Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عافیت کا نظام چھن جائے تو کیا ہوتا ہے؟

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

عافیت نہ ہونے کے نقصانات:ایک مرتبہ عیدالفطر کے روز میں کچھ احباب کے ساتھ مختلف لوگوں سے ملاقات کیلئے گیا۔ ایک جاننے والے کے گھرگئے‘ میں نے دروازہ کھٹکھٹایا، سادہ ساایک بوسیدہ مکان، کمرے گرے ہوئے کھنڈرات کی شکل میںموجود ہیں۔آپ حیران ہوں گے کہ ان کے پاس ان کمروں کی مٹی اُٹھوانے کا بھی خرچہ نہیں ہے۔دستک کے بعد جو بندہ باہر آیا ان سے نام لے کرکہا مجھے ان سے ملناہے وہ کہنے لگا جی وہ بیمار ہیںوہ باہر نہیں آسکتے۔ تو میں نے ان سے عرض کیاکہ آپ میرا نام عرض کریں ۔وہ بیچارے بوڑھے آدمی گرتے پڑتے باہرآئے تو دیکھ کربچوں کی طرح بلک بلک کر رونے لگے کہنے لگے: عجیب بات ہے آپ بہت اچھے وقت میںآئے ہیں، میں نے کہا چلیں مجھے اندرلے چلیں۔گھرمیںپردہ کرایا۔ مجھے گھر کے اندر لے گئے۔ بہت بوسیدہ گھر تھا جیسے بالکل آخری حالت ہوتی ہے۔ تقریباََسولہ،سترہ سال کا ایک جوان ایک ٹوٹی ہوئی چارپائی پر پڑا ہوا ہے اس کے چہرے کی کیفیت بھی عجیب تھی۔’’وہ صاحب مجھ سے کہنے لگے کافی عرصہ سے یہ بیمار ہے، اور گھر میںکچھ ہے بھی نہیں ،میں اس کی دوائی کہا ں سے لاؤں؟‘‘ اور اسکے جو بول تھے وہ حقیقت پر مبنی تھے۔ گھر کی حالت، اس بچے کی حالت بتارہی تھی کہ ان پرسے عافیت کا نظام چھن گیاہے۔عافیت سب سے بڑی نعمت ہے ۔یونہی سوالاکھ لگ گئے: میرے پاس ایک صاحب اتوار والے دن تشریف لائے۔ان کے ماتھے پر پٹی بندھی ہوئی تھی ۔میں نے پوچھاکیا ہوا ؟ کہنے لگے :عشاء کی نماز پڑھنے کے لیے مسجد جارہا تھا۔ کسی کے پالتوکتے نے مجھ پر حملہ کردیا۔ بہت بڑا کتا تھا اس نے میرے ماتھے کی ساری جلد چیرڈالی ۔ میں نے چھڑوانے کی بڑی کوشش کی لیکن میری ساری کوشش بے سود رہی۔ چھیاسی ہزار روپے کی میں نے پلاسٹک سرجری کرائی ہے،اب تک لاکھ سوا لاکھ لگ گیا ہے۔ بس ایسے ہی نکلا تھا کہ لاکھ سواالاکھ ایسے لگ گئے۔ اللہ پاک سے ہر وقت عافیت مانگتے رہیں۔زہر بن گیا: ایک صاحب مجھے ملے وہ دونوں ٹانگوں سے معذور تھے، میں نے پوچھا آپ کوکیاہوا کہنے لگے بس لکڑی کا چھوٹا سا ٹکڑا میرے پاؤں میں لگ گیاتھا۔ہلکی سی ورم آگئی تھی ۔پھر ہلکا سا دانا بن گیا، میں نے مرہم لگا دی کبھی تھوڑاسا پلستر لگالیا۔ لیکن وہ بڑھتا گیا۔پھر اس میں تکلیف زیادہ ہو گئی۔ ڈاکٹر کو دکھایاتواس نے کہا یہ تو زہر بن گیاہے۔ آپ ایسا کریں اس کا مستقل علاج کریں۔ پھرڈاکٹر نے اس کی سرجری بھی کی مگر وہ زخم ٹھیک نہ ہوا۔پھر کہا انگوٹھا کاٹنا پڑے گا۔ انگوٹھا نہ کٹوایاتو پاؤں چلا جائے گا۔ بالآخر انہوں نے انگوٹھے کے بعد میرا پاؤں کاٹ ہی دیا۔پھر میں کچھ عرصہ ٹھیک ہو گیالیکن اندرہی اندر زخم بڑھتا رہا،نوبت یہاں تک پہنچی کہ انہوں نے میری پنڈلی ہی کاٹ دی۔ پھر بھی زخم بڑھتا رہا یہاں تک کہ انہوں نے میری ساری ران کاٹ دی۔ معاملہ کسی حدتک ٹھیک ہو گیا۔ کچھ عرصہ بعد وہ زخم دوسری ٹانگ میں شروع ہو گیا اور پھر انہوں نے میرا دوسراپاؤں کاٹا ،پھر دوسری پنڈلی کاٹی، اب دوسری ران بھی کاٹ دی ہے۔ میں نے خود ان کی دونوں ٹانگوںکو کٹا ہوا دیکھا۔اس کریم و حفیظ کے ہاںحفاظت کا ایک نظام ہے۔ دعاکریںکہ وہ یہ نعمت نہ چھین لے۔آمین۔ اس کریم سے ہمیں مسلسل عافیت مانگتے رہناچاہیے۔ عافیت کے نہ ہونےکی وجہ سے لاکھوں لگ گئے :ایک صاحب کہنے لگے کہ’’ مجھے ہیضہ ہو گیا تھا۔علاج شروع کیاتو پونے دو لاکھ روپے صرف ہیضہ پر خرچ ہو گئے۔‘‘ ملتان غلہ منڈی کے ایک بہت بڑے بیوپاری کہنے لگے’’ والد صاحب بیمار ہو گئے، پھر ان کا علاج کرایا، آخرمیں آغا خان ہسپتال لے گئے اور پونے نو لاکھ روپے کا بل بنا لیکن والد صاحب فوت ہوگئے۔‘‘
عافیت کو پانے کیلئے صدقہ کریں:یا اللہ یہ رزق تیری نعمت ہے تو اسے اپنے دین پر خرچ کروادے۔ یا اللہ یہ رزق تیری نعمت ہے تو اسے مہمان نوازی کیلئے خرچ کروادے ۔یا اللہ یہ رزق تیری نعمت ہے، یا اللہ اسے ایسے لوگ کھائیں جو متقی ہوں ۔یا اللہ ایسے لوگ جو نماز پڑھنے والے ، تسبیح پڑھنے والے ،ذکر کرنے والے ،تیرا نام لینے والے، یا اللہ ان پر یہ مال خرچ کروادے ۔اے اللہ تو چاہے تو ان راہوں میں خرچ کروادے۔آپ تو قادر ہیں، لیکن میں کمزور ہوں، میں تجھ سے عافیت چاہتا ہوں۔ تکالیف صرف عافیت نہ ہونے کی وجہ سے نہیں ہوتیں‘ تکالیف تو انبیا ء کرام علیہ السلام پر بھی آئیں،لیکن ان پر یہ احوال صرف ان کے درجات کو بلند کرنے اور اللہ کے ہاں ان کے مقامات کو اور بڑھانے کیلئے واقع ہوئے، نیک لوگوں پر بھی مختلف قسم کے امتحانات آتے رہتے ہیںتاکہ ان کا تعلق معللہ اوربڑھے۔عافیت کا نظام نعمت ِخدا وندی ہے، اسی سے مانگیں: ایک شخص جس کے دن رات اللہ کی نافرمانی میں گزرتے ہیں اس پر جب کوئی تکلیف آتی ہے،تو وہ تکلیف اس لیئے آتی ہے کہ وہ اس کے اپنے ہاتھ کا کیا دھراہوتا ہے۔ اس لیے ہم عافیت والا نظام اللہ سے مانگیں کہ یا اللہ تو عافیت والا نظام عطا فرما۔رسول اللہ ﷺ ‘ کی جو مسنون دعاہے ۔

اس دعا میں عافیت والا نظام ہے۔ اللہ پاک سے عافیت مانگتے رہیں۔ میرا رب جس کو عافیت دینے پر آئے ،اس کو عافیت دے دےاورجس سے عافیت چھین لے ساری کائنات کے فیصلے اور ساری کائنات کی قوتیں اورساری کائنات کی طاقتیں اس کی حفاظت نہیںکر سکتیں،ساری کائنات اس کو عافیت نہیںدے سکتی یہ جو مسنون دعائیںواعمال ہیں ان میں ہمارے لیے عافیت ہے ،ان میںہمارے لیے حفاظت ہے۔عافیت پانے کی مسنون دعائیں:    یہ حفاظت ہے اس میں عافیت ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 300 reviews.