یہ دونوں بیج دن میں تین بار ملا کر چمچ سے بار بار ہلاتے ہوئے گھونٹ گھونٹ آہستہ آہستہ اور تسلی سے پینے کیلئے دئیے، تین ہفتوں کے بعد مریض کا سترفیصد سے زیادہ حلیہ بہتر ہوگیا، جسم بہتر ہوگیا، آنکھ نبض، چہرہ اور چال ڈھال میں حیرت انگیز فرق ہوگیا۔ جسے دیکھ کر خود مجھے بھی حیرت ہوئی۔
گرمی اور سردی‘ انسان کتنا کمزور ہے کبھی برداشت نہیں ہوتی، گرمی آتی ہے تو سردی کی تلاش‘ ٹھنڈک کا سامان، ائیرکنڈیشنڈ، کولر، کولڈ ڈرنکس، نامعلوم کیا؟ اور پھر اگر سردی آجائے تو پھر جیکٹ، کوٹ اور ہیٹر۔ باتوں ہی باتوں میں ایک بات یاد آئی‘ ہمارے ایک دوست تھے ان کے دادا اپنی بیوی سے بہت محبت کرتے تھے، گرمیوں میں ٹھنڈے سےٹھنڈے مشروب، قدرتی پھولوں کو نچوڑ کر بہترین اور لاجواب شربت، خمیرے، دل کی فرحت کیلئے مفرحات خود بناتے، محنت کرتے بیوی کی بہت سیوہ پیار اور محبت کی انتہا، (میرے خیال میں ایسا ہونا چاہیے کبھی دل اور نظریں نہیں بھٹکیں گی) پھر بیوی کو سردی لگ جاتی‘ پھر اس کیلئے سوہن حلوے کی کڑاہیاں‘ مغزیات، پستے بادام کاجو، گرما گرم چیزیں، پھر بیگم کو گرمی لگ جاتی۔ پھر اس کیلئے ٹھنڈی چیزیں، محبت کی یہ آنکھ مچولی مرتے دم تک چلتی رہی اوردو دل ٹھنڈے بلکہ سچے پیار کی سچی شمع جلائے زمانے کو ایک پیغام دیتے چلے گئے کہ یہ بھی کوئی شادی ہے‘ لڑتے جھگڑتے زندگی گزر گئی۔ قارئین! آج جو ٹوٹکہ لکھ رہا ہوں یہ بظاہر ادنیٰ اور سستا سا ٹوٹکہ ہے لیکن ایک نہیں دو نہیں سینکڑوں ہزاروں تجربات خود میرے پاس اور صدیوں سے چلا آرہا ٹوٹکہ نامعلوم کتنے تجربات ہوں گے۔ یقین جانیے! یہ ٹوٹکہ نہیں ایک آزمودہ تجربہ شدہ حیرت انگیز تحفہ ہے۔ یہ کن بیماریوں میں مفید ہے پہلے ان کے نام پڑھ لیجئے:۔ پرانی پیچش، آنتوں کا السر اور زخم، وہ لوگ جو باہر کے کھانے اور فاسٹ فوڈز کھا کھا کر اپنا جگر‘ معدہ‘ آنتیں اور مثانہ ختم کرچکے ہیں لاعلاج ہیپاٹائٹس، پرانی بواسیر جس میں قبض اور خون آتا ہو۔ خیال آنے پر قطرے یا پیشاب کے بعد قطرے۔ خواتین کی پرانی لیکوریا اور مردوں کا جریان، کھانے کے بعد جلن، تیزابیت، گیس، تبخیر، کھٹے کھٹے ڈکار آنا،سینے کی جلن، پرانی قبض اور ٹائیفائیڈ یا اس کے بعد کے بُرے اثرات۔ گرمی کیسی ہی ہو اور کتنی بھی شدت کی ہو یا آپ نے روزہ رکھا ہے اور سخت گرمی کا روزہ ہے اور آپ چاہتے ہیں گرمی کا روزہ ہو گرمی کا کام ہو یعنی کوئی کاروبار ہو اور گرم علاقہ ہو، تو پھر پریشانی کیسی؟ بس یہی چیز آپ کے پاس موجود ہے آپ ایسا کریں جلدی جلدی پچاس گرام تخم ریحان لے لیں یعنی نیازبو یا پبری کے سیاہ بیج اور تخم بالنگو جسے تخم ملنگا بھی کہتے ہیں بھی پچاس گرام۔ دونوں کو صاف کرکے کسی مرتبان میں محفوظ رکھ لیں بس دوائی تیار! اب بتائیں کوئی تکلیف‘ کوئی محنت کوئی سرمایہ خرچ ہوا، بالکل نہیں ہرگز نہیں! اچھا اب آپ ایسا کریں اسے دودھ میں یا دودھ کی پتلی لسی میں یا شہد کے پانی میں ایک بڑا چمچ یا دو بڑے چمچ گھول کر پی لیں دن میں ایک بار یا چند بار یا سحری اور افطاری کے وقت۔ آپ سوچ نہیں سکتے کہ آپ اپنے اندر کتنا حیرت انگیز ٹانک انڈیل چکے ہیں اور کتنی انرجی طاقت، قوت، فرحت اور تیزابیت کو ختم کرنے کی ایک صلاحیت آپ اپنے اندر حاصل کرچکے ہیں۔
اگر موسم سرد ہے تو یہ سردیوں میں بھی نیم گرم دودھ میں گھول کر دن میں صبح و شام یا چند بار استعمال کرسکتے ہیں۔ میں نے جب بھی کوئی چیز عبقری کیلئے لکھی ہے‘ اس کا ایک نہیں دو نہیںبے شمار تجربات مجھے ملے ہیں اور ان تجربات کے بعد میں نے اپنے قارئین کو کتنے بے شمار قیمتی تحفے دئیے ہیں۔ آپ بھی یہ تحائف اگر مزید پانا چاہتے ہیں تو عبقری کے صفحات کا مطالعہ ضرور رکھا کریں۔ ایک صاحب میرے پاس اپنا ایک جوان بیٹا تقریباً بائیس سال کا ہاتھ پکڑ کر لےآئے نہایت کمزور، آنکھیں اندر کو دھنسی ہوئیں‘ طبیعت میں نڈھالی‘ چہرے پرپیلاہٹ‘ ہاتھوں کی رگیں باہر نکلی ہوئیں۔ ایک چلتا پھرتا ڈھانچا اور زندہ لاش! میں نے ان سے پوچھا کہ بیٹا کیا کرتا ہے؟ کہنے لگے ہاسٹل میں رہتا ہے اور پڑھ رہا ہے۔ فوراً سمجھ گیا کہ ہاسٹل کےچٹ پٹے کھانے اور باہر کی ہوٹلنگ اور فاسٹ فوڈز بس! جوان کی جوانی ختم ہوگئی اور مزید رہی سہی پرانٹرنیٹ کا منفی استعمال اور موبائل کے میسج نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ میں نے صرف یہی ٹوٹکہ انہیں دیا‘ اس وقت موسم سردی کا تھا، جاڑے اپنی انتہا پر تھے‘ گرم دودھ میں یہ دونوں بیج دن میں تین بار ملا کر چمچ سے بار بار ہلاتے ہوئے گھونٹ گھونٹ آہستہ آہستہ اور تسلی سے پینے کیلئے دئیے، تین ہفتوں کے بعد مریض کا سترفیصد سے زیادہ حلیہ بہتر ہوگیا، جسم بہتر ہوگیا، آنکھ نبض، چہرہ اور چال ڈھال میں حیرت انگیز فرق آگیا۔ جسے دیکھ کر خود مجھے بھی حیرت ہوئی۔ قارئین! ہم کیوں نہ اپنی زندگی کو فطری ٹوٹکوں کی طرف لے آئیں اور کیوں نہ اپنی زندگی کو سستی سستی لیکن انوکھی ادویات کی طرف یا فطری بیجوں کی طرف مائل ہوں۔ یہ دوائیں بھی ہیں اور غذائیں بھی اور شفائیں بھی۔
یقین جانیے! اگر آپ یہ دوا یعنی یہ دونوں بیج اپنی نسلوں کو استعمال کروانا شروع کردیں ان میں نظر کی کمزوری‘ دماغ کی کمزوری، یادداشت کی کمی‘ گروتھ کی کمی، ان کا پڑھنا لکھنا بہتر ہوگا اور یہ تمام کمیاں دور ہوجائیں گی۔ صحت مند نسلیں‘ صحت مند دماغ‘ صحت مند آنکھیں اور صحت مند معدہ و جگر‘ صحت مند آنتوں اورصحت مند گردوں کا چلتا پھرتا ایک جسم یقیناً صحت مند معاشرے کی دلیل ہے۔ یہ دونوں بیج مردوں کو صحت مند، عورتوں کو تندرست، مردوںاور عورتوں کے روگ ایسے ختم کرے کہ انسان کی طبیعت بار بار ان دونوں بیجوں کو استعمال کرنے میں مائل ہو۔ ہاں! ان کو بھگو کر ہرگز نہ رکھیے گا ورنہ جم جائیں گے پھر بھی آپ استعمال کرسکتےہیں لیکن چمچ سے اگر اسی وقت شہد کے پانی ‘پتلے دودھ میں یا دودھ ٹھنڈا ہو یا گرم استعمال کریں تو فائدہ بھی زیادہ اور کھانے میں بھی تکلیف نہیں۔ آج قارئین! آپ کو میں نے ایک فطری ٹوٹکہ دیا، یہ دونوں کالے بیج کالی بیماریاں، کالے روگ اور کالی شکل سے نکال کر آپ کو حسن و جمال دے‘ صحت و تندرستی دے‘ خوبصورت چہرہ خوبصورت زندگی اور تندرست اور راحت افزاء ایک انوکھا جہان ضرور دیں گی۔ آئیے! رمضان کے مقدس ایام میں ہروقت ٹھنڈک کے دلفریب احساس کیلئےاستعمال کریں دیر کیسی؟
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں