Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شیخ الوظائف کے علاج سے گھریلو الجھنیں کیسے ختم ہوئیں؟

ماہنامہ عبقری - مئی 2017ء

شیخ الوظائف کے ایک جملے نے زندگی میں سکون بھردیا

کالا جادو‘ بندش‘ نظربد‘ سفلی عمل اور گھریلو الجھنوںکا ڈسا ‘شیخ الوظائف کی خدمت میں حاضر ہوا بغیر نذرانہ، شکرانہ کے روحانی علاج ہوا دکھ سے سکھ کا یہ سفر اس کی زبانی سنیے!

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں گزشتہ ایک سال سے آپ کے زیر علاج ہوں۔ اللہ کے احسانات اور کرم کی انتہا ہے‘ بس وہ ہماری لغزشیں‘ ناشکریاں معاف کرے اور ہم سے راضی ہوجائے۔ اللہ آپ کی صحت‘ عمر میں برکت ڈالے کہ آپ تو مخلوق خدا کی خدمت کررہے ہیں اس کا اجر آپ کو اللہ رب العزت کی ذات ہی دے سکتی ہے۔ ایک سال پہلے جب میری آپ سے اپوائنٹمنٹ تھی تو میں نے مسائل کے انبار آپ کے ساتھ ڈسکس کیے تھے تو آپ نے کچھ اعمال 90 دن کیلئے دئیے۔ ناپاکی کے دنوں کو چھوڑ کر پڑھتی رہی‘ جب دوبارہ فون پر ملاقات کا وقت لے کر گئی اور بتایا کہ میں یہ عمل ناپاکی کے دنوں میں چھوڑ دیتی تھی تو آپ نے فرمایا کہ ان خاص دنوں میں بھی پڑھو اور مزید پڑھو‘ 90 دن پڑھو‘ اللہ کرم کرے گا‘ ساتھ ہی ایک سرزنش کی’’کچھ صبر و برداشت سے بھی کام لیا کریں‘‘ جیسے ایک باپ بیٹی کے سر پر ہلکی سی چپت لگا کر سمجھاتا ہے‘ مجھے تو وہی انداز لگا۔ بہرحال شرم سے پانی پانی ہوگئی کہ واقعی میں بے صبری اور جلدباز تو ہوں فوری رزلٹ کی خواہش نے اکثر پریشان کیا ہے۔ بہرحال اس فقرے نے میرے مسائل کے حل ادا کرنے میں بہت کردار ادا کیا ہے۔ گھر میں جب بھی میاں سے بحث و تکرار یا پھر کوئی مسئلہ پیدا ہونے لگا تو یہی فقرہ یاد آیا اور میں درگزر کرگئی تو یقین کریں کہ ٹھنڈ اور سکون کا احساس ہوا اور مسئلہ بھی پیدا نہیں ہوا۔ وظائف کی بات بتاؤں تو جب آپ نے دوبارہ مزید پڑھنے کا فرمایا تو ساتھ کلمہ پڑھنے کی اجازت بھی مل گئی جو کہ رمضان سے دوسرے رمضان کریم تک دس لاکھ مکمل کرنا ہے تو میں نے پورے دل و جان کے ساتھ پڑھنا شروع کردیا۔ اب حالات میں بہتری ہے اور مزید بہتری آرہی ہے‘ پہلے میں بہت پریشان ہوتی تھی کہ وظیفہ پڑھے جارہی ہوں مگر حالات بہتر نہیں ہورہے مگر کیا کروں؟ انسان جلد باز ہے اور بے صبرا ہے‘ ہم اسٹرائیڈز والے اثرات کے عادی ہوگئے ہیں۔ مگر اب میں مطمئن ہوں میں جس مقصد کیلئے آپ کے پاس آئی تھی وہ اب حل ہورہا ہے۔ اللہ کریم کا ہمیں معاف فرمائے‘ اور ہم سے راضی ہوجائے۔ اس کا شکر ہے کہ وہ فوری پکڑ نہیں کرتا اور مہلت پر مہلت دئیے جارہا ہے۔ حالات دن بدن بہتر سے بہتر ہوتے جارہے ہیں۔ اللہ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ آپ کے رسالہ ’’عبقری‘‘ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے‘ ہر وظیفہ کرنے کو دل کرتا ہے‘ خصوصاً جو وظائف علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں آتے ہیں۔ ایمان سے سب کیلئے ہی دل چاہتا ہے کہ اپنا لیے جائیں۔ (ن،ع)
ہمارے مسائل اور شیخ الوظائف کے وظائف
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میری آپ سے صرف ایک ملاقات بمشکل ٹائم ملنے کی وجہ سے ہوئی تھی‘ اس کے بعد اب تک کوششوں میں مصروف ہوں‘ انشاء اللہ امید ہے مجھے بھی دوبارہ ملاقات کیلئے وقت مل جائے گا۔ اس ملاقات کے بعد جب تک لاہور میں رہا آپ کے ہرجمعرات ہونے والے درس روحانیت و امن میں بعدنماز مغرب تسبیح خانہ میں ضرور آتا تھا۔ اب چونکہ میری پوسٹنگ کراچی ہوگئی ہے تو میں میموری کارڈ میں ہروقت آپ کے درس سنتا رہتا ہوں۔ ہمارے گھر بہت سے مسائل تھے‘ ہم بہن بھائیوں کی شادی نہیں ہورہی تھی اور ہمارے چھوٹے بھائی بھی اچانک انتقال کرگئے‘ ہم بہت پریشان تھے‘ پھر مجھے کسی نے آپ کا بتایا اور اللہ کا شکر کے ٹیلیفون پر آپ سے ملاقات کا وقت بھی مل گیا‘ آپ نے مجھے بتایا کہ آپ پر 25 سال پرانا جادو ہے اور کچھ عمل بتائے۔ ہم نے وہ عمل توجہ دھیان اور یقین کے ساتھ کیے ہم حیران رہ گئے کہ ہمارے سترفیصد مسائل حل ہوگئے۔ پھر کافی عرصہ بعد آپ کو (جوابی لفافہ کے ساتھ) خط لکھا تو آپ نے یہی وظائف جاری رکھنے کا حکم دیا‘ الحمدللہ وظائف جاری ہیں‘ اس کریم کا کرم ہے کہ ہم سب بہن بھائیوں کی اب شادیاں ہوچکی ہیں۔ میرے بڑے بھائیوں کی اللہ کے کرم سے اولاد بھی ہوگئی ہے۔ (ڈاکٹرشکیل احمد‘ کراچی)
شیخ الوظائف کے علاج سے بندشیں ٹوٹ گئیں
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے‘ میری آپ سے ملاقات 9 دسمبر 2014 کو ہوئی تھی اور جب سے آپ کا دیا ہوا وظیفہ پڑھ رہی ہوں۔ اب تک آپ کا دیا ہوا وظیفہ 22 لاکھ مرتبہ پڑھ چکی ہوں۔ حضرت! جب شروع شروع میں وظیفہ شروع کیا تھا تو بہت سی پریشانیاں مشکلات بڑھنا شروع ہوگئیں مگر میں نے وظیفہ پڑھنا نہ چھوڑا۔ میرا مسئلہ یہ تھا کہ میری عمر بڑھتی جارہی تھی مگر رشتہ کہیں نہ ہورہا تھا‘ لوگ آتے دیکھ کر چلے جاتے مگر ہاں یا ناں میں جواب نہ دیتے۔ جب پتہ کروایا تو ہر کسی نے بندش کا بتایا مگر کوئی توڑ نہ کرسکا۔ مگر آپ کا دیا ہوا وظیفہ پڑھنے سے اللہ کا مجھ پر کرم ہوا اور میرا رشتہ بہت ہی اچھی جگہ ہوگیا ہے‘ اس کے علاوہ زندگی میں ایک بے چینی بے سکونی تھی وہ ختم ہوگئی ہے۔ انشاء اللہ دو ماہ بعد میری شادی ہے۔دعاؤں میں یاد رکھیے گا اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین!۔ (ث،م)
دس سال جہنم میں گزارے مگر اب سکون ہے
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میری دعا ہے کہ اللہ آپ کو سدا سلامت رکھے اور تمام عمر غریب اور بے سکون لوگوں کی مدد کریں‘ خدائے پاک آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین! محترم شیخ الوظائف آپ کے دئیے وظائف کی وجہ سے ہم دونوں بہنیں آج خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔ دس سال جہنم میں گزارنے کے بعد آج زندگی جنت کی مانند ہے‘ آپ کا بتایا ہوا‘ عمل ہم دونوں بہنیں لاتعداد اور کھلا پڑھ رہی ہیں۔ (ص،ح‘ راولپنڈی)
شیخ الوظائف نے شوہر سے جدائی ختم کروادی
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! امید ہے کہ آپ خیروعافیت سے ہوں گے‘ عرض ہے کہ میںماہنامہ عبقری کی 2012ء سے قاریہ ہوں‘ نہ صرف میں بلکہ میری تمام فیملی آپ کے رسالے کو شوق سے پڑھتی ہے اور استفادہ حاصل کرتی ہے۔ میری شادی کا معاملہ جو کہ بہت ہی پیچیدہ تھا‘ اللہ کے فضل و کرم سے آپ کے دئیے ہوئے وظائف کی بدولت حل ہوا۔ شادی کے بعد میرے شوہر کی لاہور سے کراچی منتقل ہونے اور جاب کراچی میں کرنے کا مسئلہ یعنی ہمارے درمیان جدائی کو قربت میں بدلنے کا مسئلہ بھی اللہ کے فضل و کرم سے حل ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں بھی آپ کے بتائے ہوئے وظائف پر عمل کیا تھا۔ (ع، عدیل‘کراچی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 732 reviews.