محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بیرون ملک ملازمت کرتا ہوں۔ آپ کےہر جمعرات ہونے والے درس روحانیت و امن کو انٹرنیٹ پر لائیو سنتا ہوں۔آپ کے درس سننے سے پہلے میں بہت الجھنوں میں الجھا ہوا تھا‘ زندگی کی کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی‘آپ کی بتائی ہر بات پر آنسو کیسے نکلتے ہیں پتہ ہی نہیں چلتا۔ زندگی بدل گئی ہے‘ پہلے خواہشیں اور تھیں اب اور ہیں۔ پہلے ہرپل خود کیلئے سوچتا تھا اب مخلوق خدا اور پوری امت کی سوچ آگئی ہے۔ اب لوگوں کی مدد کرنے کو دل کرتا ہے۔ گھر کے حالات ‘ میرے معاشی حالات دن بدن بدل رہے ہیں۔ گھر سے بیماریاں‘ پریشانیاں ختم ہوتی جارہی ہیں۔ دل کرتا ہے کہ یتیموں کا سہارا بنوں‘ہر ماہ ان کی کچھ نہ کچھ مدد کروں‘ ان کے گھروں کو سنبھالوں‘ ان کی کفالت کا ذریعہ بن جاؤں۔ اللہ پاک مجھے خود کو اس راہ پر چلنے اور کبھی نہ بدلنے کی ہمت اور توفیق کے
ساتھ اس قابل بنائے۔ بہت دعا کرتا ہوں‘ جب سے درس سن رہا ہوں کسی کو بھی پریشان نہیں دیکھ سکتا‘ خلیج میں ہر مذہب کے لوگ ہوتے ہیں‘ کوئی کسی بھی مذہب کا ہو مجھ سے اس کا دکھ نہیں سہا جاتا‘ سمجھ نہیں آتی میں کیا تھا اور آپ کے درس نے کیا بنادیا ہے۔ یہاں آکر ہمیشہ پریشان رہتا تھا مگر اب دل میں سکون اور اطمینان ہے۔ اللہ پاک آپ کو صحت و تندرستی عطا کرے۔ اللہ پاک آپ کو سلامت و خوش رکھے۔ یوں ہی دکھی لوگوں کی پریشانیاں دور کرنے کیلئے اللہ کے فضل سے حل درس میں بتاتے رہیں۔مجھ سمیت موت سب کو آنی ہے‘ میری دعا ہے کہ جو بھی انسان مرے کلمہ کی موت مرے‘کوئی بھی بغیر ایمان کے دنیا سے نہ جائے آمین! (ش،ش، خلیج)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں