میں یہ الفاظ سیاچن کی بلند و بالا برف پوش چوٹیوں پر یخ بستہ ٹھنڈی ہواؤں میں بیٹھ کر لکھ رہا ہوں۔ آپ لوگ شاید اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں کہ پاک فوج کے شیر دل جوان ان سنگلاخ پہاڑوں‘ برف پوش چوٹیوں اور لامحدود ریگستانوں میں دن اور راتیں کیسے بہادری سے گزارتے ہیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ ناچیز تین ماہ سے آپ کے ماہنامہ ’’عبقری‘‘ کا قاری ہے۔ آپ کا ماہنامہ عام روایت سے ہٹ کر ہے۔ مضامین لمبے چوڑے نہیں‘ باتیں مزین نہیں‘ بلند بانگ دعوے نہیں‘ بات بھی اپنی نہیں بلکہ بات بھی قارئین ہی کی ہے۔ حضرت والا جو مفہوم یا معنی ’’عبقری‘‘ کا میرے علم یا سمجھ میں ہے وہ منقش یا نفیس چیز کو عبقری کہتے ہیں۔ آپ کا ماہنامہ بالکل اسم بامسمیٰ ہے۔ واقعی عبقری زبردست ہے۔ آپ نے آیات مبارکہ‘ اسمائے باری تعالیٰ‘ درود شریف‘ استغفار و دیگر معمولات کو اس پیرائے میں لکھا اور بیان کیا ہے کہ پڑھنے والا متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یہ جو آپ نے بیتی‘ جگ بیتی‘ کارگزاریاں‘ تجربات والا راستہ اختیار کیا ہے یہ پڑھنے والے کے دل کو کھینچ کرآپ کے دروازے پر لاتا ہے اور پھر وہ آنے والا خالی نہیں جاتا کچھ نہ کچھ فیض لے کر ہی جاتا ہے محروم نہیں رہتا۔ ماہنامہ کو ایک دفعہ جس نے پڑھا پھر وہ پوچھتا ہے کہ کہاں سے ملے گا۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں یہ الفاظ سیاچن کی بلند و بالا برف پوش چوٹیوں پر یخ بستہ ٹھنڈی ہواؤں میں بیٹھ کر لکھ رہا ہوں۔ آپ لوگ شاید اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں کہ پاک فوج کے شیر دل جوان ان سنگلاخ پہاڑوں‘ برف پوش چوٹیوں اور لامحدود ریگستانوں میں دن اور راتیں کیسے بہادری سے گزارتے ہیں۔ میں اس وقت صرف آپ کو سیاچن و کارگل کے علاقہ جات کی بات عرض کررہا ہوں کہ جب ہم یہاں آتے ہیں تو سردی سے ہمارا جسم پھٹ جاتا ہے‘ خون جم جاتا ہے‘ معدہ خراب ہوجاتا ہے‘ آکسیجن کم ہوتی ہے نیند نہیں آتی‘ سانس کے مریض بن جاتے ہیں‘ بلڈپریشر ہائی ہوجاتا ہے۔ سر کی تکلیف عام ہوجاتی ہے۔ دانتوں کی تکلیف کسی کام کا نہیں چھوڑتی بعض اوقات جسم بےجان ہوجاتا ہے۔ پانچ پانچ ماہ گھر نہیں جاسکتے‘ اپنے بچوں سے دور‘ والدین سے دور مگر! ایک چیز جو ہمیں ہروقت تازہ دم اور ہوشیاراور پرجوش رکھتی ہے وہ ہے اس وطن کے ایک ایک ذرے کی حفاظت جس پر ہمیں سب سے زیادہ فخر ہے۔ یہ سب کچھ کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں یہ ہمارا فرض بھی ہےاور ملک کا ہم پر قرض بھی ہے جو ہم اللہ کے حکم سے نبھا رہے ہیں اور جب تک خون کا ایک قطرہ بھی ہمارے جسم میں باقی ہے ہم انشاء اللہ نبھائیں گے۔اب میں عبقری قارئین سےمخاطب ہوں کہ جب سیاچن کے بلند وبالا پہاڑوں پر نئی کمک پہنچتی ہے جو پہلی دفعہ یہاں آتے ہیں ان کو درج بالا جو تکالیف میں نے لکھی ہوجاتی ہیں اگر ان تکالیف سے نجات کیلئے کسی قاری کے پاس کوئی ٹوٹکہ‘ نسخہ یا وظیفہ تو ماہنامہ عبقری میں ضرور لکھیں ہم ضرور آزمائیں گے۔محترم حضرت حکیم صاحب ! میرا نام شائع ہرگز نہ کیجئے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں