اگر کسی کے سرمیں درد ہو رہی ہو تو اس کو کہو کہ وہ اپنے سر کو مضبو طی کے ساتھ ہا تھ سے پکڑ رکھے ۔ پھر عامل ایک تیز نو ک دا ر چا قو یا چھری لے کر اُس کی نُوک سے دیوار پر ” ابجد“لکھے اور مقام الف پر چا قو یا چھری کی نو ک گاڑ کر دل ہی دل میں تین دفعہ سورئہ فاتحہ پڑھ کر مریض پر دم کر و۔ ان شاءاللہ آرام آجائے گا۔ اگر خدانخواستہ کوئی فائدہ نہ ہو تو دوسری دفعہ پھر چھری چبھو کر سورئہ فا تحہ پڑھو اور دم کر و۔ اگر پھر بھی کوئی فائدہ نہ ہو تو ”ج “ پر اور ” د “پر اسی طر ح چھری چبھو کر دم کریں۔ ضرور آرام آجائے گا۔ مجر ب عمل ہے ۔
(2)باری کے بخار کے لیے ایک پاک ٹھیکری لے کر اس پر ”یَا مُحِیطُ “ لکھو اور مریض کے بائیں با زو پر باندھ دو ۔ انشاءاللہ دوسرے ، تیسرے اور چو تھے دن کی باری کا بخار رفع ہو جائیگا ۔ صحت کے بعد کچھ صدقہ کر دو۔ (3) بخار کے وقت سے قریباً ایک گھنٹہ پیشتر تین دفعہ پڑھ کر مریض پر دم کرو۔ان شاءاللہ بخار نہیں ہو گا ۔ دعا مکرم یہ ہے ۔ ”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ o یَا مُسَبَّبُ سَبِّب یَا شَا فِی اِشفِ یَا کَافِی اَکفِ یَا مُفلِحُ اِفلِح یَا مُفَرِّجُ فَرِّج یَامُسَھِّلُ سَھِّل یَامُیَسِّرُ یَسِّر یَارَحمٰنُ رَحِیمُ اِرحَم یَاذَاالجَلَالِ وَالاِکرَامِo“(4 )ننانوے مر تبہ اسم ذات ” اللہ “ لکھ کر پانی میں دھوئیں اور مریض کو پلائیں ۔ان شاءاللہ ہر قسم کی درد اور تپ دور ہو جا ئے گی۔ (5 ) مر گی کے مریض کے لیے تیر بہدف ہے ۔ لکھ کر مریض کے گلے میں باندھو اور دورہ مرض کے بعد جتنی دفعہ ہو سکے ، پڑھ کر دم کرو: ” یَاعَلِیمُ غَیرَمَغلُوبٍ یَا صَانِعُ غَیرَ مَصنُوعٍ یَا قَاھِرُ غَیرَمَقہُورٍ یَاحَافِظُ غَیرَ مَحفُوظٍ یَانَاصِرُغَیرَمَنصُورٍ یَاشَاھِدُ غَیرَ مَشھُودٍ سُبحَانَکَ یَا لَااِلٰہَ اِلّااَنتَ نَجِّنَا مِنَ النَّارِ۔“
بحوالہ”کالی دنیا ،کا لا جا دو ،وظائف ا ولیاءاور سائنسی تحقیقات“ مشکلات ، لا علا ج بیماریوں اور کالے جادو کے ڈسے اس کتاب کا مطالعہ کریں )
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 701
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں