ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں اور مراقبہ بھی کرواتے ہیں۔قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔
میں چند نکتے آپ کی خدمت میں عرض کرتا ہوں جو شیخ رحمہ اللہ نے بیان کیے ہیں۔ کوشش کروں گا کہ آپ کو عرض کر سکوں۔پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ نےیہ جو کتاب لکھی ہے ، ایک ہزار سال یعنی دس صدیاں! دس صدیاں پہلے یہ کتاب لکھی ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ اس کتاب سے، اس علم ِالٰہی سے اس کو کوئی حصہ نہیں ملتا، جو کیا کرتا ہے، شاعروں کے دیوانوں کیونکہ جس دور میں دین مغلوب ہو اور کفر غالب ہو گا۔ اس دور کی چند علامات ہوں گی۔ کتے زیادہ ہوں گے، عورتیں ننگی ہوں گی، شراب عام ہوگی، شاعروں کو اعلیٰ مقام ملے گا، شعراء اور گانا بجانے والے ہمارے عزت دار بن جائیں گے، ہمارے ملک کا ورثہ ہوں گے۔ جس دور میں یہ چیزیں ہوں سمجھ لو یہ دور وہی جہالت کا دور ہے جو سرورِکونینﷺ کی تشریف آوری سے پہلے کا دور تھا۔ بولو؟ آج وہ دور ہے۔ وہی دور ہے!اصلی معرفت ناپید ہو جائے گی:وہ فرماتے ہیں کے جس کے لوگ خواہشات ِنفسانی کا نام شریعت اور طلب ِجاہ اور ریاست و تکبر کا نام عزت و حلم اور خلق خدا سے ریا کاری کا نام خوفِ الٰہی اور دل میں کینہ چھپا رکھنے کا نام حلم اور فضول جھگڑے کا نام مناظرہ اور آپس میں لڑنے جھگڑنے اور نادانی کا نام بزرگی اور منافقت کا نام زہد اور جھوٹی آرزوئوں کا نام ارادت اور طبیعت کے ہزیان کا نام معرفت اور دلی حرکتوں اور نفسانی وسوسوں کا نام محبت ِالٰہی اور کج روی کا نام فکر اور انکارِ حق کا نام برگزیدگی، بے دینی کا فنا اور پیغمبرﷺ کی شریعت کے ترک کا نام طریقت اور اہل ِزمانہ کی آفت کا مجاہدہ نام رکھتے ہیں۔جو اصلی معرفت ہوگی وہ ختم ہو جائے گی۔ یہ انہوں نے آج سے ہزار سال پہلے فرمایا ۔ وہ کہتے ہیں ختم ہو گئی ہے، وہ چیزیں ختم ہو گئی ہیں۔ جو شخص جتنا زیادہ۔ جتنا زیادہ، اپنے آستانے کو، اپنی زندگی کو، اپنے لباس کو ،اپنے اٹھنے بیٹھنے کو سجائے گا ،اتنا ہی مخلوق ِخدا پاگل ہو گی کہ یہ پہنچی ہوئی سرکار ہے۔ جو جتنا زیادہ جھوٹ بولے گا ،دھوکہ دے گا اور جتنی زیادہ جھوٹی باتیں ان سے کی جائیں گی اتنا زیادہ لوگ اسکی طرف متوجہ ہوں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں