Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آئیں ٹوٹکے آزمائیں اور پھیلائیں!

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس دو آزمودہ ٹوٹکے ہیں جو میں قارئین عبقری کیلئے بھیج رہا ہوں۔ یہ ٹوٹکے مجھے میرے دادا دادی نے بتائے تھے:۔
فریج یا فریزر میں ہم مختلف چیزیں مثلاً کھانا، سبزیاں، پھل اور دوسری کئی قسم کی چیزیں رکھتے ہیں جس کی وجہ سے اس سے بدبو آنا شروع ہوجاتی ہے‘ فریزر کو ہر طرح کی ناخوشگوار بدبو سے پاک کرنے کیلئے ایک ثابت پیاز فریج میں رکھ دیں اور اگر کچھ عرصہ کے بعد پھر ناگوار بدبو آئے تو وہ پیاز نکال کر نیا پیاز رکھ دیں تو بدبو نہیں آئے گی۔ دوسرا ٹوٹکہ: انڈے ابالتے وقت اکثر اوقات انڈے ابلتے وقت ہی ٹوٹ جاتے ہیں اور انڈا ٹوٹ کر آہستہ آہستہ اندر سے نکلنا شروع ہوجاتا ہے‘ انڈے ٹوٹنے سے بچانے کیلئے انڈے ابالنے سے پہلے پانی میں آدھا چمچ نمک کا ڈال دیں اس سے انڈے نہیں ٹوٹیں گے اور ابلنے کے بعد انڈے کا چھلکابھی آسانی سے اتر جائے گا۔ ٹوٹکہ نمبرتین: پودینہ کچن میں رکھنے سے مکھیاں کچن میں نہیں آئیں گی‘ اس کے علاوہ کتابوں کو دیمک سے بچانے کیلئے اس میں پودینے کے پتے رکھ دیں۔ (عبدالغفار ثاقب‘ ایبٹ آباد)
عبقری میں ٹوٹکہ سیکشن کا قیام
اس کارخیر میں آپ بھی حصہ دار بنیں
قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 519 reviews.