نماز کی پابند ی
دیکھتا ہو ں کہ مغر ب کی طر ف سے حضور پا ک صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری یعنی برا ق چلی آرہی ہے ۔ براق پر کوئی سوار نہیں ہے۔ برا ق کے آگے حدنظر تک ستا رے جگمگا رہے ہیں۔ میں چارپائی پر لیٹا اسے دیکھ رہا ہو ں اور سو چتا ہوں کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کہا ں ہیں یہ برا ق مغر ب سے چلی اور مشرق کی طرف جا کر غائب ہو جا تی ہے ۔ میں بہت خوش ہوتا ہوں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی برا ق کا نظارہ کیا ہے اس کے بعد میری آنکھ کھل جا تی ہے (خالد ۔ سمبڑیا ل )
جو ا ب : آپ کو اشا رہ کیا گیا ہے کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہو ئے دین پر عمل نہیں کر تی ہیں خصو صا نماز کی پابندی ہر گز نہیں کر تیں۔ اگر آپ دین پر عمل میں پا بند ہو جائیں تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی برکا ت و رحمتو ں سے فیض یا ب ہو سکتی ہیں ۔ واللہ اعلم ۔
قرآن کریم کے انوا را ت
میں نے دیکھا کہ ایک سڑک ہے ، نعو ذبااللہ اس پر قرآن شریف کے کچھ سپا رے پڑے ہوئے ہیں اور اس پرسے ایک گاڑی بھی گزر چکی ہے ، جس کی وجہ سے وہ بہت بری طرح مسخ ہو گئے ہیں ۔ اس کے چھوٹے بڑے ٹکڑے ہوئے ہیں اور میں انہیں سمیٹ رہی ہو ں ۔ کچھ ٹکڑے بہت چھو ٹے ہیں اور ایک گندے نا لے میں پڑے ہوئے ہیں۔ کو ئی مجھے کہتا ہے کہ اسے بھی اٹھا لو ، لیکن اس کی گندگی کی وجہ سے میں کتر اتی ہو ں اور اسے نظر اندا ز کر کے آگے بڑھ جا تی ہو ں ۔
(ام عما رہ ۔ چنا ب نگر )
تعبیر : آپ کو تلاوت قرآن کی توفیق ہو گی اور قرآن کریم کے انوارات سے فیض یاب ہوں گی بشرطیکہ آپ قرآن کو کبھی بے وضو ہاتھ نہ لگائیں اس لیے کہ خواب میں یہ بھی اشارہ ہے کہ آپ نے کئی دفعہ قرآن کو بے وضو ہاتھ لگانے کا گناہ کیا ہے اس سے توبہ کریں۔
خدمت خلق
میں سکول سے با ہر آتا ہو ں ۔ سامنے بیما ر آدمی کے گر د تین لڑکیا ں دھا ڑیں ما ر کر رو رہی ہیں ۔ با ہر دو آد می بیٹھے آپس میں با تیں کر رہے ہیں ۔ میرے یہ معلوم کرنے پر کہ یہا ں کیا ہو اوہ مجھ سے پو چھتے ہیں تم کیا کام کر تے ہو ، میں انہیں اپنے کام کے بارے میں سب کچھ بتا دیتا ہو ں وہ مجھ سے امدا د کی درخوا ست کر تے ہیں ۔ میں ان سے کہتا ہو ں میں وعدہ نہیں کر تا اگر ہو سکا تومیں تمہا ری مدد کرو ں گا ۔ (عاصم۔ را ولپنڈی )
تعبیر : آپ سے خدمت خلق کا کام لیا جا سکتا ہے ۔ بشرطیکہ آپ اس میدان میں اخلا ص و ہمدر دی کے ساتھ انسانیت کی خدمت کا جذبہ پیدا کر لیں نیز اس کی برکت سے ظاہر ی تر قی بھی ہو گی ۔
اللہ سے خیر ما نگیے
میں نے دیکھا کہ میرے والد صاحب (مر حوم )ایک کمرے میں بیٹھے ہیں ہم سب بہنیں بھی وہیں ہیں، ہم سب اپنے تا یا کی با تیں کر رہے ہیں۔ تا یا نے شا دی کیو ں نہیں کی۔ ہم ان کی شا دی کرائیں گے ۔ میرے ابو کہتے ہیں میں ابھی شا دی کر اوں گا ۔ ( میرے تا یا نے حقیقت میں شادی نہیں کی)۔ میرے ابو سب میںچھوٹے تھے اور سب اس با ت پر حیرت اور خو شی کی ملی جلی کیفیت سے دیکھ رہے ہو تے ہیں کیونکہ میرے تا یا کسی کی بات نہیں سنتے تھے سب بہت خوش ہو تے ہیں ،پھر میرے ابو ہم سے (یعنی اپنی بیٹیو ں ) سے کہتے ہیں کہ تم میں سے شادی کون کرے گا۔سب ایک دم دنگ رہ جاتے ہیں کہ ابو کیا کہہ رہے ہیں۔ اپنے تا یا سے کون شادی کرسکتا ہے لیکن ابو بضد ہوتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی شادی کرے۔ سب خامو ش ہو تے ہیں کہ ان کی نظرمجھ پر پڑتی ہے اور ابو کہتے ہیں تم کر و گی ۔ پھر میری شادی کی تیا ری ہو تی ہے۔ میں کمرے میںبیٹھی ہوئی بہت روتی ہو ں کہ میری آنکھ کھل جا تی ہے ۔ (ناصرہ جا وید۔ پشا ور )
تعبیر : خوا ب ہر گز برا نہیں ہے بلکہ اس با ت کا اشا رہ ہے کہ آپ کے تا یا جا ن کی شخصیت و ما ل سے آپ کو نفع پہنچے گا نیز آپ کی خدمت سے ان کو فا ئدہ و راحت پہنچے گی، اس لیے دو رکعات نماز پڑھ کر اللہ سے خیر مانگ لیں ۔
چو ری کا اندیشہ
میں نے خوا ب دیکھا کہ میں بستر پر سو رہا ہو ںکہ ایک کالی بلی میرے دائیں ہا تھ پر کا ٹ لیتی ہے اور ساتھ منہ میں دبائے رکھتی ہے ۔ میں بڑی کو شش کر تا ہو ں کہ اپنا ہا تھ جھٹک لو ں ، اپنے دوسرے ہا تھ سے اسے ما ر بھگاو ں لیکن میرا جسم بالکل شل ہو جا تاہے ۔ میرا سوتیلا بھائی یہ سب کچھ دیکھ رہا ہوتاہے اور اٹھتا نہیں ۔جب اٹھتا ہے تو میری آنکھ کھل جا تی ہے۔ (ہدایت اللہ ۔ نوا ب شاہ )
تعبیر : ۔ اس خوا ب میں دو اشا رے ہیں ۔ ایک یہ کہ گھر میں کسی چور کے گھس آنے کا خطر ہ ہے ۔ جس سے آپ کو مال کے ساتھ جا نی تکلیف بھی پہنچ سکتی ہے ۔ دوسرے یہ کہ کسی کمینے دشمن سے آپ کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس لیے حسبِ توفیق صدقہ دیدیں تا کہ عا فیت و حفا ظت رہے ۔
دو اشا رے
میں خوا ب دیکھتا ہو ں کہ میں اپنے نا نا کے چھوٹے بھائی کے گھر سویا ہو ا ہو ں اور میرے اوپر کے چھ دانت سامنے والے ٹوٹ گئے ہیں خون نکل رہا ہے ۔ اچانک میرے نا نا جی جو وفات پا چکے ہیں چند آدمیو ں کے ساتھ لا ل رنگ کی کا ر میں آتے ہیں اور مجھے ساتھ چلنے کے لیے کہتے ہیں اور میں ان کے ساتھ کا رمیں بیٹھ جا تا ہو ں ۔ تب میری آنکھ کھل جا تی ہے۔ (محمد امین بھٹی ۔ کویت )
تعبیر : آپ کے خوا ب کے دو اشار ے ہیں ایک یہ کہ آپ کے اہم خاندانی بزرگو ں میں سے کسی کی وفا ت کا اشا رہ ہے دوسرے یہ کہ آپ کی عمر درا ز ہو نے کی علا مت ہے اور دشمنو ں کو مغلو ب و نا کام ہو نے کا اشا رہ ہے ۔ واللہ اعلم ۔
کمزورپہاڑ
میں نے دیکھا کہ میں کچھ آدمیوں کے ساتھ ایک کچے سے راستے پر جارہی ہوں۔ ہمارے ساتھ ایک بزرگ ہستی بھی ہیں ۔غالباً چڑھائی کا راستہ چلتے چلتے اسی راستے کے درمیان ایک کمرہ آجاتا ہے اس کمرے کے دائیں جانب ایک کھڑکی ہے اس میں سے ایک پہاڑ نظر آرہا ہے میں کھڑی کے پاس جا کربالکل قریب سے دیکھتی ہوں تو وہ پہاڑ بھوسے اور مٹی کا بنا ہوا ہے میں سوچتی ہوں کہ پہاڑ تو سخت ہوتے ہیں مگر یہ تو بھوسے اورمٹی کا بنا ہوا ہے اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (رضیہ سلطانہ)
تعبیر مبارک خواب ہے اور بہت خیروبرکت کی علامت ہے مگر چونکہ آپ فجر کی نماز میں کوتاہی کرتی ہیں اس لیے آپ کی نیکی و عبادت کی بنیاد کمزور ہوتی جارہی ہے جس سے بڑی غفلت کا اندیشہ ہے۔ اسی لیے آپ کو مضبوط کمزور دکھایا گیا ہے ۔ اس لیے آپ اپنے اعمال صالحہ کی بنیاد کو پکا کریں تاکہ استقامت نصیب ہو۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 704
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں