صاحب حزب البحر رحمتہ اللہ علیہ کے مجرب عملیات
(1)جو شخص سوتے وقت 21 مر تبہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ پڑھے گا ۔ وہ جنا ت کے شر ، چور ی ، آگ میں جلنے، ناگہا نی مو ت اور ہر بلا و آفت سے محفوظ رہے گا۔ (2)مجنوں یا آسیب زدہ پر 41 مر تبہ پڑھ کر دم کرنے سے آسیب اور جنون جا تا رہے گا (3)ظالم حاکم کے سامنے 50 مر تبہ پڑھ کر جانے سے ظالم حاکم کے دل میں ہیبت پیدا ہو جا تی ہے ۔ (4) اگر با رش کی ضرورت ہو ، بارش نہ ہو تی ہو ، تو نیت خاص سے 12 مر تبہ پڑھیں ۔ (5) اگر کوئی شخص جسمانی درد یا سرد درد میں مبتلا ہو ، تو100 مر تبہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ پڑھ کر دم کریں ، صحت یا ب ہو جائے گا۔ (6) جس وقت امام جمعہ کے دن خطبہ کے لیے منبر پر آئے ، 113 مرتبہ پڑھ کر خطیب کے سا تھ دعاءما نگ کر حق تعالیٰ سے حاجت طلب کرے ، پوری ہو جائے گی ۔ (7)طلوع آفتاب کے وقت اتوار کے دن قبلہ کی طر ف منہ کر کے 313 مر تبہ پڑھیں، اور درود شر یف100 مر تبہ تو حق تعالیٰ بے حساب رزق عطا فرمائے گا۔ (8) جو شخص 788 مر تبہ ہر روز مداومت کے ساتھ نیت خالص سے پڑھتا رہے گا ۔ اس کے تما م نیک مقاصد، بحکم الٰہی برآئیں گے۔ (9)اگر رو زہ رکھ کر488 مرتبہ بسم اللہ پڑھیں ، تو مقصد بہت جلد بر آئے گا۔ (10) اگر 313 مرتبہ مدا ومت کے ساتھ پڑھتے رہیں ، تو تمام لو گو ں کے دل اس کے لیے مسخر ہو جائیں گے ۔ (11) اگر 1000 مرتبہ مداومت کے ساتھ پڑھتے رہیں ، تو ا س کی دین و دنیا کی تمام حاجتیں پوری ہو ں گی ۔ (12) جو شخص قید میں ہو یا کسی غم و فکر میں مبتلا ہو تو اس کو دن میں ہزار اور را ت کو ہزار مر تبہ پڑھنا چاہیےے ۔ (13) اگرآپس میں الفت پیدا کرنی ہو تو بارش کے پانی پر 313 مر تبہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ پڑھ کر دم کر کے پلا ناچا ہیے ۔ (14) جو بچہ سو تے ہوئے چونک پڑتا ہو ، ڈر جا تا ہو ، ایک کا غذ پر بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ 21 مر تبہ لکھ کر بچے کے گلے میں ڈالیں ، بچہ تمام آفات سے محفوظ رہے گا۔ (15) اگر35 مرتبہ لکھ کر گھرمیں لٹکائیں ، تو اس گھر میں شیطان اور جن داخل نہ ہو گا، اور بے حسا ب خیر و برکت ہو گی اور اگر دکان پر لٹکائیں تو خو ب نفع ہو۔ (16) اگر محرم کی پہلی تا ریخ کو 113 مر تبہ لکھ کرگلے میں حمائل کریں تووہ شخص اور اس کے بال بچے ہر تکلیف سے محفوظ رہیں گے ۔ (17) اگر 111 مر تبہ سفید کاغذپر لکھ کر باغ میں دفن کردیں تو پیدا وار خوب ہو اور اگر گلے میں ڈال لیں تو دشمن کے دل میں اس کی ہیبت بیٹھ جائے۔ (18)مچھلیو ں کا شکار کرنے کے لیے سیسہ کے ایک ٹکڑے پر 3 مرتبہ لکھ کر جا ل میں باندھیں ، تو شکار خوب ہاتھ آئے۔ (19) اگر کوئی شخص عوام اور خواص کی نظرمیں معزز او ر مکر م بننا چاہے ، تو جمعرات کو روزہ رکھ کر چھوارے اور شکر سے روزہ افطار کرے ا ور121 مر تبہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ پڑھے اور ہمیشہ پڑھنے کا معمول بنا لے ۔ اس کے بعد مشک و زعفران اور گلاب سے حروف مقطعہ کی صور ت میں بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ لکھے اور اگر بتی کی دھونی دے کر بازو پر باندھے یا گلے میں ڈالے تو جو شخص بھی اسے دیکھے گا، دیکھتے ہی محبت کرنے لگے گا ۔ (20) نیلے کپڑے پر اللہ لکھ کر اس کا ایک کنا رہ جلا کر آسیب زدہ کو سنگھائیں تو آسیب محبو س ہو جائے گا ۔ اگر آسیب سے با ت کر ناچاہیں یا آسیب کا قتل کرنا مقصو دہو تو اسی فیتہ سے کا م چلے گا اور کسی برتن میں اللہ مکرر لکھیں کہ برتن کا اندرونی حصہ خالی نہ رہے۔ پھر اس برتن کو دھو کر اس کا پانی آسیب زدہ کو پلائیں۔ آسیب جل جائے گا۔ (21)اگر سانپ یا بچھو نے کا ٹ لیا ہو تو بسم اللہ حروف مقطعات کی صورت میں اور اس کے بعد سَلَام عَلٰی نُوحٍ فِی العٰلَمِینَ(الصافات79) لکھ کردھو کر پلائیں۔ زہر اتر جائےگا اور مریض صحت یاب ہو جائے گا (22)لفظ الرحمن لکھ کر 150مرتبہ یارحمن پڑھ کر دم کر کے اپنے پا س رکھ کرظالم حاکم کے پاس جائیں۔ اس کے شر سے محفو ظ رہیں گے ۔ (23)اگر الرحیم حروف مقطعات کی صور ت میں280 مر تبہ لکھ کر بطور تعویز گلے میں ڈالیںتو تلوار اور چھری کی دھار آپ پر اثر نہ کرے گی ۔ (24)امیر المومنین سیدنا علی کرم اللہ وجہہ سے منقول ہے کہ رات کو بسترپر لیٹتے وقت جو شخص یہ دعا پڑھے گا وہ ہر آفت سے محفو ظ رہے گا ۔ حضور سر ور عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی دعالکھ کر حضرت حسن رضی اللہ عنہ کے گلے میں بطور تعویذ ڈالی تھی ۔ دعایہ ہے ۔
” اَعُوذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ اَعُوذُ بِِحِیَالِ اللّٰہِ اَعُوذُ بِسُلطَانِ اللّٰہِ وَاَعُوذُ بِجَبَرُوتِ اللّٰہِ وَاَعُوذُ بِمَلَکُوتِ اللّٰہِ ط وَاَعُوذُ بِدَفعِ اللّٰہِ وَاَعُوذُ بِجَمعِ اللّٰہِ وَاَعُوذُ بِمُلکِ اللّٰہِ وَاَعُوذُ بِرَحمَۃِ اللّٰہِ مِن شَرِّ مَا خَلَقَ وَ ذَرَاَ وَبَرَئَ وَمِن شَرِّ الھَآ مَّۃِ وَالسَّامَّۃِ وَ مِن شَرِّ فَسَقَۃِ الجِنِ وَالاِنسِ وَ مِن شَرِّ فَسَقَۃِ العَرَبِ وَالعَجَمِ وَ مِن شَرِّ کُلِّ دَابَّۃٍ فِی اللَّیلِ والنَّھَارِ اَنتَ تَاخُذُ بِنَا صِیَتِھَا اِنَّ رَبِّی عَلٰی صِرَاطٍ مُّستَقِیمٍ،(25) اگر خواب میں کسی مردہ کی زیارت کرنی ہو تو یہ دعا پڑھ کر سو رہے ”اَللّٰھُمَّ اَنتَ الحَیُّ الَّذِی لَا یُعرَفُ وَالاِیمَانُ یُعرَفُ مِنکَ بَدَتِ الاَشیَائُ وَاِلَیکَ تَعُودُ مَا اَقبَلَ مِنھَا کُنتَ مَلجَائَ ہ وَ مَنجَاہُ وَمَا اَدبَرَ لَم یَکُن لَّہ‘ مَلجَائ وَلَا مَنجَی مِنکَ اِلَّا اِلَیکَ وَ اَسئَلُکَ بِلاَ اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ وَاسئَلُکَ ِبِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ وَبِحَقِّ حَبِیبِکَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ سَیِّدِ المُرسَلِینَ وَبِحَقِّ عَلِیٍّ وَبِحَقِّ فَاطِمَۃَ سَیِّدَۃِ نِسَآئِ فِی العَالِمِینَ وَبِحَقِّ الحَسَنِ وَالحُسَینِ الَّذَینَ جَعَلتَھُمَا سَیِّدَا شَبَابِ اَھلِ الجَنَّۃِ صَلَواتُ اللّٰہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ اَن تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَاَن تُرِیَنِی بِیتِی فِی الحَالِ الَّتِی ھُوَ عَلَیھَا۔
(26)اگر کوئی شخص بیما ر ہو جائے اور اس کی بیما ری کا علاج کسی کی سمجھ میں نہ آئے توغسل کر کے پا ک صاف کپڑے پہن کر تنہائی میں پاک بستر پر لیٹ کر سورئہ الم نشرح 15 مر تبہ اور والضحٰی 15 مر تبہ پڑھ کر اللہ سے دعا کرے کہ خوا ب میں ایسی دوا بتلا دی جائے جس سے مریض کو صحت حاصل ہو جائے ۔ ان شاءاللہ خوا ب میں مطلب حل ہو جائے گا ۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ جو شخص یہ استغفار 2 ماہ تک روزانہ 400 مر تبہ پڑھے گا ۔ حق تعالیٰ اس کو یا تو علم کا خزانہ عطا فرمائے گا یا مال ودولت کا :
”اَستَغفِرُاللّٰہَ الَّذِی لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الرَّحمٰنُ الرَّحِیمُ الحَیُّ القَیُّومُ بَدِیعُ السَّمٰوٰتِ وَالاَرضِ مِن جَریِ اِسرَافِی عَلٰی نَفسِی وَاَتُوبُ اِلَیہِ۔“
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 685
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں