محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ آپ کی عمر دراز کرے اور آپ جیسے نیک لوگوں کے صدقے سے ہماری بخشش فرمائے۔ آمین۔ جناب عالی بندہ ناچیز تقریباً ایک سال سے آپ کے رسالہ عبقری کا قاری ہے اور اس رسالے میں دکھی انسانیت کیلئے بیش بہا انمول ہیرے ہوتے ہیں لوگوں کے خطوط ان کے مسائل اور ان کے تجربات اس میں آپ نہایت اچھے طریقے سے آپ خود پڑھتے ہیں اور ان کی اصلاح بھی فرماتے ہیں اور دوسرے لوگوں کے فائدے کی خاطر اس کو اپنے رسالے میں چھاپتے بھی ہیں اللہ آپ کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ جناب عالی! میں پہلی دفعہ آپ کو خط لکھ رہا ہوں‘ اپنی اصلاح کی خاطر آپ کو اپنے چند معمولات بتارہا ہوں جو عبقری سے جڑنےکے بعد شروع کیے ہیں۔ میں ایک خطیب ہوں اور فجر کی نماز پڑھانے کے بعد ایک بار سورۂ یٰسین‘ درود شریف ایک تسبیح‘ سورۂ توبہ کی آخری آیت دس مرتبہ‘ مسنون دعائیں‘ آیت قطب ایک بار‘ سورۂ فتح کی آیت نمبر29 محمد رسول اللہ سے آخر تک ایک بار۔ سورۂ فاتحہ اکیس بار‘ کلمہ طیبہ سو بار‘سورۂ آل عمران کی آیت نمبر26 سے27 قُلِ اللّٰہُمَّ مٰلِکَ الْمُلْکِ سے بِغَیْرِ حِسَابٍ دو آیتیں پانچ بار‘ ان میں سے بعض اوراد نماز سے پہلے بھی پڑھ لیتا ہوں اور بعض بعد میں وقت کی تنگی کی وجہ سے اور مغرب کی نماز کے بعد سورۂ السجدہ اور سورۂ ملک پڑھتا ہوں اور عصر کے بعد سورۂ حشر کی آیت آخری تین دفعہ تعوذ
مع تسمیہ کے پڑھتا ہوں اور ان آیات کو فجر کی نماز کے بعد کبھی پہلے یعنی صبح بھی پڑھتا ہوں اس کے علاوہ درود شریف اور مسنون دعائیں پڑھتا رہتا ہوں۔ رات روزانہ پانچ سو بار درود شریف پڑھتا ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں