Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری کی ویب سائٹ دیکھتے ہی بند کردی

ماہنامہ عبقری - نومبر 2016ء

قارئین! حضرت جی! کے درس‘ موبائل (میموری کارڈ)‘ نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ انوکھی بات یہ ہے چونکہ درس کےساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں‘ روز سنیں ‘ آپ کے گھر‘ گاڑی میں ہروقت درس ہو۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو اور آپ کی پوری ٹیم کو اپنے مقصد میں کامیاب کرے اور جزائے خیر دے۔ میں نے سات یا آٹھ مہینے پہلے اتفاق سے فیس بک پر آپ کی سائٹ دیکھی‘ بند کردی مگر نجانے کیسے آپ کا درس لگ گیا سنا تو ایسا لگا میں جو تلاش کررہی تھی مجھے وہ ملا‘ اب میں آپ کو اپنا بتاتی ہوں۔ میں ایک بہت اچھے کھاتے پیتے گھرانے کی بیٹی ہوں‘ دو بھائی ہیں‘ ابو کا اپنا کاروبار تھا‘ بہت پیسہ دیکھا پر والدین نے غرور کرنا نہیں سکھایا‘ میں نے ان کو ہمیشہ غریبوں کی مدد کرتے دیکھا‘ رشتہ داروں کا بھی بہت خیال رکھتے۔ پھر ایسا ہوا کہ ابو نے کاروبار کیلئے ایک بینک سے قرض لے لیا‘ جب ہم بڑے ہوئے یعنی کچھ سالوں کے بعد ابو کا تمام کاروبار ختم ہوگیا‘ بہت نقصان ہوا‘ پہلے ہم اسے جادو سمجھتے تھے مگر آپ کے درس سن کر اندازہ ہوا کہ سب بینک کے سود سے ہوا ہے۔ ابو کو دیکھ کر لگتا نہیں کہ ان کے پاس اتنا پیسہ تھا پر اب بھی مدد سب کی کرتے ہیں۔ خیر میں اپنا بتاؤں تو امی میری لہجے کی بہت سخت تھیں‘ مجھے پیار بھی بہت کرتی مگر چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہم سب کو بہت زیادہ مارتی تھیں‘ وہ سمجھتی تھیں کہ میں سختی کروں گی تو یہ بچے بگڑیں گے نہیں۔ واقعی خاندان میں سب ہماری تعریف کرتے مگر مجھے ایسا لگنے لگا کہ مجھ سے کوئی پیار نہیں کرتا‘ خود اعتمادی ختم ہوگئی‘ خود کو بہت بے کار سمجھنے لگی‘ ان سب کے باوجود میں کلاس میں اول پوزیشن لیتی اور ہر گیم میں بھی آگے رہتی۔ لڑکیاں مجھ سے دوستی کرنا چاہتی پر میں اکیلی رہتی۔ لوگ مجھے مغرور سمجھنے لگے‘ کوئی نہیں جانتا تھا کہ میں کیا سوچتی ہوں‘ بہت چھوٹی عمر میں اللہ کی محبت دل میں آگئی‘ اللہ کے قریب ہوگئی‘ میرے گھر میں نماز کی پابندی نہیں تھی مگر میں تہجد بھی پڑھتی تھی اور کچھ وظائف بھی اور بہت یقین سے پڑھتی تھی‘ جو دعا کرتی قبول ہوتی تھی۔ امی کوڈر لگنا شروع ہوگیا کہ وظائف پڑھنے کی وجہ سے مجھے کچھ ہو نہ جائے‘ سب مجھے کہتے تم پاگل ہوجاؤ گی‘ چھوٹی تھی ڈر گئی تہجد پڑھنا چھوڑ دی‘ میں نے نوٹ کیا کہ مجھے ایک دفعہ دیکھ کر کسی کو بھی میں اچھی لگنے لگ جاتی‘ امی بہت ڈرتی تھیں اس لیے کبھی کسی سے بات نہیں بڑھائی‘ پھر میرا انجینئرنگ میں ایڈمیشن ہوگیا یہاں سے میری بربادی شروع ہوگئی۔ میرا ہاسٹل میں ایڈمیشن کروایا‘میں کبھی اکیلے نہیں رہی تھی امی سے بہت کہا آپ لوگ بھی ادھر شفٹ ہوجائیں وہ نہیں مانے‘ جس بیٹی کو کبھی گیٹ نہیں کھولنے دیا اسے دوسرے شہر اکیلے بھیج دیا‘ نہ کوئی نصیحت کی‘ نہ کچھ سمجھایا شاید وہ مجھے بہت عقلمند سمجھتے تھے وہاں جو کچھ لڑکیاں تھیں وہ بہت ’’بولڈ‘‘ تھیں‘ شروع میں انہوں نے میرا کافی مذاق بنایا کہ تم اپنی آستینیں بھی اوپر نہیں ہونے دیتی‘ کوئی آئی بروز وغیرہ نہیں بناتی‘ کوئی پائنچہ اوپر ہوجاتا تو ایسے صحیح کرتی جیسے سامنے مرد ہوں‘ امی کے آگے بہت روتی کہ آپ لوگ بھی شہر چلیں وہ نہیں مانے۔ پھر آہستہ آہستہ مجھے وہ سب اچھا لگنے لگا‘ میں نے خود کو بدلنا شروع کردیا‘ میرا جب ایڈمیشن ہوا تو سب نے کہا کہ اس کا تو ایڈمیشن ہونا ہی تھا اور اس کے بعد سے میرے سر میں بہت درد رہنے لگا‘ میری بھی سب کی طرح لڑکوں سےدوستیاں ہونے لگیں‘ نہ کوئی پوچھنے والا تھا‘ سب کے ساتھ دوسرے شہروں میں ٹرپ پر جانے لگی‘ جو برا لگتا تھا سب اچھا لگنے لگا‘ پھر لڑکے میری تعریف کرتے تو مجھے اچھا لگتا کیونکہ میں گھر کے ماحول کی وجہ سے خود کو بہت عام سا سمجھتی تھی‘ ایسے ہی کچھ لڑکوں سے دوستی آگے تک بڑھ گئی پھر ایک لڑکے نے محبت کا اظہار کیا وہ میرا بہت خیال رکھتا‘ ہمارا تعلق کافی بڑھ گیا جو کہ پانچ سال تک رہا۔ پھر میری منگنی خاندان میں ہی ہوگئی اس کے گھر والے نہیں مانے کہ وہ اور ذات کے ہیں۔ مگر ہمارا تعلق ختم نہیں ہوا‘ مگر یہ اللہ ہی کی مدد تھی کہ ہروقت تنہائی کےباوجود اللہ نے میری عزت بچائے رکھی۔ ایک اور بات کے انجینئر نگ میں آنے کے بعد میرا حافظہ کمزور ہوگیا‘ میرا پڑھائی میں دل بھی نہیں لگتا تھا دوسرا مجھے اتنے شور میں پڑھنے کی عادت نہیں تھی تو میں کوشش بھی کرتی تو سمجھ کچھ نہیں آتا تھا اور پھر میری نمازیں بھی کم ہونا شروع ہوگئی ہیں قرآن پڑھنے لگتی تو سر درد سے پھٹنے لگتا۔ اسی کیفیت میں چند سال بعد میری شادی ہوگئی‘ بچپن میں کیے نیک اعمال کی ہی برکت تھی کہ مجھ جیسی گنہگار کو اللہ نے انتہائی اچھے شوہر سے نوازا۔ اللہ نے نشیب وفراز سے گزارا الحمدللہ میں صابر شاکر رہی‘ شادی کے بہت اچھا دور بھی دیکھا اور ایک وقت آیا انتہائی بُرا وقت بھی دیکھا۔ شادی کے کچھ عرصہ بعد میرا میرے شوہر سے جھگڑا شروع ہوگیا‘ دن رات ہمارے 

جھگڑے میں گزرتے‘ شوہر کی اپنی کاسمیٹکس کی دکان ہے‘ کاروبار دن بدن جب زوال پذیر ہوا تو میں نے چونکہ انجینئرنگ کی ہوئی تھی اس لیے میں نے ایک فرم میں جاب کرلی۔ میری تنخواہ ٹھیک ٹھاک لگی اور گھر کا گزارہ بہت اچھا ہونے لگا۔ مگر پھر بھی شوہر نے میرا ساتھ نہ دیا‘ مجھے گالیاں دیتے‘ انتہائی بُرا سلوک کرتے‘ دکان کے وقت کے علاوہ بھی گھر سے باہر رہتے‘ہمیں کافی دن ہوجاتے ایک دوسرے سے بات کیے ہوئے‘ پھر آفس میں اپنے ایک کولیگ نے مجھے دوستی کا کہا میں حالات سے تنگ تھی میں نے اس سے دوستی کرلی‘ کچھ عرصہ بعد وہ سیریس ہوگیا مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا‘ ایک بات کہ مجھے نجانے کیوں شوہر بُرے لگنے لگ گئے تھے‘ ان سے بہت دفعہ طلاق کا مطالبہ بھی کردیا‘ میرے لیے یہ تکلیف دہ بات تھی۔ میں نے پھر ایک دفعہ نماز وغیرہ چھوڑ دی اور گناہوں کی دلدل میں دھنستی چلی گئی‘ اس لڑکےساتھ میرے ریلیشن بڑھتے چلے گئے‘ کبھی ضمیر کے ہاتھوں اس کو اگنور کرتی تو وہ میرے پاؤں میں گر جاتا اور سسک سسک کر روتا‘ پھر اس سے بات شروع کردیتی۔ دو سال بعد میرے سسر نے ہمیں بلجیم بلوا لیا‘ ہم وہاں شفٹ ہوگئے‘ میرے شوہر کو وہاں جاب مل گئی‘ مگر فون پر اس لڑکے سے رابطہ رہا‘ پھر ایک دن مجھے عبقری کی سائٹ ملی‘ جب آپ کے درس سنے تو دل میں جو ایک بے سکونی تھی ایک خالی جگہ تھی مجھے سکون آگیا‘ میں نے آپ کے سارے درس سنے‘ بہت روئی‘ اللہ سے توبہ کی‘ اس لڑکے کو منع کیا کہ آج کے بعد بات نہ کرے اسے شادی کیلئے راضی کیا‘ پر شادی کرکے بھی وہ مجھے میسج کرتا اس نے اپنی بیوی کو بھی میرا بتادیا کہ مجھ سے بات کرنے سے اسے منع نہ کرے۔ بیوی بیچاری کربھی کیا سکتی ہے۔ میں اس کے جنون سے بہت تنگ تھی‘ آپ کے درس سن کر اللہ سے بہت معافی مانگی‘ بہت روئی‘ بہت توبہ کی۔ اب میں نے اپنے نمبرز تبدیل کرلیے ہیں‘ کسی سے کوئی رابطہ نہیں۔ اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ دونوں لڑکے مجھے بھول جائیں۔ میں نے درس سن کر بیت الخلا والی دعا پڑھنا شروع کی تو شوہر سے محبت بڑھ گئی‘ بہت غصہ آتا تھا کم ہوگیا‘ فلمیں اور ٹی وی دیکھنا بُرا لگنے لگ گیا‘ اب تک میں نے آپ کے سارے درس سن لیے ہیں۔ درس سے وضو اور تین گھونٹ والا عمل کیا تو پندرہ سال پرانا سر کا درد ایک مہینہ میں ٹھیک ہوگیا۔ اب الحمدللہ! میرے گھر میں سکون‘ برکت اور عافیت ہے۔ (پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 233 reviews.