Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت اور قدم بوسی (ع،م چوہدری)

ماہنامہ عبقری - فروری 2009ء

مجر بات شیخ سنوسی میں امام ابی عبدا للہ محمد بن یو سف السنو سی الحسنی الحسینی رحمتہ اللہ علیہ فرما تے ہیں کہ جس کی خوا ہش ہو کہ خواب میں اپنے پیا رے محبو ب حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی زیا ر ت کرے اس کو چاہیے کہ را ت کو با وضو سفید و پا ک لبا س پہن کر اہلِ خانہ سے جدا ایک کمرہ میں دو رکعت نمازنفل ادا کرے ۔ پہلی رکعت میں فا تحہ کے بعد سات مر تبہ سورئہ والشمس پڑھے اور دوسری رکعت میں سورئہ فا تحہ کے بعد سورئہ الفیل سات بار پڑھے سلام کے بعد بقدر ہمت درود شریف کا جو صیغہ یا د اور سہل ہو کثرت سے پڑھے اور یہ خاتم لکھ کر سرہانے رکھ کر سورہے ۔ ان شاءاللہ محبو ب خدا صلی اللہ علیہ وسلم خواب میں جلوہ افرز ہو ں گے ۔ پیا رے نبی صلی اللہ علیہ وسلم شفیع المذنبین رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی زیا رت اور قدم بو سی حاصل کرنے کے لیے بعد نمازِ عشاءسب کا مو ں سے فارغ ہونے کے بعد سونے سے پہلے ”صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی حَبِیبِہِ مُحَمَّدٍ وَّسَلَّمَ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ یَا وَدُودُ یَابَدِیعَ العَجَائِبِ بِالخَیرِ یَابَدِیعُ بِسمِ اللّٰہِ الوَاسِعِ جَلَّ جَلَالُہ یَاحَفِیظُ“ تین سو مر تبہ پڑھ کر آنکھیں بند کر کے پندرہ بیس منٹ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا تصور کریں اور با ت کئے بغیر اسی تصور کو قائم رکھتے سو جائیں۔ اکیس روز کے اس عمل کی برکت سے ان شاءاللہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیا رت اور قدم بوسی کی سعادت نصیب ہو جائے گی ۔ زیار ت کی سعا دت حاصل ہونے کے بعد میٹھے چاول پکا کر بچو ں کو کھلا دیں ۔ (طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم دور جدید میں)(مجمو عہ اوراد ) ٭ خزینہ العملیا ت حصہ اول “ میں حضرت خواجہ دلا ور حسین چشتی قادری نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ حضرت شیخ عبدالوہا ب شعرانی رحمتہ اللہ علیہ فرما تے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیا رت کا شرف حاصل کرنے کے لیے جمعہ کے روز نمازِ عشاءکے بعد اس درود شریف کو ایک سو ایک بار پڑھیں۔ اس عمل کو چند جمعے تک کریں اور دورانِ وظیفہ اپنے قریب خوشبو جلائیں اور کسی سے با ت کئے بغیر اسی جگہ سنت کے مطابق سو جائیں درود پا ک یہ ہے ۔ (زاد المعاد ) اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ المُرسَلِینَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِالمُومِنِینَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِالمُتَّقِینَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ الشَّاھِدِینَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِالزَّاھِدِینَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ الرَّاکِعِینَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ الصَّالِحِینَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ السَّاجِدِینَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ الوَارِثِینَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِالرَّاشِدِ ینَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِالعَابِدِینَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ الطَّالِبِینَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ الوَاصِلِینَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ العٰالِمِینَ ٭”سفینہ رحمت صلوٰۃ و سلام “ میں خواجہ فضل رسول لکھتے ہیں کہ حضرت عین القضاہ رحمتہ اللہ علیہ کے اس درود شریف کے بارے میں روایت ہے کہ اس کا ورد رکھنے والا اللہ تعالیٰ کے رحم وکرم سے ضرور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیا رت سے مشرف ہو گا ۔ درود پاک یہ ہے : ” اَللّٰھُمَّ بَارِک عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ رَّسُولِ اللّٰہِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ الاَمِینِ الکَرِیمِ وَبِالمُومِنِینَ رَئُ وف رَّحِیم “(زاد راہ )
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 705 reviews.