ایک عمل شروع کیا تو ایک ہفتہ اس نے مجھے بہت زیادہ تنگ کیا‘ پھر ایک دن میرے ذہن میں آیا کہ میں نے جو کچھ پڑھا ہے اس کا ہدیہ اس کی روح کو کروں پھر میں نے جو کچھ پڑھا اور جو پڑھ رہی ہوں اس کا ہدیہ اس کی روح کر کرتی ہوں اس کے بعد ایک دن اس کا حملہ ہوا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت میں جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین! محترم حضرت حکیم صاحب! میرے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے بہت عجیب مسئلہ ہے‘ ایک شیطانی طاقت ہے جو میرے ساتھ آکر برائی کرتی ہے‘ ایک مرتبہ میں نے ایک عامل کے کہنے پر ایک عمل شروع کیا تو ایک ہفتہ اس نے مجھے بہت زیادہ تنگ کیا‘ پھر ایک دن میرے ذہن میں آیا کہ میں نے جو کچھ پڑھا ہے اس کا ہدیہ اس کی روح کو کروں پھر میں نے جو کچھ پڑھا اور جو پڑھ رہی ہوں اس کا ہدیہ اس کی روح کر کرتی ہوں اس کے بعد ایک دن اس کا حملہ ہوا کہ اس نے میرے پورے جسم کو دبایا ہوا ہےا ور میری زبان کو دبایا ہوا ہے کہ یہ کچھ پڑھ نہ سکے لیکن میرے دل میں درود تنجینا کی آواز آرہی ہے اور میں دل سے درود تنجینا پڑھ رہی ہوں اور جب میری آنکھ کھلی تو میں درود تنجینا پڑھ رہی تھی اس کے بعد تین دن پہلے اس کا دوبارہ حملہ ہوا جو کہ بہت زیادہ نہیں تھا۔ اس کے حملے کے بعد میرے جسم کا جوڑ جوڑ دکھتا ہے۔ میں آپ کے پاس بھی روحانی علاج کیلئے آئی تھی‘ آپ نے مجھے انمول خزانہ‘ سورۂ الم نشرح‘ سورۂ والضحیٰ اور یَا کا وظیفہ عنایت فرمایا تھا۔ میں گزشتہ کئی ماہ سے یہ وظائف پڑھ رہی ہوں جب سے علاج شروع ہوا بہت فائدہ ہوا ہے۔ اللہ کریم کا بہت بہت شکرادا کرتی ہوں کہ اس نے میری زبان پر اپنا نام دیا ہوا ہے میں وظیفہ پڑھنے سے ذرا نہ اکتاتی ہوں اور نہ گھبراتی ہوں۔ اب اس شیطانی طاقت کے حملے ذرا کم ہوگئے ہیں مگر رکے نہیں‘ اب بھی اگر اس کا حملہ ہوجائے تو پھر چار پانچ دن وظیفہ کرنے میں میرا دل نہیں لگتا‘ دعا مانگنے کو دل نہیں کرتا‘ اپنے لیے بھی دعا نہیں مانگتی اگر ان دنوں میں بھی مانگتی ہوں تو اپنے آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کی امت کیلئے دعائیں مانگتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو بغیر حساب و کتاب جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کے صدقے ہم جیسے گنہگاروں کی بخشش و مغفرت فرمائے۔ آمین!(پوشیدہ)
مفتی جن نے حضرت حکیم صاحب کی کتاب کا بتایا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے اور میری بیٹی نے آپ کا وظیفہ افحسبتم اور اذان کا عمل پورا سال پڑھا اور اچھا خاصا پڑھا‘ پھر میرا بھائی باہر سے آیا اس کے پاس ایک عمل تھا وہ کسی کے ساتھ مل کر جن وغیرہ قابو کرتا تھا اور پھر اس نے مجھے بھی وہ عمل بتایا اور پھر میں نے افحسبتم اور اذان کا عمل جاری رکھا میری بیٹی پر کالا علم ہوا تھا میرے بھائی نے مجھے منتر بتایا پھر میں نے وہ پڑھا تو بیٹی پر جنات حاضر ہوگئے‘ پانچ جن تھے‘ تین بچے اور ماں باپ‘ انہوں نے ہمیں خوب تنگ کیا‘ درمیان میں بھائی سے بھی رابطہ رکھا۔ ان جنات نے کہا کہ ہم تمہاری بیٹی کو مارنے کیلئے آئے ہیں اس کی حالت بہت خراب تھی وہ شادی شدہ تھی‘ پھر میں اس کو گھر لے آئی‘ پھر میری چھوٹی بیٹی پر ایک نیک جننی حاضر ہوئی وہ اپنے آپ کو اماں جی کہلواتی ہے‘ پھر اس نے جن اتارنے کے سارے طریقے بتائے‘ میرے چھوٹے بیٹے پر بھی ایک جن حاضر ہوا‘ سلیمان نام تھا‘ اماں جی کا ساتھی تھا۔ پھر سلیمان جن نے میری بیٹی کے جنات کو مسلمان کیا پھر ہم نے اور لوگوں پربھی یہ طریقہ استعمال کیا بہت لوگوں کے جن بھی اترے‘ ہم نے چھ ماہ تک منتر پڑھا‘ وہ منتر غیرشرعی تھا اور اس سے گناہ ہوتا تھا مگر مجھے علم نہ تھا‘ اس منتر کی وجہ سے میرے گھر میں بہت سی چیزیں آگئیں جنہوں نے ہمیں بہت پریشان کیا۔ پھر میری اسی بیٹی پر مفتی جن حاضر ہوااس نے کہا ہرقسم کے غیرشرعی منتر پڑھنا چھوڑ دو‘ ایک کتاب کا نام بتایا ’’کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاء اور سائنسی تحقیقات‘‘ (جو کہ عبقری پبلشرز کی شائع شدہ اور حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی تالیف ہے) اس میں جو وظائف تھے وہ سب استعمال کیے‘ ڈیڑھ سال سے ہم نے اس کتاب سے لوگوں کو وظائف دینا شروع کیے‘ اس ہی سال میری بیٹی کی شادی ہوئی‘ اور میری بیٹی انڈونیشیا شوہر کے ساتھ چلی گئی۔(س۔ش)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں