قارئین!عبقری میں چھپے یا کسی بھی عمل‘ وظیفے کے کرنے سے آپ کو جادو جنات سے چھٹکارا ملا ہو یا آپ پر کیا گیا جادو ٹونہ ہوا ہو تو وہ مکمل عمل اور اس کی مکمل روداد تفصیل کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری میں بھیجئے۔آپ کا یہ عمل لاکھوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔
محترم قارئین السلام علیکم۱ میرا نام (ز) ہے‘ میرے علاج کو تقریباً تین سال ہونے والے ہیں‘ تین سال پہلے میری حالت یہ تھی کہ میں اللہ تک نہیں کہہ پاتی تھی اور نہ کوئی میرے پاس بیٹھ کر کوئی کلام پڑھ سکتا تھا۔ مجھ پر شدید ترین کالا سفلی جادو تھا۔ ہم نے تسبیح خانہ رجوع کیا۔ موبائل فون پر ٹائم لے کر حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم سے ملاقات کی۔ آپ نے ہمیں ہر دس منٹ تک کہ وقفے سے اذان اور افحسبتم کا عمل پڑھنے کو دیا۔ (سات مرتبہ اذان اور سات مرتبہ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اول وآخر درود شریف کے ساتھ پڑھکر اپنے کندھوں پر دم کرنا ہے یا کوئی دوسرا پڑھ کر کرے) اس عمل سے مجھ میں اتنی بہتری آئی ہے کہ میں خود بہت پڑھتی ہوں یہ عمل‘ لیکن مجھ سے نماز اب بھی نہیں پڑھی جاتی‘ گھبراہٹ ہونے لگتی ہے‘ دل نہیں چاہتا‘ الٹیاں بہت ہورہی ہیں‘ حالت خراب ہوجاتی ہے اور ان الٹیوں میں یہ سب چیزیں نکلتی ہیں‘ بال‘ سوئی‘ بوٹیاں کلیجی ٹائپ کی‘ کاغذ کئی بار نکلے‘ کالے کاغذ کے ذرات اور جھٹکے بھی لگتے ہیں‘ کان تک سے واضح کاغذ نکلا ہے‘ اذان افحسبتم کے عمل کے دوران مجھے بہت سے لوگ دکھائی دیتے ہیں جو کہ لمبے سفید کپڑوں میں تسبیح ہاتھ میں لئے ہوتے ہیں اور پڑھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور بھی بہت کچھ دکھائی دیتا ہے جو کہ ایک خط میں بیان کرنا بہت مشکل ہے اسی دوران مجھے بہت سی چیزیں دکھائی دیتی ہیں جن میں جواہرات‘ تھالوں میں تسبیحات‘ قرآن پاک کچھ لوگ لارہےہیں‘ بہت خوبصورت لباس میں لڑکیاں لمبے لمبے سے لوگ اور وہ یہ کہتے تھے یہ ان جنات کے گھر والے ہیںجو جادو کے ذریعے بھیجے گئے تھے اور پڑھائی کے ذریعے باہر آئے تو وہ خوش ہو کر ہمیں یہ تحائف دے کر جارہے ہیں جبکہ ہم پر ایسا وقت بھی آیا ہے کہ ہم تین وقت کے فاقے ہوتے تھے اور ہمیں یہ سب تب د کھائی نہیں دیتا تھا سوائے ان جنات کے جو بلال جن اور ان کے ساتھی تھے اور کچھ بُری چیزیں دکھائی دیتی تھیں۔
اس جگہ جہاں ہم رہتے تھے یہ تمام چیزیں مجھے اب بھی نظر آتی ہیں اور میری دونوں بڑی بہنوں اور بھائی کو نظر آتی ہیں۔ درج بالا عمل کرنے کے دوران ہی ہمیں پتہ چل گیا تھا کہ ہمارے پورے گھر پرجادو ہورہا ہے کیونکہ میری دونوں بہنوں پر بھی یہ جنات واضح ہونے لگے اور باتیں کرنے لگے جیسا کہ بلال جن وغیرہ باتیں کرتے ہیں دونوں بہنوں کو بھی جھٹکے لگتے ہیں اور ہلتی رہتی ہیں۔ اذان افحسبتم کے عمل کے ساتھ میں اکثر دو انمول خزانہ نمبر ایک اور دو پچیس ہزار بار پڑھ لیتی ہوں۔ تمام چیزیں مجھے اب دکھائی دیتی ہیں۔ اس عمل سے دن بدن بہتری آرہی ہے جادو ٹوٹ رہا ہے مگر لگتا ہے ابھی منزل بہت دور ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں