Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

یہ تو کوئی پاگل لگتا ہے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

میں محکمہ انکم ٹیکس میں ملازم ہوں‘ ایک دن گھر سے گاڑی نکالنے نکلا‘ گیٹ کھولا‘ گیٹ کے سامنے ایک ریڑھی کھڑی تھی جو ردی خرید رہا تھا‘ میں نے غصے میں اس کو دو چار سنا دیں اور ریڑھی ایک طرف کرنے کو کہا‘ وہ بے چارہ کچھ نہ بولا اور جلدی سے ریڑھی آگے کرنے لگا‘ جب ریڑھی اس نے آگے بڑھائی تو میری نظر اس کی ریڑھی پر پڑی ہوئی چیزوں پر پڑی‘ وہاں ردی میں عبقری پڑا ہوا تھا‘ میں نے اس سے کہا ٹھہرو۔ وہ اور ڈر گیا میں خود چل کر اس کے پاس گیا‘ عبقری اٹھایا اور اس سے پوچھا کتنے پیسے ہیں کہنے لگا سر آپ لے لیں‘ پیسے رہنے دیں۔ اس وقت عبقری کی قیمت 20 روپے تھے‘ میں نے اس کو بیس روپے دئیے‘ وہ بہت حیران ہوا کہ پہلے جھڑکتا ہے‘ پھر پرانی چیز کے پیسے بھی نئی جتنے دیتا ہے۔ میں عبقری اپنےساتھ گھر لے گیااور اسی دن مکمل مطالعہ کیا‘ بس اس دن سے عبقری کا قاری ہوں۔ دل نے یہ کہا کہ عبقری کی جگہ ردی کا ڈھیر نہیں بلکہ دل میں ہے ایسی خدمت اور امت کی فلاح کے ضامن کی ناقدری نہیں ہونی چاہیے۔ اس دن سے میں نے اس بات پر عمل اپنے اوپر لازم کرلیا ہے کہ پرانے عبقری ردی کی دکانوں سے ڈھونڈتا ہوں۔ ایک واقعہ: میرے علاقہ میں ایک ردی کی بڑی دکان ہے‘ میرا گزر وہاں سے ہوا میں نے سڑک کنارے گاڑی کھڑی کی اور ردی کی دکان سے عبقری کی تلاش شروع کردی‘ تقریباً نصف گھنٹہ کے بعد دکاندار میرے پاس آیا اس دن گرمی اور دھوپ بہت زیادہ تھی اس نے کہا سر آپ کیا ڈھونڈ رہے ہیں‘ مجھے بتائیں میں آپ کی مدد کرتا ہوں‘ آپ سائے میں کرسی پر بیٹھ جائیں‘ میں نے کہا نہیں‘ تجھے نہیں پتہ کہ کیا تلاش کررہا ہوں‘ اسے میں نے خود ہی ڈھونڈنا ہے‘ میں اسے خود پانا چاہتا ہوں۔ وہ چلا گیا‘ ایسے محسوس ہوا جیسے کہہ رہا ہو یہ کوئی پاگل لگتا ہے‘ تقریباً تین گھنٹے میں نے لگائے اور مجھے کامیابی ملی کہ ایک عبقری مل گیا‘ مجھ پر گرد ہی گرد تھی‘ پسینہ‘ حبس سے حالت خراب تھی لیکن مجھے خوشی تھی اور میں مطمئن تھا کہ مجھے عبقری مل گیا۔ میں نے دکاندار کو عبقری دکھایا اور کہا کہ یہ تلاش کرتا تھا‘ میں نے اس کو نئے عبقری کی قیمت ادا کی اور عبقری لے لیا اور اس سے عرض کی کہ جب ردی تمہارے پاس آئےعبقری تلاش کرلیا کر اور الگ رکھ دیا کرو میں خود آکر نئے شمارے کی قیمت اورتمہاری محنت کے الگ(باقی صفحہ 
پیسے دوں گا۔ اکثر جاتا ہوں مگر عبقری ردی سے نہیں ملتا۔ مختلف سٹالوں سے ڈھونڈتا ہوں کہ پرانے عبقری نہیں ملتے‘ تلاش جاری ہے کہ عبقری ردی کا حصہ نہ بنے بلکہ اس کی قدر ہو‘ لوگ سینے سے لگائیں رکھیں اور لوگ حقیقت میں سینے سے لگا کر رکھتے ہیں۔ دس تاریخ کے ہمارے شہر میں عبقری ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا۔ عبقری کی برکت سے مجھے بہت کچھ ملا ہے۔ میں اب عبقری سے متعلقہ ہر بندے سے محبت کرتا ہوں‘ اللہ سب کو اپنے فضل و کرم میں رکھے آمین۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 359 reviews.