Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ناممکن کو فوری ممکن بنانے والاآزمودہ عمل

ماہنامہ عبقری - نومبر 2016ء

مجھے یہ لکھتے ہوئے انتہائی خوشی ہورہی ہے کہ آپ کے دئیے گئے اس وظیفے کی برکت سے اس خاتون کے بیٹے کی بصارت ٹھیک ہوگئی اور اس کو پاک آرمی میں نوکری مل گئی۔ انہیں اب بھی یقین نہیں آتا کہ ایسا ہوجائے گا کیونکہ بظاہر ایسا ہونا اور اتنی جلدی ہونا ناممکن لگتا ہے۔

قارئین! ہر ماہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا روحانی رازوں سے لبریز منفرد انداز پڑھیے۔(ایڈیٹر کے قلم سے)

جوتا چور مسجد میں جوتا واپس رکھ گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا مالک آپ کو اور آپ کے اہل و عیال کو ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔ آمین ثم آمین۔ اللہ کریم آپ کو لمبی زندگی صحت تندرستی اورعافیت اور خیرو برکت والی عطا فرمائے۔ میرا رب آپ سے مخلوق کی بھلائی کاکام لے رہا ہے‘ تادیر آپ کو سلامت رکھے اور اپنے مشن میں کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کرتا رہے۔ آمین! محترم حکیم صاحب! ہم سب گھر والے عبقری کے دیوانے ہیں‘ عبقری رسالہ انتہائی شوق سے پڑھتے ہیں‘ اس میں موجود تمام سلسلے ہی بہت اچھے ہیں مگر خاص کر جو ہمیں اچھے لگتے ہیں وہ آپ کا حال دل، طبی آرٹیکل‘ قارئین کی تحریریں‘ جنات کا پیدائشی دوست اور آپ کا روحانی آرٹیکل۔ روحانی آرٹیکل میں موجود وظیفہ یَارَبِّ موسٰی

کو ہم سب گھر والوں نے خوب آزمایا ہے۔ ہمارے گھر سے اگر ماچس بھی ادھر سے ادھر ہوجائے تو ہم سب گھروالے یہی وظیفہ پڑھتے ہیں۔ پچھلے دنوں کی بات ہے کہ میرے شوہر کا نیا جوتا مسجد سے کوئی چور اٹھا کر لے گیا۔ میرے شوہر اور میں نے یَارَبِّ موسٰی لاتعداد پڑھنا شروع کردیا۔ چند دن بعد ہی چور جوتا اسی حالت میں صحیح سلامت مسجد میں اسی جگہ رکھ کر چلا گیا۔ اس وظیفے کے ملنے سے پہلے ہمارے گھر میں کوئی بھی چیز گم ہوجاتی یا کوئی کہیں چیز رکھ کر بھول جاتا تو ہم سب گھر والے لفظ یٰسین یٰسین کہتے جاتے‘ لاتعداد پڑھتے‘ ایک دم وہ چیز مل جاتی یا اگر رکھ کر بھول گئے ہیں تو فوراً یاد آجاتا کہ کدھر رکھی ہے۔ یہ روحانی ٹوٹکہ بھی ہمارے گھر والوں کا کئی بار کا آزمودہ ہے۔ (ع۔ن‘راولپنڈی)
قرض سے انکاری قرض دے گئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھر کے قریب ہی لیڈیز پارک ہے۔ جہاں میں روزانہ صبح نماز فجر کے بعد سیر کیلئے جاتی ہوں۔ کافی عرصہ سے بہت سی خواتین آتی ہیں اور آپس میں اچھی خاصی علیک سلیک ہوگئی ہے۔ میں ہر ماہ پارک میں ماہنامہ عبقری خرید کر بانٹتی ہوں‘ اس وجہ سے بھی وہاں کی خواتین میں کچھ زیادہ ہی مقبول ہوگئی ہوں۔ ایک دن پارک میں ایک آنٹی نے بتایا کہ ہمارا کسی نے چالیس لاکھ روپے قرض واپس کرنا ہے جو کہ دینے کا نام ہی نہیں لے رہا بلکہ ہمیں تو اب یہ بھی لگنا شروع ہوگیا ہے کہ وہ اب دینے سے انکاری ہوتا جارہا ہے۔ میں نے انہیں بتایا کہ آپ تمام گھر والے ہروقت اٹھتے بیٹھتے‘ چلتے پھرتے‘ وضو بے وضو پڑھیں۔ وہ بہت پریشان تھیں‘ انہوں نے یہ وظیفہ دن رات لاتعداد پڑھا۔ چند دن بعد ہی انہوں نے انتہائی خوشی اور گرمجوشی سے ملتے ہوئے مجھے بتایا کہ جو پیسے واپس دینے کا نام بھی نہیں لے رہے تھے انہوں نے ہمیں تیس لاکھ دے دئیے ہیں اور انشاء اللہ اس وظیفے کی برکت سے وہ باقی کےدس لاکھ بھی جلد ہی دے دیں گے۔ ماشاء اللہ۔ (عاصمہ‘ لاہور)
گھر بیٹھے رشتہ آگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنی بیٹی کے رشتہ کے حوالے سے بہت پریشان تھی‘ نامعلوم کتنے رشتے دیکھے اور کتنے میری بیٹی کا رشتہ لینے میرے گھر آئے مگر ہر طرف ناکامی ہی ناکامی تھی۔ عبقری ہمارے گھر ہر ماہ آتا ہے‘ میں نے اس میں سے آپ کا روحانی آرٹیکل پڑھا اور اس میں موجود وظیفہ یَاس نیت سے پڑھنا شروع کردیا۔ ابھی یہ وظیفہ پڑھتے ہوئے چند دن ہی ہوئے تھے کہ اللہ کے فضل سے گھر بیٹھے میری بیٹی کا رشتہ آیا اور بخیرو عافیت رشتہ ہوبھی گیا۔ (ایک بہن‘ لاہور)
بھولی ہوئی چیز یاد آجاتی ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ ہر ماہ باقاعدگی سے منگواتی ہوں۔ اس میں موجود ہر وظیفہ‘ ہر نسخہ اور ہر ٹوٹکہ لاجواب ہوتا ہے۔ اس میں ایک وظیفہ یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ جو کہ میں نے بے شمار مرتبہ آزمایا اور بہت ہی خوب پایا ہے۔ گھر میں اکثر میں چیزیں رکھ کر بھول جاتی ہوں‘ جب بھی کوئی چیز رکھ کر بھول جاؤں تو میں یہی وظیفہ پڑھتی ہوں مطلوبہ چیز فوراً مل جاتی ہے۔ (سارہ سعدیہ‘ لاہور)
فوراً پیسے مل گئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ اس میں موجود تمام وظائف و نسخہ جات کمال کے ہوتے ہیں۔ مگر میرا جو آزمودہ ہے وہ یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ہے۔ جب بھی میری کوئی چیز گم ہوتی ہے میں صرف تین بار ہی پڑھتی ہوں تو وہ چیز مجھے مل جاتی ہے۔ ایک مرتبہ میری کچھ رقم گم ہوگئی‘ میں نے انگلی سے دیوار پر لکھا اور زبان سے پڑھنا شروع کردیا توپیسے فوراً مل گئے۔ بہت کمال کا وظیفہ ہے۔ میرے پاس اس وظیفے کی تعریف کیلئے الفاظ نہیں بن پارہے۔ (نائلہ جاوید)
ناممکن کو ممکن بنانے والاوظیفہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہمارے گاؤں میں آپ ماہنامہ عبقری بہت ذوق شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ میری کزن لیڈی ہیلتھ ورکر ہیں انہوں نے اپنی ساتھی ورکر کو آپ کا روحانی آرٹیکل میں دیا گیا وظیفہ بتایا۔ اس کا مسئلہ یہ تھا کہ اس کے بیٹے کو پاک فوج میں ملازمت کرنے کا بہت شوق تھا مگر نظر کی کمزوری کی وجہ سے وہ ہر بار سلیکٹ نہ ہوتا۔اس نے اور اس کے بیٹے نے لاتعداد مرتبہ یہی وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔ مجھے یہ لکھتے ہوئے انتہائی خوشی ہورہی ہے کہ آپ کے دئیے گئے اس وظیفے کی برکت سے اس خاتون کے بیٹے کی بصارت ٹھیک ہوگئی اور اس کو پاک آرمی میں نوکری مل گئی۔ انہیں اب بھی یقین نہیں آتا کہ ایسا ہوجائے گا کیونکہ بظاہر ایسا ہونا اور اتنی جلدی ہونا ناممکن لگتا ہے۔(ثمینہ اختر‘ کھوئیاں)
گمشدہ پرس واپس مل گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری والدہ پوسٹ آفس گئیں تو اپنا پرس وہیں بھول آئیں‘ گھر آکر یادآیا تو پڑھتے ہوئے واپس گئیں تو وہاںموجود عملہ نے ان کا پرس حفاظت سے رکھا ہوا تھا۔ یہ اس وظیفے کی ہی برکت تھی۔ (مدثر‘ گوجرانوالہ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 297 reviews.