Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قرض لیکرکمانےدبئی گیااور گمراہ ہوگیا مگر۔۔۔

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میںاس وقت دبئی میں کام کررہاہوں‘میرے دل میں کچھ باتیں ہیں جو میں عبقری قارئین سے شیئر کرنا چاہتا ہوں‘ باتیں یہ ہیں کہ لوگ یہاں دبئی آکر گمراہ ہوجاتے ہیں اور اپنی دین اور دنیا دونوں ہی برباد کربیٹھتے ہیں‘میں نے ایسے لوگ یہاں فاقے زدہ اور سڑکوں پر دھکے کھاتے دیکھے ہیں‘ خدارا جب بیرون ملک جائیں تو صرف اپنے مقصد پریعنی رزق حلال کمانے پر نگاہ رکھیں نہ کہ گمراہ ہوجائیں۔میں جب دبئی آیا تو ایک عرصہ تک گمراہ رہا‘ میرے گھر فاقے شروع ہوگئے‘ پھر میرے مالک نے ذی الحج کی رات کو ہدایت نصیب فرمائی‘ اللہ سےخوب رو رو کر معافی مانگی‘ نماز کا پابند بنایا۔ اب عالم یہ ہے کہ دن کا کافی حصہ مالک کی یاد اور توبہ میں گزرتا ہے۔ دبئی آنے سے پہلے میڈیکل ہوتا ہے‘ میں نے پرائیویٹ میڈیکل کروایا تو میری چھاتی پر نشان نظر آئے‘ ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ ٹی بی کے نشان ہیں‘ میں بہت پریشان ہوا‘ فجر کی نماز سے پہلے روزانہ سورۂ یٰسین پڑھ کر اللہ کے حضور دعا کرتا‘ اللہ نے دعا قبول فرمائی‘ جب اس دن میڈیکل ہوا تو میری رپورٹ کلیئر آگئی اور مجھے ویزہ مل گیا۔ (شہزاد شوکت‘ دبئی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 336 reviews.