Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کیلا دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھایا جانے والاپھل

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

کیلا اعصابی کمزوری کا بہترین علاج ہے، کیلے میں نمک کم ہونے کی وجہ سے بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے شفا بخش دوا اور غذا ہے۔ کیلے میں شکر کی زیادتی کے باعث یہ جلد ہضم ہوجاتا ہے اور انسانی جسم میں آیوڈین کی کمی پوری کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

بعض محققین اور اطباء کے مطابق سکندر اعظم نے اپنی فتوحات کے دوران بطور پھل کیلا دریافت کیا اور جب یہ یقین آگیا کہ کیلا ضرر رساں نہیں بلکہ صحت بخش اور فرحت بخش پھل ہے تو سندھ سے واپسی پر کیلے کے چند پودے اور شاخیں یونان میں لے جاکر اس کی کاشت کروائی۔
کیلا غریبوں کاحلوہ کہلاتا ہے: اس کے فوائد چاول اور گیہوں میں ملنے والی چیزوں سے بہتر ہوتے ہیں۔ اگر اسے دودھ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو غذائیت کے اعتبار سے مکمل غذا بن جاتی ہے جو جسم انسانی کی نشوونما کیلئے ہر طور پر مکمل کہی جاسکتی ہے۔ کیلا خون صاف کرتا ہے ۔کمزور بچوں کا وزن بڑھتا ہے، بالائی والا دودھ بادام کی چند گریاں اور چھوٹی الائچی ڈال کر ملک شیک پینے سے جسم مضبوط ہوتا ہے۔
کیلے کی طبی افادیت: کیلے میں سب سے زیادہ نمایاں پوٹاشیم ہے اس لئے ایسے لوگ جو بلڈ پریشر کا شکار ہوں‘ ان کیلئے کیلا ایک بہترین دوا ہے، ایک کیلے میں وٹامن سی اتنی مقدار کا چوتھائی حصہ ہوتا ہے جو ایک ڈیڑھ سال کے بچے کو روزانہ درکار ہوتی ہے۔ کیلا خون کی کمی کے مریضوں کیلئے عمدہ غذا ہے۔ کھانسی کے خاتمے کیلئے نمک، کیلا، ایک رتی شہد کے ساتھ کھانا مفید ہے۔ کالی کھانسی کیلئے رس دار درخت کا چویہ دیتے جائیں یہاں تک کہ 10 تولہ عرق جذب ہوجائے اجوائن کے ساتھ دن میں ایک یا دو مرتبہ کھلائیں مگر بچے کی عمر کے لحاظ سے بالترتیب ایک برس کے بچے کو ایک رتی دو برس میں دو رتی کھلانا مفید ہے۔ کیلا اعصابی کمزوری کا بہترین علاج ہے، کیلے میں نمک کم ہونے کی وجہ سے بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے شفاء بخش دوا اور غذا ہے۔ کیلے میں شکر کی زیادتی کے باعث یہ جلد ہضم ہوجاتا ہے اور انسانی جسم میں آئیوڈین کی کمی پوری کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ معدے میں جلن کیلئے کیلے کے تنے کا پانی سود مند ہے۔ سست آنتوں کا فعل تیز کرنے کیلئے نہار منہ پکے کیلے اچھی طرح چباکر کھانا چاہئے، کیلے کے تنے میں پانی میں دوائی اثرات ہوتے ہیں کیلے سے گردوں کو طاقت ملتی ہے، گلے کی خراش ختم ہوتی ہے، بلغم نرم اور پتلا ہوکر خارج ہوجاتا ہے خشک کھانسی ختم ہوتی ہے، کچے کیلے کو خشک کرکے اس کا سفوف کھانے سے السر کا مرض دور ہوتا ہے السر کی وجہ سے درد قولنج ہوتو پکا ہوا کیلا اکسیر ہے۔ کیلے کی جڑ کے پانی سے پیٹ کے کیڑے ہلاک ہوتے ہیں۔ دل کے امراض کیلئے: دل کی تکلیف میں کیلوں کو چھیل کر شہد میں ملاکر اچھی طرح پھینٹ کر کھانے سے فائدہ ہوگا۔ منہ کے چھالے ختم کرنے کیلئے پکا ہوا کیلا گائے کے دودھ کے دہی کے ساتھ سویرے سویرے کھائیں، اگر تلی میں ورم ہوتو 100 گرام پکے کیلے کا گودا 2 گرام قلمی شورہ باریک پیس کر ملادیں اور ایک دن میں دو مرتبہ یہ خوراک استعمال کرنا مفید ہے۔ اسہال کے مریض کو کچے کیلے کا گودا پانی میں ابال کر اس میں دہی اور شکر ملاکر کھانے سے فائدہ ہوگا۔ پکا کیلا، املی اور نمک کا مرکب پیچش کیلئے حد درجہ موثر اور مفید دوا ہے۔ کیلے میں وٹامن سی کی موجودگی دانتوں کی بیماریاں ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے، اس لحاظ سے نارنگی کے بعد کیلے کا دوسرا نمبر ہے، کیلے کی جڑ مقوی ہے، صفرا میں مفید ہے، کیلے کے پتے پر شگاف دینے کے بعد جو گوند رستا ہے اسے چاول کے ساتھ اسہال میں دیا جاتا ہے کچا کیلا بھون کر کھانا پیٹ کے امراض میں مفید ہے، مصفی خون ہے، زہریلے امراض خون اور خون کی کمی میں مفید ہے۔شوگر کے مریض کیلے کی طرف متوجہ ہوں: کیلے کے پھولوں کو پکا کر شوگر کے مریض کو کھلاتے ہیں، کچا کیلا شوگر میں مفید ہے۔ ایک محقق کے مطابق شوگر کے مریضوں کیلئے شاید ہی کیلے سے بہتر کوئی غذا ہے۔ خفقان کی بیماری میں صبح و شام ایک کیلا مریض کو کھلانا چاہئے، مرگی کے مریض کو کیلے کی چھال کا رس دن میں تین مرتبہ ایک ایک تولہ دینا چاہئے۔ کیلے کی چاٹ عام بلکہ مقبول عام ہے، کیلے کا ملک شیک ہر عمر کے افراد میں یکساں مقبول ہے، کیلے کھانے سے بھوک کھل کر لگتی ہے اور جسم میں توانائی محسوس ہوتی ہے۔ کیلے کو خشک کرکے اس کا آٹا بناکر بچوں اور کمزور ہاضمہ والے اشخاص اور ان لوگوں کیلئے جو معدے کی خرابیوں میں مبتلا ہوں یہ آٹا بہت مفید ہے۔بیرونی اثرات: کیلے کے تنا کا رس سونگھنے سے نکسیر بند ہوجاتی ہے ، اگر کسی کے گلٹی نکل آئے تو کیلے کا رس سرکہ کے ساتھ گلٹی پر لگانے سے گلٹی بیٹھ جاتی ہے، خارش میں کیلے کا تنا اور سرکہ ملاکر اگر گنجے سر پر لگائیں تو بال اگ آئیں گے، متعدی خارش میں ایک کیلا، ایک چمچ سرکہ اور ایک چمچ لیموں کا رس ملاکر جسم پر مالش کرنے سے خارش ختم ہوجاتی ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 315 reviews.