محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک دکاندار ہوں‘ جب میں نے دکان شروع کی تو شروع شروع میں دکان خوب چلی‘ میں نے دکان کیلئے اپنے کزن سے قرض لیا تھا جو میں نے جلد ہی آدھا واپس کردیا لیکن کچھ عرصہ بعد قرض دوبارہ مجھ پر آگیا۔ دن بدن کام ختم ہونے لگا میں اتنا پریشان ہوگیا کہ میں بولتا کہ دکان ختم کردوں۔ ہروقت یہ خیال دل ودماغ میں رہتا کہ اب پتہ نہیں کیا ہوگا۔ طبیعت خراب رہتی۔ کافی عاملین کے پاس چکر لگائے مگر صرف وقتی فائدہ ہوتا اور بعد میں صرف وہی حال۔ پھر ایک دن دکان پر بیٹھا تھا کہ میرے ایک دوست آئے‘ ان کےہاتھ میں عبقری رسالہ تھا۔ انہیں میرے حالات کا پتہ تھا انہوں نے مجھے کہا کہ روزانہ اس
میں موجود روحانی محفل ضرور کیا کرو‘ ہروقت باوضو رہا کرو۔ میں نے عبقری رسالہ میں موجود ماہانہ روحانی محفل دکان میں بیٹھ کرکرنا شروع کردی۔ چند ماہ میں ہی میرے حالات بدلنا شروع ہوگئے اور اب الحمدللہ میری دکان پھر پہلے کی طرح ہی چلنا شروع ہوگئی ہے۔ (عبدالستار‘ مانسہرہ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں