Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

انتہائی کم عرصہ میں حسب منشاء قد بڑھائیے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

ورزشوں اور مشقوں پر عمل کرکے آپ نہ صرف اپنے قد میں اضافہ کرسکتے ہیں بلکہ قابل رشک حد تک صحت مند بھی بن سکتے ہیں۔ ان کے اثرات مرد، عورت پر یکساں ہوتے ہیں۔ لڑکا ہویا لڑکی سب ان سے پورا پورا فائدہ اٹھاسکتے ہیں، قد بڑھ جائے تو اس کے اثرات مستقل اور پائیدار ہوتے ہیں۔

جس طرح انسان نے چاند تاروں کی دنیا میں پہنچ کر ناممکنات کو ممکن بنادیا ہے اسی طرح بعض مستقل مزاج لوگوں نے برسوں پرانی یہ بات بھی بدل کر رکھ دی ہے کہ ایک خاص عمر کے بعد انسان کے قد میں اضافہ ناممکن ہے یاقدو قامت انسان کو ورثے میں ملتا ہے۔ درحقیقت قدو قامت اور صحت کا انحصار بڑی حد تک انسان کی اپنی طرز معاشرت، ذہنی کیفیت اور بچپن کے ماحول پر ہوتا ہے جب یہ کیفیات بدل جائیں یا آدمی چند خاص باتوں کا عادی ہوجائے تو اس کی صحت اور قدو قامت دونوں قابل رشک ہوسکتے ہیں لیکن اس کیلئے بنیادی شرط مستقل مزاجی ہے۔ جی ہاں! استقلال جو کامیابی کی کنجی ہے! اس مضمون میں بیان کردہ مشوروں، ورزشوں اور مشقوں پر عمل کرکے آپ نہ صرف اپنے قد میں اضافہ کرسکتے ہیں بلکہ قابل رشک حد تک صحت مند بھی بن سکتے ہیں۔ ان کے اثرات مرد، عورت پر یکساں ہوتے ہیں۔ لڑکا ہویا لڑکی سب ان سے پورا پورا فائدہ اٹھاسکتے ہیں، قد بڑھ جائے تو اس کے اثرات مستقل اور پائیدار ہوتے ہیں۔ ورزشیں ترک کردینے یا بوڑھے ہوجانے پر بھی بڑھا ہوا قد برقرار رہتا ہے، ان ورزشوں پر مستقل عمل سے آپ کا قد دو یا تین انچ بڑھ جائے گا۔ جسم خوبصورت اور سڈول، اعصابی نظام بہت مضبوط اور توانا ہوجائے گا۔ یہ ورزشیں اور مشقیں برسوں کے مطالعے اور تجربات کے بعد وضع کی گئی ہیں اور بہت سے لوگ ان سے استفادہ کرچکے ہیں۔ انہیں آپ صبح سویرے اٹھتے ہی یا رات سونے سے پہلے جس وقت مناسب سمجھیں پانچ سے آٹھ ہفتوں تک کیجئے اور جب اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں تو بے شک چھوڑدیجئے۔ تجربات بتاتے ہیں کہ عمر کا ان ورزشوں سے کوئی تعلق نہیں۔ دس برس سے پینتیس برس کے درمیان ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ پینتیس برس کے بعد فائدے کی رفتار بہت کم ہوجاتی ہے اور قد اتنی جلدی نہیں بڑھتا جتنی جلدی اسے بڑھنا چاہئے۔ ورزشوں اور مشقوں سے پہلے مندرجہ ذیل اصول اپنانے چاہئیں ان کی بدولت ورزشوں کا اثر کئی گنا زیادہ ہوگا۔
1)مستقل مزاجی۔ 2)صبح و شام پیدل ہوا خوری لمبے لمبے گہرے سانس جو آہستہ آہستہ لئے اور خارج کئے جائیں۔ صبح کے وقت ایسی جگہ سیر کی جائے جہاں سبزہ اور درخت ہوں، شام کی سیر کیلئے چٹیل میدان منتخب کیجئے کیونکہ صبح کے وقت درخت آکسیجن چھوڑتے ہیں اور شام کو زہریلی اور مضر گیس۔ 3) سگریٹ، تمباکو، چائے، کافی اور شراب یا تو بالکل ترک کردیجئے یا پھر نہایت اعتدال سے کام لیجئے۔ 4) ہلکی دھوپ میں شعاعوں کا غسل کیجئے، اپنے گھراور کمروں کو بھاری پردوں سے مزین نہ کیجئے بلکہ ہوا اور روشنی کی کافی مقدار آنے دیجئے۔ 5) لباس ہمیشہ ڈھیلا ڈھالا پہنئے، چست لباس، چست کوٹ، واسکٹ کسے ہوئے کالر، پٹیاں اور تنگ بوٹ وغیرہ قد اور صحت پر برا اثر ڈالتے ہیں۔ 6) مسلسل کام صحت کیلئے مضر ہے، اس لئے تھکنے سے پہلے مناسب وقفوں کے ساتھ آرام کرنا چاہئے۔ 7) چلنے پھرنے، اٹھنے بیٹھنے اور لیٹنے کا طریقہ صحت کے اصولوں کے مطابق ہوا، ہمیشہ گردن اٹھاکر، سینہ تان کر سیدھا چلئے، کمر سیدھی کرکے باوقار انداز میں بیٹھئے ورنہ ریڑھ کی ہڈی اپنی لچک کھودے گی اور آپ کا قد تقریباً دو انچ کم ہوجائے گا۔ ورزش کو ہوا اور خوراک کی طرح اپنے معمولات میں شامل کرلیجئے۔ ریڑھ کی ہڈی کی ورزشوں سے قد بڑھتا ہے اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے سے صحت بہتر ہوتی ہے۔ قد بڑھانے کی ورزشوں کے ساتھ تیراکی، ٹینس، فٹ بال، گاف، کرکٹ اور ہاکی وغیرہ بہت مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ 8) گہری نیند، کھوئی ہوئی توانائی اور صرف شدہ طاقت بحال کرتی ہے۔ رات جلدی سونا اور صبح جلدی اٹھنا صحت کا زریں اصول ہے، نیند آٹھ سے دس گھنٹے کے درمیان ہونی چاہئے۔ 9) ابھی نیند کیلئے ضروری ہے کہ بستر آرام دہ ہو، ہر شخص کا بستر الگ ہونا چاہئے اکثر مائیں کئی کئی بچوں کو ایک ہی بستر پر سلادیتی ہیں جس سے جسم پھیلنے نہیں پاتا اور نشوونما پر برا اثر پڑتا ہے۔ 10) قبض جو تمام امراض کی جڑ ہے اسے فوری طور پر دور کیا جائے، شراب، سگریٹ، تفکرات، رنج، کام کی زیادتی اور زیادہ بوجھ اٹھانا نظام ہضم پر ابرا اثر ڈالا کر قبض پیدا کرتا ہے۔ ان سے حتیٰ الوسع پرہیز کیا جائے، تازہ پانی قبض کا دنیا میں سب سے بہتر علاج ہے۔ اس سے انتڑیاں خوب صاف رہتی ہیں، صبح نہار منہ ایک بڑا گلاس تازہ پانی پی لیجئے اور دن میں سات آٹھ گلاس اور اگر اس طرح بھی قبض دور نہ ہو تو سوتے وقت لیموں کے رس میں ایک چمچ روغن زیتون ڈال کر پیجئے اور صبح اٹھ کر گرم پانی کا ایک بڑا گلاس نوش کیجئے۔ 11) خوراک: قد بڑھانے کے خواہشمند لوگوں کو ہمیشہ ایسی خوراک استعمال کرنا چاہئے جو ہڈیوں کو بڑھنے میں مدد دے اور انہیں مضبوط بنائے۔ حیاتین اے اور ڈی میں خمیدہ ہڈیوں کو سیدھا کرنے اور انہیں مضبوط بنانے کی بہت صلاحیت پائی جاتی ہے، اگر ہڈی کسی اندرونی بیماری یا کمزوری یا بوجھ کی وجہ سے ٹیڑھی ہوجائے تو یہ حیاتین اسے سیدھا کرکے قدرتی جگہ پر لے آتے ہیں۔ یہ حیاتین کھجور، باجرہ، مکھن، مچھلی کا تیل، دودھ، گھی اور مختلف قسم کی چربیوں میں پائے جاتے ہیں۔ یہ تو تھے ضروری اصول، اب ان ورزشوں اور مشقوں کا ذکر کیا جاتا ہے جن پر مستقل مزاجی سے عمل کرکے آپ نہایت کم عرصے میں اپنا قد حسبِ منشا بڑھاسکتے ہیں۔
ٹانگوں کی ورزش: 1) اپنے پیچھے ایک کرسی رکھئے۔ 2) اس کرسی کی پشت کو خوب مضبوطی سے پکڑیے اور اپنی دونوں ٹانگیں باری باری اوپر اٹھائیے اور نیچے لے جائیے۔ ٹانگیں اتنی اونچی لے جائیے جتنی ممکن ہوں۔ 3) یہ مشق کرتے ہوئے جسم میں پورا پورا تنائو رکھئے اور سینہ باہر کو نکالیے۔ 4) گھٹنے میں خم نہ آنے دیجئے اور اتنی دیر تک جاری رکھئے کہ تھک جائیں۔ گردن اور ریڑھ کی ہڈی کی ورزش: 1) سراوپر اور کندھے پیچھے کرکے کھڑے ہوجائیے۔ 2) دونوں ہاتھ مضبوطی سے سر کے پیچھے کی طرف رکھئے، اب اپنا سر پیچھے کی طرف جھکائیے۔ 3) سر کو آگے کی طرف اس قدر جھکائیے کہ ٹھوڑی سینے سے لگ جائے۔ 4) ایک بار سر پھر پیچھے کی طرف جھکائیے اور یہ مشق اتنی دیر تک کرتے رہیے کہ گردن کے اعصاب تھک جائیں۔ 4) گردن کو مضبوط بنانے والی ورزش: 1) سر کو باری باری آگے اور پیچھے جھکائیے۔ 2) گردن کو پیچھے کی طرف اس قدر موڑنے کی کوشش کیجئے کہ ٹھوڑی کندھوں کے برابر آجائے۔ 3) سرکو اس حالت میں جلدی جلدی دائیں بائیں حرکت دیجئے یہاں تک کہ گردن کے پٹھے تھک جائیں۔ 5) چھاتی کو ابھارنے کی ورزش: 1) آرام سے کھڑے ہوجائیے اور بازو باہر کی طرف اس طرح پھیلائیے کہ کندھے سیدھ میں رہیں۔ 2) ساتھ ہی سارے جسم کو پائوں کے اانگوٹھے پر اٹھائیے۔ 3) گہرا سانس لیجئے اور پھر سانس کو خارج کرتے ہوئے بازو اصل حالت پر لے آئیے۔ یہ عمل بار بار کیجئے۔
نچلے دھڑ کو لمبا کرنے کی ورزش: 1) اپنی بائیں ٹانگ، دائیں ٹانگ کے پیچھے رکھیے۔ 2) اپنا جسم دائیں طرف گھمائیے اور  )
بازو پورے طور سے باہر کی طرف پھیلادیجئے اور ساتھ ہی گھومتے ہوئے ٹانگ اس قدر پھیلائیے جتنا کہ پھیل سکتی ہے۔ 3) اب اصلی حالت پر گھوم کر آجائیے اور بازو اصل حالت پر لے آئیے اور یہ عمل بار بار کیجئے۔ 4) اپنی دائیں ٹانگ کو بائیں ٹانگ کے پیچھے رکھ کر یہی عمل بار بار کیجئے۔ 5) ایک گیند اپنے سر کے اوپر اچھالیے اور پھر اس کو اس طرح پکڑنے کی کوشش کیجئے۔ 6) گیند مختلف اطراف میں پھینک کر پکڑیے تاکہ ٹانگوں، بازوئوں اور کمر کی ورزش اچھی طرح ہوسکے۔ کمر کی ورزش: 1) بعض لوگوں کو ورزش کیلئے وقت ہی نہیں ملتا، یہ ورزش ان کیلئے ہے، یہ مشق عموماً لوگ غیر ارادی طور پر کرتے بھی ہیں تاہم اگر ارادۃً اور پورے طور پر کی جائے تو اس سے بہت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ 2) مسلسل کام کرتے کرتے آپ کے اعصاب تھک جائیں تو کرسی کی پشت سے کمر کی ٹیک لگاکر ٹانگیں زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی کوشش کیجئے تاکہ اعصاب کو آرام پہنچے۔ یہ ورزش قد بڑھانے کی ورزشوں میں نہایت آسان اور سادہ ہے۔
3) جب کبھی اور جس جگہ آپ کا جی چاہے آپ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ ورزش کرنے کیلئے کرسی پر بیٹھ جائیے اور اپنے اعصاب میں تنائو پیدا کجیئے اور بازوئوں اور ٹانگوں کو اس قدر پھیلائیے جتنا کہ وہ پھل سکیں اور بازو سر کے اوپر لے جایئے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 376 reviews.