جو کسی مقصد کیلئے مرتے ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور جو کسی مقصد کے بغیر جیتے ہیں وہ جیتے نہیں۔٭ اگر سکون چاہیے ہو تو کسی کا سکون برباد نہ کرو۔٭ بُروں کی ہم نشینی سے تنہائی بہتر ہے۔٭ انسان پر سب سے زیادہ مصیبتیں اس کی اپنی زبان کی وجہ سے آتی ہیں۔(حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ)٭آج عمل ہوگا‘ حساب نہیں ہوگا‘ کل حساب ہوگا ‘ عمل نہیں ہوگا۔٭ اپنے ظاہر کو لوگوں کی طرف اور اپنے باطن کو خدا کی طرف متوجہ رکھو۔(حضرت علی کرم اللہ وجہ)٭ خاموشی غصے کا بہترین علاج ہے۔ (حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ)٭ جب تک تیرا اترانا اور تیرا غصہ کرنا باقی ہے اپنے آپ کو اہل علم میں شمار نہ کر۔ (شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ) ٭سارے ملک کا بگاڑ ان تین گروہوں کے بگڑنے پر ہے حکمران جب بے علم ہوں‘ عالم بے عمل ہوں اور فقیر بے توکل ہوں۔ (حضرت داتا علی ہجوری رحمۃ اللہ علیہ)٭ بولنے میں نرمی سے کام لو کیونکہ اگر بلند آواز سے کوئی گھر بن سکتا تو گدھا ایک دن میں دو گھر بنالیتا۔ (اہلیہ حکیم خالد محمود چغتائی‘ احمد پورشرقیہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں