محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس آنکھوں کے تمام امراض کیلئے ایک نسخہ ہے۔ھوالشافی: سرمہ سیاہ سادہ دو تولہ‘ سبز الائچی دانہ ایک تولہ‘ تمباکو دیسی کڑوا صافی ایک تولہ۔ ان اجزاکو خوب باریک سرمہ بنالیں۔ ایک تا دو سلائی آنکھوں میں لگائیں‘ بظاہر سلائی کو لگا نظر نہیں آتا‘ وہ بھی کافی ہے۔ آنکھوں کے تمام امراض مثلا! آنکھوں سے پانی بہنا‘ درد‘ بینائی کی کمزوری‘ ابتدائی موتیا بند وغیرہ کیلئے انتہائی مفید و مجرب ہے۔یہ نسخہ حکیم عبداللہ روڑی والےجہانیاں منڈی کی اطباء کے مجربات پر مشتمل سب سے پہلی کتاب سے ماخوذ ہے اور راقم کا آزمودہ ہے۔ (ج۔ش)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں