محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ اور اس کے حبیب نبی کریم ﷺ آپ سے ہمیشہ راضی رہیں۔ عبقری ہمارے گھر2007ء سے آرہا ہے اور ہم ہر ماہ بڑی شدت سے انتظار کرتے ہیں۔ ہمارے والد محترم کو وفات پائے 21 سال ہوگئے ہیں ہم دو بہنیں اور والدہ صاحب ہیں‘ ہمارے بھائی نہیں ہیں۔ ہمارے والد محترم نے ہمیشہ ہمیں حلال رزق سے کھلایا انہوں نے کبھی بھی حرام نہیں کمایا حالانکہ ہمارے والد محترم اکاؤنٹ آفیسر تھے‘ والد محترم کے ایک دستخط پر پورے شہر کے ملازمین کو تنخواہ ملتی تھی مگر خود بے حد ایماندار تھے۔ والد محترم کی تنخواہ سے جو کٹوتی ہوتی تھی جسے جی پی فنڈ کہتے ہیں والد صاحب جتنی رقم تنخواہ سے کٹتی تھی وہی جمع کی ہوئی لیتے تھے اوپر کی منافع والی رقم کو والد صاحب سود کہتے تھے‘ محترم حضرت حکیم صاحب! اگر میں والدمحترم کی ایمانداری کی باتیں لکھنا شروع کروں تو کافی ورق بھر جائیں گے صرف اتنی بات لکھوں لکھ رہی ہوں کہ جب والدصاحب وفات پاگئے تو خواب میں ان کی قبر ہم نے روضہ رسول ﷺ کے ساتھ دیکھی یعنی والد محترم کی قبر اور حضور نبی اکرم ﷺ کی قبر مبارک ایک ساتھ ہیں اور سارا علاقہ سرخ گلاب سے بھرا ہوا ہے یہ سب کرم والد صاحب کا درودشریف کثرت سے پڑھنے کا اور اب تک ہمارا رزق اللہ کے کرم سےحلال ہے۔ (ایک بیٹی‘ ڈیرہ اسماعیل خان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں