محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ گزشتہ آٹھ سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔اس رسالےسے میں نے بہت کچھ پایاہے۔ پیشہ کے لحاظ سے میں ایک طبیب ہے۔میرے پاس ایک خاتون تشریف لائیںوہ خود بھی عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس نے اپنی شوگر کو ایک دیسی نسخہ سے کنٹرول میں رکھا ہوا ہے۔ میں فوراً اپنے محسن عبقری کیلئے اس نسخہ کو لکھوالیا۔ اس خاتون کا کہنا تھاکہ یہ میرے پاس ایک را ز تھا جو میںعبقری کیلئے افشاں کررہی ہوں:۔ھوالشافی:خشک کریلا ، میتھی دانہ‘ افستین‘ جامن بیج‘ گڑمار بوٹی‘ کلونجی‘ کالی مرچ‘ دارچینی تمام اشیاء سو سو گرام اور تمہ پچاس گرام لے لیں۔ تمام اشیاء کا سفوف بنا کر آدھ چمچ چائے صبح نہار منہ پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔ انشاء اللہ شوگر ہمیشہ کنٹرول میں رہے گی۔ (ناصر محمود خان‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں