’’حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: حسن اور حسین (رضی اللہ عنہم) عرش کے دوستون ہیں لیکن وہ لٹکے ہوئے نہیں اور آپ ﷺ نے فرمایا: جب اہل جنت، جنت میں مقیم ہوجائیں گے تو جنت عرض کرے گی اے پروردگار! تو نے مجھےاپنے ستونوں میں سے دو ستونوں سے مزین کرنے کا وعدہ فرمایا تھا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا میں نے تجھے حسن اور حسین کی موجودگی کے ذریعے مزین نہیں کردیا؟ (یہی تو میرے دو ستون ہیں)‘‘ ( طبرانی)۔حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن (رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ)سینہ سے سر تک رسول اللہ ﷺ کی کامل شبیہ تھے اور حضرت حسین (رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ)سینہ سےنیچے تک حضور ﷺ کی کامل شبیہ تھے۔ (ترمذی‘ احمد)۔حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ میں نے حضور نبی اکرم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ ہم حضرت عبدالمطلب کی اولاد جنت کے سردار ہیں جن میں میں، حمزہ، علی، جعفر، حسن، حسین اور مہدی شامل ہیں۔‘‘ (ابن ماجہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں