Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کوہ قاف سے آئی پری عبقری کی دیوانی نکلی

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

اس کے بعد رات کو مجھ پر ایک اسی سال کی پری حاضر ہوگئی‘ اپنا نام اکبری بتاتی ہے اوروہ ابھی بھی میرےساتھ ہے‘ وہ مجھے سربند علاقے سےملی ہے‘ جب نماز پڑھوں یا قرآن کی تلاوت کروں تو آتی ہے‘ جب وہ آتی ہے تو میری آواز بدل جاتی ہے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً چھ ماہ سے آپ کے ماہنامہ عبقری کی قاری ہوں‘ مجھے عملیات سیکھنے کا بہت شوق ہے‘ کافی عرصہ پہلے مجھ پر بھی بندش تھی‘ مجھے دوران تقریب ایک جگہ ایک عورت ملی اس پر چار پریاں تھیں‘ میں نے اس کو اپنے تمام گھر کے حالات بتائے‘ اس نے مجھے کہا بندش ہے‘ بندش کیلئے اس نے مجھے کہا گھر جاکر منزل سات دفعہ پڑھ کر پانی سارے گھر کے کمروں میں‘ صحن میں ڈالنا‘ گھر کےتین کونوں میں‘ ایک کونہ چھوڑنا ہے‘ گھر آکر میں نے یہی کیا‘ میرا منہ بند ہوگیا ‘ میں بہت زیادہ رو رہی تھی پھر میرے میاں نے منزل پڑھ کرپورے گھر میں پانی ڈالا۔ اس کے بعد رات کو مجھ پر ایک اسی سال کی پری حاضر ہوگئی‘ اپنا نام اکبری بتاتی ہے اوروہ ابھی بھی میرےساتھ ہے‘ وہ مجھے سربند علاقے سےملی ہے‘ جب نماز پڑھوں یا قرآن کی تلاوت کروں تو آتی ہے‘ جب وہ آتی ہے تو میری آواز بدل جاتی ہے اور خاص بات وہ روحانی علاج کرتی ہے‘ کوئی میرے پاس آئے تو وظیفے بتاتی ہے‘ میرے دل میں کہتی ہے اس کو یہ مرض ہے اس کو یہ ذکر بتاؤ!سب سے حیران کن بات جو مجھے لگی مجھے عبقری سے متعارف اسی پری نے کروایا اور وہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہے اور تمام وظائف عبقری سے دیکھ کر ہی بتاتی ہے۔ اس سے پہلے بھی مجھ پر ایک پری آتی ہے جو کہ اچھی نہیں تھی مگر یہ پری بہت اچھی ہے‘ یہ مجھے بالکل بھی تنگ نہیں کرتی‘ ایک مرتبہ دوسری پری آئی تو اس نے اس کو کہا کیوں آئی ہو؟ تو اس نے جواب دیا کہ میں مسلمان ہوں‘ میں اس لڑکی یعنی مجھے نقصان دینے نہیں آئی‘ میں اس کی حفاظت کیلئے آئی ہوں‘ وہ مجھے جہاں(ایک تقریب میں)گئی تھی سربند‘ وہاں گھر کے ساتھ مدرسہ تھا مجھے وہاں سے ملی تھی۔ جب سے یہ پری میرے ساتھ ہے میں نے بہت سے لوگوں کا روحانی علاج کیا ہے اور میرے پاس جو روحانی مریض آتا ہے وہ مجھے دیکھ کر کہتے ہیں کہ آپ کی آنکھوں میں ایک خاص قسم کی چمک ہے اور میری آنکھوں کا رنگ بھی بدل گیا اور شکل بھی جو دیکھتا ہے یہ ہی کہتا ہے کہ تمہاری شکل بدل گئی ہے۔
ایک عمل جو میں نے روحانی مریضوں پر بار بار آزمایا ہے یہ میں نے بکھرے موتی سے لیا ہے۔ عمل اس طرح ہے کہ سورۂ فاتحہ‘ آیۃ الکرسی اور سورۂ جن کی شروع کی پانچ آیتیں مریض کو پانی پر دم کردیں اور یہی پانی پلائیں اور ساتھ مریض پر چھڑکا دیں مریض بہت جلد شفایاب ہوجاتا ہے۔ اس کے ساتھ اگر جنات کا مسئلہ ہو وہ ٹھیک ہوجاتا ہے۔ مجھے پری خواب میں بھی اکثر وظائف بتاتی رہتی ہے جو کہ مجھے یاد نہیں رہتے۔ عبقری کی چار فائلیں لی ہیں اور باقی بھی انشاء اللہ جلد منگوالوں گی‘ مجھے عبقری کے تمام سابقہ رسالے پڑھنے کا بے حد شوق ہے‘ اس سے مجھے بہت فائدہ ہوتا ہے۔محترم حضرت حکیم صاحب میری تحریر عبقری میں ضرورلگائیے اور میرا نام ہرگز شائع نہ کیجئے گا۔ (ایک اللہ کی بندی)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 348 reviews.