محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری لاہور 2012ء اگست کے شمارہ میں بندش معلوم کرنے کا آسان طریقہ تھا‘ میرے تین بھائی ہیں وہ جس کام کو بھی کرنے مثلاً ملازمت کیلئے‘ دکان کیلئے یا کوئی بھی کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو کام ہوجانے کی بالکل امید ہوجاتی ہے اور آخر میں جواب آجاتا ہے کہ نہیں ہوتا یا کہیں دکان بھی مل جاتی ہے تو ان کا دل نہیں چاہتا۔ گھر کے سب افراد بہت پریشان تھے اس وجہ سے میں نے عبقری میں دیا گیا بندش معلوم کرنے کا طریقہ کیا اور ہر مرتبہ بندش نکلی۔ وہ عمل یہ تھا:۔
استخارہ کا طریقہ: باوضو ہوکر بعد نماز ظہر قبلہ رخ ہوجائیں 6 پرچیاں ایک سائز کی کاٹ لیں اور انہیں ملالیں۔ تین پر ’’بندش‘‘ لکھیں اور تین پر ’’کشود‘‘۔ دو رکعت نماز نفل پڑھ کر ’’ عَافِیَۃٍ 21بار پڑھیں اور ہاتھ پر دم کرکے ملی ہوئی پرچیوں میں سے چار پرچیاں اٹھالیں اگر تین پر بندش لکھا ہے تو یقیناً بندش ہے اور نہ لکھا ہو بلکہ کشود لکھا ہو تو آپ کی تقدیر کھلی ہے اگر دو پر بندش یا دو پر کشود لکھا ہے تو ایک پرچی اور اٹھائیں ان کے مطابق عمل کریں۔ (س، نوشہرہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں