Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہاں میں زندہ ہوں!

ماہنامہ عبقری - جون 2016

زندہ ہوں اس طرح کہ غمِ زندگی نہیں
بجھتا ہوا دیا ہوں ہاں مگر روشنی نہیں
ہمارے پورے معاشرے کا ہر شعبے میں یہی حال ہے کیا پروفیسر‘ کیا بڑھئی‘ کیا ہنرمند‘ کیا مزدور۔ زندگی اوروقت کو دھکا دیا جارہا ہے کہ بقیہ زندگی خیر سے اور جلدی گزر جائے۔ گھر اور کاروبار سکھی نہ ہوں تو روح کیسے خوش رہ سکتی ہے؟ چہرے پر نرمی اور مسکراہٹ کیسے اکٹھی ہوسکتی ہیں؟ اس منحوس لفظ کے بولے بغیر گزارہ نہیں کہ مہنگائی نے جسمانی روحانی صحتوں کو گہنا دیا ہے۔ گھروں کے آگے بنے تھڑے‘ بیٹھکیں، چوپالیں اور ڈیرے‘ ہر آنے والے محلے دار حتیٰ کہ غیر کی بھی پوری سنتے اور مکمل جواب دیتے تھے جس سے آنے والے کی تشنگی دور ہوجاتی۔ بات کا بروقت فیصلہ ہوجاتا اس کو وقت پر منزل مل جاتی تھی اور جب سے ہم اپنی ’’مَیں‘‘ میں گم ہیں کوئی ایک دوسرے کی مصیبت میں کام بھی آجائے تو غنیمت ہے۔ یہ تو تھا ’’ہاں میں زندہ ہوں‘‘ کا ایک پہلو۔ اس کا ایک دوسرا بھی پہلو ہے۔ آپ کومسجدوں میں‘ صبح کھیل کے میدان میں‘ دریا کنارے مچھلی کے شکاری‘ محلے میں کھلاڑیوں کی بیٹھک، شاعروں‘ ادیبوں کی بیٹھک جیسی جگہوں پر بالکل کم آمدنی والے اور سفید پوش حضرات عبادت اور تفریح کرتے ہوئے ملیں گے۔ عموماً چھٹی والے دن یا رات کے اوقات میں ملتان کے مچھلی کے شکاریوں کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا بھی ہے۔ سائیکل پر یا پیدل اور حسب توفیق زیادہ سے زیادہ موٹرسائیکل (بہت کم) نزدیک یا دور کسی دریا یا مچھلی کی شکارگاہ پر چلے جاتے تھے‘ آپس کی دوستی‘ تعلق‘ اکٹھے کھانا پینا‘ کم پیسوں میں بہترین تفریح کو جکڑ لیتے تھے اور جب حالات کا جبر ہمیں شکار کرلے تو کیا پھر؟ ہم مجبور و بے بس ہوکر بیٹھ جائیں یا پھر؟ اپنے بزرگوں کی ثقافت‘ اپنے بڑوں کی روایات کو دہراتے ہوئے چوپالیں، بیٹھکیں، تھلے اور ڈیرے آباد کرنے کی رسم کو زندہ کرلیں اور اپنی مساجد میں بیٹھ کر اپنے اللہ سے باتیں کرنے اور سوال کرنے کی عادت کو دوبارہ اپنالیں۔ اللہ کو پکاریں اور سوچیں‘ وہ ہے اللہ! جو فضاؤں میں اڑتے ہوئے اَولوں کے پہاڑوں کو روانی کا حکم دیتا ہے اور پھر جہاں چاہے الٹ دیتا ہے اور جس کو چاہے ان کے زور سے محفوظ رکھتا ہے اور جسے چاہے ان کی کوند سے اندھا بنادے یا برباد کردے۔ا للہ وہ ہے جس نے ہمیں مضطرب پانی کے قطرے سے بنایا‘ دو پاؤں سے چلایا‘ پھرایا طاقت دی۔ ورنہ وہ ہمیں پیٹ سے چلنے والا کیڑا یا چوپایہ بھی بناسکتا ہے (سورۂ النور41 سے45) آخر جب ہمارے پاس کرنے کوکوئی کام نہیں تو پھر ہم اللہ کے ہونے کو ثابت کرنے کیلئے محافل کیوں آباد نہیں کرتے؟ ہم اپنے خدا کا بندہ ہونے اور اپنے زندہ ہونے کاثبوت کیوں نہیں دیتے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 833 reviews.