محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالے کا قاری ہوں‘ عبقری سے ہمیں بہت مفید اور اچھی اچھی باتیں سیکھنے کوملتی ہیں۔ ایک نسخہ قارئین عبقری کیلئے بھیج رہا ہوں ۔ یقیناً یہ نسخہ تقریباً ہر گھر کی ضرورت ہے۔قارئین اس سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے۔آزمودہ نسخہ ہے۔ جو بچے خاص کر سردیوں میں سوتے وقت بستر پر پیشاب کردیتے ہیں(بعض بڑےہونے کے باوجود بستر پر پیشاب کردیتے ہیں) ان کو یہ نسخہ کھلانے سے اس تکلیف سے نجات مل جاتی ہے۔ ھوالشافی: پان کی جڑ بیس روپے‘ سونٹھ بیس روپے‘ پستہ تیس روپے۔ ان اشیاء کو کوٹ لیں‘ پھر حسب ضرورت چینی بھی کوٹ کر ملادیں۔ ایک چمچ سوتے وقت پانی سے دیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ پانچ یا پانچ سال سے زیادہ عمر کے بچے کو یہ دے سکتے ہیں۔ مجرب نسخہ ہے۔ (محمد اکبر خان‘ لیہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں