Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پونے تین لاکھ ملے اورشاہ زور گاڑی بھی

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

2010ء میں میرے شوہر کی شاہ زور گاڑی چوری ہوئی تھی تب سے میرے شوہر کی تمنا تھی کہ اللہ دوبارہ شاہ زور گاڑی دےد ے۔ اس وظیفے کی برکت سے اللہ نے دوبارہ ہمیں شاہ زور گاڑی دلا دی۔ آپ کے دئیے وظیفے میں واقعی ہی بہت زیادہ طاقت ہے۔

بازار میں گم ہوا بٹوہ رات بیڈ پر پڑا تھا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اور پوری امت کو ہدایت کا نور عطا فرمائے۔ آمین! میں آپ کے درس سنتی ہوں اور وظائف بھی جو وقتاً فوقتاً آپ کے ماہنامہ عبقری میں درج ہوتے ہیں۔ ان پر بھی کافی عمل کرتی ہوں ۔ میں اپنےمیاں کے ہمراہ بازار گئی‘ میرے ہاتھ میں ایک چھوٹا سا بٹوہ تھا جس میں کچھ رقم موجود تھی اور اکثر میں اس میں سے ضرورت کے وقت خود بھی خرچ کرتی رہتی اور کبھی کوئی صدقہ خیرات بھی کرتی تھی‘ میں نے آج تک کبھی بٹوہ میں موجود رقم نہیں گنی تھی اور نہ ہی بٹوہ میں کبھی رقم ختم ہوئی تھی۔ بازار میں بھی کئی جگہ پر چھوٹی موٹی چیزیں میں نےاسی بٹوہ سے پیسے نکال کر خریدی تھی‘ کچھ ہی دیر کے بعد بٹوہ میرے ہاتھ سے کہیں گرگیا۔ میں بہت پریشان رہی کہ برکت والا بٹوہ گم ہوگیا ہے اور پھر بازار ہی میں مجھے ماہنامہ عبقری میں آیا آپ کے روحانی آرٹیکل کا وظیفہ یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ مستقل پڑھنا شروع کردیا۔ بازار میں کافی دیر تک میں اور میرے شوہر صاحب ڈھونڈتے رہے ساتھ یہی وظیفہ پڑھتے رہے مگر بٹوہ نہ ملا۔ تھکے ماندے گھر آگئے‘ مجھے اپنے بٹوہ کے گم ہونے انتہائی دکھ تھا‘ مگر اس وظیفے پر مکمل بھروسہ بھی تھا‘ میں نے وظیفہ پڑھنا نہ چھوڑا۔ پھر ایک دن تیرہ دن کے بعد میں عشاء کی نماز پڑھ کر اپنے کمرے میں گئی تو میں دیکھ کر حیران رہ گئی کہ بٹوہ میرے بیڈ پر پڑا ہے۔ مجھے تو کتنی دیر یقین ہی نہ آیا‘ میں نے بھاگ کر بٹوہ اٹھایا تو اس میں رقم بھی ویسے ہی موجود تھے‘ مجھے بے انتہا حیرت اور خوشی محسوس ہورہی تھی۔ آنکھ میں آنسو تھے اور دل سے آپ کیلئے دعائیں نکل رہی تھیں۔ اب میں روزانہ ایک تسبیح یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُآپ کیلئے اور آپ کے نظام کیلئے پڑھ لیتی ہوں اللہ سے دعا ہے کہ اللہ رب العزت قبول فرمائے اور آپ کو مزید دین کی خدمت کیلئےقبول فرمائے۔ آمین۔ (مسزشکورحسین‘ اسلام آباد)
خود کو پیر کہلوانےوالاستر ہزار کھاگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ اس رسالہ سے ہمیں بہت کچھ ملا ہے۔ ہم سب گھر والے عبقری رسالہ پڑھتے اور آپ کا ہر جمعرات کو دیا جانے والا درس روحانیت و امن ضرور سنتے ہیں۔ میری خالہ زاد بہن بہت سخت بیمار تھیں‘ ان کا منہ نہیں کھلتا تھا‘ میری خالہ زاد کو ہم درس میں لانا شروع ہوگئے‘ درس سن کر انہیں بہت سکون ملا‘ مسلسل درس میں آرہی ہیں‘ درس کی برکات ہیں کہ اب وہ خود لنگر کھاتی ہیں‘ ان کا منہ کھلنے لگا ہے اور چہرہ بھی پہلے سے بہت اچھا ہوگیا ہے۔ آپ دعا کریں کہ میری خالہ زاد بہن ٹھیک ہوجائے۔ محترم حکیم صاحب! آپ کے روحانی آرٹیکل یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے کمالات تو حیرت انگیز ہیں۔ میں جب بھی گھر سے باہر جاتی ہوں تو راستے میں یہ ورد کرتی رہتی ہوں اور حیرت انگیز طور پر راستہ کھلتا چلا جاتا ہے۔ جب کبھی ٹریفک بند ہو اور رش بہت زیادہ ہو تب بھی راستہ مل جاتا ہے۔ سگنل بند ہو تو فوراً کھل جاتا ہے۔ محترم حکیم صاحب! میرے کسی شخص نے 75 ہزار روپے لے کر واپس نہیں کیے تھے۔ وہ انسان خود کو ’’پیر‘‘ کہلواتا ہے‘ تین سال ہوگئے تھے وہ پیسے واپس نہیں کررہا تھا۔ میں نے یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ والا وظیفہ پڑھنا شروع کردیا اور وہ آدمی خود گھر آکر پچاس ہزار دے گیا۔ یہ سب اس وظیفے کی برکات ہیں اور آپ کا ہم رحمت بھرا ہاتھ ہے سب اسی کی برکتیں ہیں۔ (ن۔ لاہور)
پونے تین لاکھ بھی ملے اور شاہ زور گاڑی بھی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ سال موبائل فون پر وقت لے کر آپ سے ملی تھی‘ میری زندگی میں بہت سی الجھنیں تھیں‘ آپ کے درس میں بھی ہر جمعرات شامل ہوتی ہوں جس سے بہت فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ آپ کے روحانی آرٹیکل کا وظیفہ یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ہروقت پڑھتی رہتی ہوں‘ میرے شوہر اور بچوں سے بھی پڑھواتی ہوں۔ اس وظیفے سے ہمیں بہت فائدہ ہوا‘ بہت سے رکے ہوئے کام چل پڑے۔ کسی نے ہمارے دوسال سے پونے تین لاکھ دینے تھے اور دینے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا وہ بھی اس نے خودبخود دے دئیے۔ 2010ء میں میرے شوہر کی شاہ زور گاڑی چوری ہوئی تھی تب سے میرے شوہر کی تمنا تھی کہ اللہ دوبارہ شاہ زور گاڑی دےد ے۔ اس وظیفے کی برکت سے اللہ نے دوبارہ ہمیں شاہ زور گاڑی دلا دی۔ آپ کے دئیے وظیفے میں واقعی ہی بہت زیادہ طاقت ہے۔ (ص،س۔ لاہور)
ناراض بھائی تین دن بعد گھر واپس آگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں امید کرتا ہوں کہ آپ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے خیریت سے ہوں گے اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا اور آخرت کی تمام بھلائیاں عطا فرمائے۔ گزشتہ سال رمضان المبارک میں میرے بھائی ناراض ہوکر گھر چھوڑ کر چلے گئے‘ ہم نے بہت پتہ لگوایا مگر ہمیں کہیں سے بھی خیر کی کوئی خبر نہ ملی۔ ہم سب گھر والے بہت زیادہ پریشان کہ یہ اچانک کیا ہوگیا؟ اسی طرح تین دن گزر گئے مگر بھائی کا کچھ پتہ نہ چلا۔ میری ایک آنٹی ہیں وہ ماہنامہ عبقری کامطالعہ کرتی ہیں انہوں نے ہمیں فون کرکے بتایا کہ تمام گھر والے یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھیں۔ ہم سب گھر والوں نے پڑھنا شروع کردیا کہ تین دن بعد بھائی خود ہی خیریت سے گھر واپس آگئی۔ اب ہمارے گھرمیں عبقری ہر مہینے آتا ہے اور اس سے خوب فائدہ اٹھاتے ہیں۔ (ج۔ز)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 523 reviews.