میں نے یہی وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔ صرف آدھا گھنٹہ ہی میں نے وظیفہ کیا اور دوبارہ جیب چیک کی تو میری جیب میں رقم موجود تھی جس نے مجھے میں حیران و ششدرہ کردیا۔ مجھے جب کوئی بھی مسئلہ ہو میں یہی وظیفہ پڑھتا ہوں اور اللہ میری پریشانی دور کردیتا ہے۔
نامی گرامی کالج میں داخلہ آسانی سے مل گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے ایک مرتبہ بک سٹال سے عبقری خریدا‘ اب میںباقاعدگی سے عبقری خریدتی اور پڑھتی ہوں۔ آپ کے رسالے میں چھپنے والے مختلف وظائف بھی پڑھ لیتی ہوں۔ میں پچھلے دو سال سے اپنی بچی کے میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے پریشان تھی۔ ایف ایس سی میں تو بچی کے نمبر اچھے تھے لیکن انٹری ٹیسٹ میں نمبر کم آجاتے تھے۔ بچی ڈیپریشن کا شکار ہوتی جارہی تھی۔ پرائیویٹ کالجز نے تو بس رقم بٹورنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا تھا وہاں دل نہیں مانتا تھا۔ کچھ سمجھ نہیں آتا تھا کیا کروں؟ ایسے میں اسلام آباد کے ایک مشہورکالج کا اشتہار آیا بچی ایک طرح سے ذہنی مریض بنتی جارہی تھی۔ اس نے یہ ٹیسٹ دینےسے انکار کردیا۔ بہرحال ہم دونوں میاں بیوی نے اسے ٹیسٹ کیلئے رضامند کیا میں اتفاقاً بک سٹال پر گئی وہاں عبقری رسالہ ماہ جولائی 2015 پڑا تھا میں نے جلدی سے خرید لیا۔ پریشانی کے عالم میں پڑھ رہی تھی کہ ایک وظیفے پر نظر پڑی۔ یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۔ بس ایک دم میرے ذہن میں آیا کہ میں اب کوئی اور وظیفہ میں پڑھوں گی‘ بس یہی پڑھوں گی۔ میں نے اس کا ورد شروع کردیا۔ بچی کا انٹری ٹیسٹ پاس ہوگیا اور بچی کا انٹرویو بھی کلیئر ہوگیا۔ میں نے وظیفہ جاری رکھا اور بچی کا داخلہ نامی گرامی میڈیکل کالج اسلام آباد میں ہوگیا۔ الحمدللہ! بچی چار ماہ سے وہاں پڑھ رہی ہے۔
گمشدہ بچی نامعلوم خود گھر چھوڑ گئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ پچھلے نو سال سے مسلسل پڑ ھ رہا ہوں۔ اس رسالے سے مجھے زیادہ فیض ملا۔اب میں آتا ہوں اپنے اصل مقصد کی طرف‘ گزشتہ دنوں میری بھانجی جس کی عمر 3 سال ہے‘ دوپہر کے وقت اچانک گم ہوگئی‘ میرا پورا خاندان رات گئے تک ڈھونڈتا رہا مگر مجھے کا کوئی اتا پتہ نہ تھا۔ میں گھر آیا اور تمام کو بٹھا کر کہا کہ آپ سب صرف یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کا ورد جاری رکھیں انشاء اللہ بچی مل جائے گی۔ گھر کے تمام افراد نے یہی ورد کرنا شروع کردیا۔ ابھی پڑھتے ہوئے ایک گھنٹہ ہی ہوا تھا کہ موٹرسائیکل پر دو افراد آئے اور گلی میں آکر لوگوں سے پوچھنا شروع کردیا کہ یہ بچی کن کی ہے‘ جب بچوں نے دیکھا تو وہ ان دونوں کو گھر لے آئے اور بچی ہمارے حوالے کردی۔ ہم نے ان کا شکریہ ادا کیا اور وہ واپس روانہ ہوگئے۔ اس ورد کی برکت سے گمشدہ بھانجی نامعلوم خود گھر چھوڑ گئے۔ اس کے علاوہ ایک مرتبہ میں اپنی دکان سے گھر آیا جب میں نے اپنی جیب دیکھی تو اس میں پیسے نہ تھے‘ میں بہت زیادہ پریشان ہوا۔ میں نے یہی وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔ صرف آدھا گھنٹہ ہی میں نے وظیفہ کیا اور دوبارہ جیب چیک کی تو میری جیب میں رقم موجود تھی جس نے مجھے میں حیران و ششدرہ کردیا۔ مجھے جب کوئی بھی مسئلہ ہو میں یہی وظیفہ پڑھتا ہوں اور اللہ میری پریشانی دور کردیتا ہے۔
جو چیز گم ہوئی فوراً ملی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے تین سال سے ماہنامہ عبقری باقاعدگی سے پڑھ رہا ہوں۔ رسالہ عبقری کا ہر ٹوٹکہ‘ نسخہ اور وظیفہ لاجواب اور آزمودہ ہوتا ہے۔ ہم اس میں موجود نسخہ جات و وظائف بے دھڑک ہوکر کرتے ہیں۔ جب سے وظیفہ یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ چھپا ہے ہماری تو مشکلات ہی آسان ہوگئیں‘ جو چیز بھی گم ہو ہم سب گھر والے اسی وظیفے کو پڑھنا شروع کردیتے ہیں اور وہ چیز فوراً مل جاتی ہے۔ چند دن پہلے میرا میموری کارڈ گم ہوا لاکھ تلاش کیا مگر نہ ملا میں بہت پریشان ہوا کیونکہ اس میں میری فیملی کی تصاویر اور کچھ ویڈیوز تھیں۔ پھر ہم سب گھر والوں نے مل کر یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنا شروع کردیا۔ جو چیز چند گھنٹوں سے تلاش کرنے کے باوجود نہیں مل رہی تھی صرف چند منٹ یہ ورد کرنے میموری کارڈ بالکل میرے سامنے ٹیبل پر پڑا تھا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں