مجھے بچپن سے روحانی علم کا بہت شوق تھا۔ عبقری سے منسلک ہونے سے پہلے کافی کتابوں سے وظائف وغیرہ پڑھے‘ لیکن کوئی نگرانی یا رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے فائدہ نہ ہوا۔ ایک وظیفہ جو مجھے اچھی طرح یاد ہے‘ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ سے منسوب ہے ایک دعا تھی جو ہر روز چھ دن تک سو مرتبہ پڑھنی تھی جو کہ چوتھے کلمہ سے کافی مشابہت رکھتی تھی۔ بندے نےکچھ دن اس کاورد کیا وقت مقررہ پر ورد کیا‘ ایک خواب میں دیکھا کہ میرے ہاتھ میں دو تلواریں ہیں اور میں اڑتا ہوا ایک ایسے عالم میں پہنچا ہوں جہاں پرزمین لکڑی کی تھی‘ اچانک ایک مخلوق جس کے چہرے واضح نہیں تھے انہوں نے مجھے گھیر لیا۔ میں نے تلواریں جو ہاتھ میں پکڑی تھی‘ غالباً ایک چھوٹی اور ایک بڑی تھی۔ میرے الفاظ تھے اے اللہ معاف کرنا‘ غلطی ہوگئی اور خواب ختم ہوگیا۔ اس خواب کے بعد ایک دن اچانک مجھے عبقری ایک بیوٹی پارلر سے ملا۔ ایک دن میں اپنی بیوی کو لےکر پارلر گیا‘ واپسی پر میری بیوی نے کہا کہ مجھے عبقری رسالہ لاکر دیں۔ میں چونکہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کافی زیادہ استعمال کرتا ہوں‘ میں نے فوراً نام اور ایڈریس پڑھا اس رسالے میں غالباً سورۂ بقرہ سے بیٹا پائیں کا کالم چھپا تھا۔ اس وقت میرا بیٹا نہیں تھا۔ میری مسز نے وہ عمل کیا۔ اللہ نے ہمیں بیٹا عطا کیا۔ الحمدللہ! میں نے کہا جہاں بھی ہوگا یہ رسالہ ڈھونڈ نکالوں گا۔ میں نے گھر آکر انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو میری حیرت کی انتہا نہ رہی عبقری مجھے انتہائی آسانی سےمل گیا۔ میں نے اخبار والے ہاکر سے عبقری کے متعلق پوچھا تو اس نے اسی وقت نکال کر میرے ہاتھ میں تھما دیا۔ بقول اس کے یہ ہماری سب سےزیادہ سیل ہونے والی آئٹم ہے۔ عبقری جب سے ملا میری زندگی کی ترتیب ہی بدل گئی۔ اس میں سے دیکھ کر بہت سے اعمال کیے اور کیا خوب پایا۔اس میں سے دیکھ کر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کا ایک عمل جو نوچندی جمعرات سے رروزانہ ایک وقت نماز عشاء کے بعد 786 مرتبہ پڑھی‘ انیس دنوں تک۔اس کی عجیب تاثیر ہے۔ ہر کام سے پہلے اور صبح وشام انیس دفعہ معمول میں ہے۔ تسخیر کیلئے لاجواب ہے۔ جس سے بھی ملتا ہوں بڑی مہربانی اور پیار اور خلوص سےملتا ہے۔ (ذ۔ا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں