محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم ڈیرہ اسماعیل خان کے بالائی میدانی اور غریب علاقے کے رہنےو الے ہیں‘ ہمارا ایک چھوٹا سا دیہات ہے‘ جنگلوں میں پڑھےہیں‘ نہ کوئی سڑک کی سہولت اور نہ بجلی ہے۔ میں ہر ماہ شہر سے عبقری لاتا ہوں‘ خود بھی پڑھتا ہوں اور دوست احباب کو بھی پڑھاتا ہوں۔ میں آج اپنے عبقری کے قارئین کیلئے دو چھوٹے سےٹوٹکے پیش کررہا ہوں۔ چوٹ کا علاج: اگر کسی اونچی جگہ سےگر جائیں یا کسی وجہ سے ہڈی پر چوٹ لگ جائے اور وہ درد کرے تو اس کیلئے ہم سرائیکی میں ریل والا کوئلہ کہتے ہیں جو پہاڑ سے نکالا جاتا ہے۔ سیمنٹ میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ا س کوئلہ کو خوب پیس کر یعنی مہندی کی طرح بنالیں اور ایک کلو خالص دیسی گھی لے کر ہر روز سونے سے پہلے ایک پیالہ میں دوچمچ گھی ڈال کر اس میں ایک چمچ چائے والا پسا ہوا کوئلہ ملا کر پئیں۔ ایک ہفتے بعد جسم میں ساری ہڈیوں کا درد ختم ہوجائے گا۔ کوئی زہریلا جانور کاٹ جائے تو۔۔۔! ایک چھوٹی بوتل میں سرسوں کاتیل ڈال دیں اور ایک زندہ بچھو پکڑ کر اس میں ڈال دیں۔ اگر آپ کے ہاتھ پاؤں یا جسم کا کوئی بھی حصہ سوج جاتا ہو یا کوئی زہریلی چیز مکھی یا شہد کی مکھی یا بچھو کاٹ لے تو اس تیل کی مالش اس جگہ پر کردیں۔ درد بھی نہیں ہوگا اور سوجے گا بھی نہیں۔ (خضرحیات‘ ڈیرہ اسماعیل خان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں