(قرآنی کمالات سے لا علمی اور دوری ہے آئیے ہم آپ کو قرآنی شفا سے روشناس کرائیں تاکہ آپ کی مایوس کر دینے والی مشکلات فوری دور ہوں یقین جانیے ان آزمودہ قرآنی شفائوں کو آزما کر خود کشی تک پہنچنے والے خوشحالی کی زندگی ہنسی خوشی بسر کر رہے ہیں۔ قارئین! انشاءاللہ آپ عبقری کے صفحات میں سورة البقرة سے لے کر سورة الناس تک کے روحانی وظائف وعملیات ملاحظہ فرمائیں۔)
سخت مصیبت دفع کرنے کے لئے
سخت مصیبت دفع کرنے کے لیے سات ہزار مر تبہ اس آیت کو گیا رہ دن تک پڑھنا نہایت مجر ب ہے ۔ آیت یہ ہے
بَل اِیاہُ تَد عُونَ فَیکشِفُ مَا تَدعُونَ اِلَیہِ اِن شَآئَ وَ تَنسَونَ مَا تُشرِکُونَ ( سورة الانعام آیت نمبر1 4 )
پہلے ہی دن مقصود حاصل ہو گا
ظالم نا بکار کے دفع کرنے کے لیے اس آیت کو اکتیس مر تبہ با وضو ہو کر پڑھنا تیر بہدف ہے ۔ آیت یہ ہے فَقُطِعَ دَابِرُ القَومِ الَّذِینَ ظَلَمُوا وَالحَمدُ الِلّٰہِ رَبِّ العٰلَمِینَ( سورة الانعام آیت نمبر 45 ) انشاءاللہ تعالیٰ پہلے ہی دن میں مقصود حاصل ہو گا ورنہ دوسرے دن پڑھے ۔ انتہا تین دن تک پڑھنا کا فی ہے۔ اطلاع بلا وجہ معقول اور ضرورت شرعی کے اس آیت کا ختم کرناناجائز ہے کہیں خود مبتلا ئے بلا نہ ہو جائے پھر علاج مشکل ہو گا آیت بڑی جلا لی اور غضبا نی ہے
انشاءاللہ الزام سے بری ہو گا
اگر چور کوئی اور ہو اور پکڑاکوئی اور گیا ہو وہ ہر وقت اس آیت شریف کو پڑھے انشاءاللہ الزام سے بری ہو گا اوراصل ملز م برآمد ہو جائے گا ۔ آیت یہ ہے وَلَا تَکسِبُ کُلُّ نَفسٍ اِلَّا عَلَیھَاج وَلَا تَذِرُوَازِرَة’‘ وِّزرَاُخرٰیج ثُمَّ اِلٰی رَبِّکُم مَّر جِعُکُم فَینبِّئُکُم بِمَا کُنتُم فِیہِ تَختَلِفُونَ0 فائدہ دشمن کے دفع کرنے کی نیت سے سورہ الانعام کا تین مرتبہ پڑھنا نہا یت اکسیر ہے ( سورة الانعام آیت نمبر 164 )
سارے سامان غیب سے مہیا ہوں گے
غم اور حزن اور قلب کی گھٹن اور انقباضِ کے لیے سینہ پر ہا تھ رکھ کر ایک سو ایک مر تبہ اس آیت کا صبح کی نما ز کے بعد پڑھنا نہا یت مفید اور مجر ب ہے آیت شریف یہ ہے الٓمٓصٓ ج کِتَاب’‘ اُنزِلَ اِلَیکَ فَلَا یکن فِی صَدرِکَ حَرَج’‘ مِّنہُ لِتُنذِ رَبِہ وَ ذِکرٰ ی لِلمُئومِنِینَ 0 (آیت نمبر 1-2 سورة الاعراف) اگر کوئی شخص مسافرت میں ہو اور کوئی سامان کھانے پینے رہنے کا اس کے پاس نہ ہو رات کے وقت کھڑ ے ہو کر تین سو تیرہ مرتبہ اس آیت کا پڑھنا از بس مفید اور مجر ب ہے۔ انشاءاللہ ایک ہی شب میں ایک ہی مرتبہ کے پڑھنے میں سارے سامان غیب سے مہیا ہوں گے ۔ لیکن جب تک وہا ں رہے گا روزختم پڑھتا رہے آیت شریف یہ ہے ۔ وَلَقَدمَکَّنَّا کُم فِی الاَرضِ وَجَعَلنَالَکُم فِیھَا مَعَایش ط قَلِیلًا مَّا تَشکُرُونَ 0 ( سورة الاعراف آیت نمبر 10 )
سارے گناہ معاف
رَبَّنَا ظَلَمنَآ اَنفُسَنَاپڑھ کر سانس لیوے پھر وَاِنلَّم تَغفِرلَنَا وَ تَرحَمنَا لَنَکُونَنَّ مِنَ الخَاسِرِینَ 0 ( سورة الاعراف آیت نمبر 23 )پڑھے چو بیس گھنٹہ میں تین مر تبہ اس آیت شریفہ کے پڑھنے سے انسان کے سارے گنا ہ معا ف ہو جاتے ہیں ۔ حضرت آدم سے لیکر آخر تک تما م انبیا ءعلیہم السلام کے منہ سے یہ استغفار پڑھنا ثابت ہوا ہے ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں