محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کو گزشتہ تین سال سے پڑھ رہی ہوں‘میں نے نوکری کیلئے بہت کوشش کی‘ کیونکہ والد صاحب کی وفات کے بعد گھر کی واحد کفیل میں ہی تھی اور چار سے پانچ لاکھ کے قرض کو بھی اتارنا تھا‘چار ماہ پہلے مجھے بہت ہی اچھے ادارہ میں بہت ہی اچھی پوسٹ پر نوکری مل گئی۔ میں نے آپ کے ادارہ عبقری کی چھپی ہوئی ایک کتاب ’’سورۂ یٰسین کے کرشمات‘‘ ادارہ عبقری فون کرکے منگوائی تھی اس میں ایک وظیفہ تھا کہ رات کو نماز عشاء کےبعد سات مرتبہ سورۂ یٰسین پڑھنی ہے اور قرض کی ادائیگی کیلئے دعا مانگنی ہے‘ میں جب سورۂ یٰسین پڑھتی تھی تو چھت پر بیٹھ کر چونکہ موسم گرم تھا‘ ہم چھت پر سوتے تھے‘ میں وظیفہ پڑھ کر سوتی‘ ایک رات میں نے اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھا کہ آسمان پر ایک ستارہ پوری طرح پھیل کر دوبارہ سکڑجاتا ہے‘ جتنے دن میں یٰسین پڑھتی رہی ایسا ہی ہوتا رہا‘ پھر جھٹ پٹ نوکری مل گئی حالانکہ میں نے اس سے پہلے انیس جگہ سی وی جمع کروائی تھی ہر جگہ سے جواب ملا‘ پھر ایک جگہ ہی جمع کروائی اور وہیں نوکری مل گئی اور نوکری بھی ایسی جگہ ملی جہاں پردہ‘ عزت اور تحفظ ہے۔ ہروقت عبایا‘ بڑا ڈوپٹہ سکارف کی طرح لیا ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت‘ آپ کی دعا‘ والدصاحب مرحوم کی دعا سے مجھے بہت ہی اچھی نوکری مل گئی۔ (ن، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں