آج کل رزق کی نا قدری اور بے حرمتی امیر غریب سب کے گھر وں میںعام ہے ۔ نہ صرف شا دی بیا ہ میں بے در دی سے کھا نا ضائع کیا جا تاہے بلکہ کچن میں خواتین برتن دھوتے وقت سالن ، چا ول اور روٹی کے اجزاءکو پانی میں بہا کر نالی کی نظر کر دیتی ہیں ۔ یہ ہم سب کو بخوبی معلوم ہے ۔ اے کا ش ہماری نظررزق کی تنگی کے اسباب پر بھی آجائے ۔
حضرت عا ئشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ فرما تی ہیں تا جدار ِ عر ب و عجم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تشریف لائے اور ایک روٹی کا ٹکڑا زمین پر پڑا ہو ادیکھا آپ نے اس کو اٹھا یا ، صاف کیا اور کھالیا ۔حضور مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کو فرمایا اچھی چیز کا احترام کیا کرو ، روٹی جب کسی سے بھا گتی ہے تو لو ٹ کر نہیں آتی ۔ ( اچھی چیز سے یہ بھی مرا د ہے کہ اللہ کی دی ہو ئی دوسر ی اشیا ءکی بھی قدر کیا کرو ، فالتو سفید کا غذ، کپڑے اور بر تن وغیرہ وغیرہ ) جو چیز زائد معلوم ہو کسی حقدار کو دے دیا کر و ۔
تنگدستی کے اسبا ب
٭کھا نا کھا تے وقت ہا تھ نہ دھو نا ۔٭ ا ندھیر ے میںیا دروازے پر بیٹھ کر کھا نا ٭غسل کی حاجت اور کھا نا کھا لینا ٭سونے کی چار پائی یعنی بستر پر بغیر دستر خوان کے کھا نا کھا لینا ٭ سالن تھالیو ں اور بر تنوں میں ڈالنے کے بعد دیر سے کھانا کھا نا٭دانتو ں سے روٹی کو کُترنا٭ جس بر تن میں کھایا اسی میں ہا تھو ں کو دھونا ٭بچے ہو ئے کھا نے کو کھلا چھوڑدینا ٭ٹوٹے ہوئے چینی ، پلا سٹک یا مٹی کے بر تن استعمال کرنا ۔ ٭بغیر دھو ئے ہو ئے بر تن استعما ل کرنا ٭کھانے کے بعد خلال کرنے سے جو ذرات نکلیں ان کو نگلنا نہیں چاہیے ۔
تنگی رزق کے اسباب میں بعض عادات بھی بڑی دخل اندا ز ہو تی ہے
٭زیا دہ سو نا ۔ ٭ ننگے بدن سونا ٭کوڑے کرکٹ کو گھر میں ہی پڑا رہنے دینا ٭رات کو گھرمیں جھا ڑو دینا ٭گھر میں مکڑی کے جا لے صاف نہ کرنا ٭ بہت صبح سویرے با زار کو جا نا ٭رات کو بہت دیر گئے گھرکو واپس آنا ٭چہرہ کو اپنے لبا س ہی سے پو نچھنا ٭ٹوٹی ہو ئی کنگھی استعمال کرنا ٭نما ز میں سستی کر نا ٭بہت زیا دہ جھو ٹ بولنا ٭ما ں با پ کے لیے دعا کرنے میں سستی کرنا ٭عمامہ بیٹھ کر باندھنا ٭شلوار یا پاجامہ کھڑے کھڑے پہننا ٭اپنی اولاد کو ستانا اور بد دعائیں دینا ۔ عموماً عورتیں اپنے بچو ں کو پہلے بدعائیں دیتی ہیں پھر تنگدستی کے رونے روتی ہیں ۔٭ اللہ کی نعمتو ں کا شکر ادا نہ کرنا۔٭گنا ہو ں سے استغفار نہ کرنا ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 696
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں