اس ماہ کی روحانی محفل11 جون بروزہفتہ 2بجکر10منٹ سے لیکر 3بجکر25 منٹ تک‘19جون بروز اتوار صبح10تا 11 بجکر 17 منٹ تک‘28 جون بروز منگل عصر تا مغرب تک یَاقَادِرُ یَاقَوِیُّ پڑھیں۔ یہ ذکر، بھکاری بن کر ، خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں ا و ر اس تصو ر کیساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپکے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہورہا ہے اور مشکلات فوری حل ہورہی ہیں۔ وقت پورا ہونے کے بعد دل و جان سے پوری امت، عالم اسلام اور غیرمسلموں کے ایمان کیلئے پوری دنیا میں امن کی دعا‘ اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کیلئے دعا کریں۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں۔ ہر جائز دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں۔ انشاء اللہ آپکی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہونگی۔
ہر محفل کے بعد 11روپے صدقہ ضرور کریں
( نوٹ :)1-روحانی محفل کے درمیان اگر نماز کا وقت آجائے تو پہلے نماز ادا کی جائے اور بقیہ وقت نماز کے بعد پورا کیا جائے۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کرلیں تو اجازت ہے مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بناسکتے ہیں۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہوتا ہے اور خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہوتا ہے۔ بے شمار لوگوں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہوئیں۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطوط لکھے آپ بھی مراد پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں۔ ( ایڈیٹر : ۔حکیم محمد طارق محمود عفااللہ عنہ)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری گزشتہ چھ سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ اس رسالے نے میری بہت سی پریشانیاں اور مشکلات ختم کی ہیں۔ چونکہ یہ رمضان کا مہینہ ہے اور رمضان میں مجھے جو اس رسالے سے فیض ملا وہ میں قارئین عبقری کو بتانا چاہتی ہوں۔ میں شوگر کی مریضہ ہوں جس کی وجہ سے میرے لیے روزہ رکھنا ناممکنات میں سے تھا‘ ڈاکٹرز مجھے پہلے ہی روزہ رکھنےسے منع کرچکےتھے۔ جب رمضان آتا تو سارا دن پریشانی میں گزرتا اور میں چھپ چھپ کر روتی کہ میں ان برکتوں، رحمتوں کو سمیٹنے سے محروم ہوں۔ ایک دن عبقری پڑھتے ہوئے روحانی محفل سے پر
فیض پانے والوں کے تاثرات پڑھ رہی تھی کہ مجھے محسوس ہوا کہ میرے مسئلے کا حل اسی میں ہے۔ میں نے اپنے مسئلے کو ذہن میں رکھ کر روحانی محفل کرنا شروع کی اور اللہ سے رو رو کر دعا کی۔ میرے گیارہ روزے گزر چکے تھے۔ میں نے بارہواں روزہ ڈرتے ڈرتے رکھا‘ مگرمیں حیران و پریشان کہ سارا دن میں بالکل پرسکون رہی۔ نہ مجھے بھوک نہ ستایا نہ گرمی نے اور نہ ہی بیماری کی وجہ سے کوئی پریشانی ہوئی۔ افطاری کے وقت میری آنکھوں میں آنسو تھے اور میں اس کریم کا شکرادا کررہی تھی۔ میں اس ماہ رمضان میں باقی تمام روزے رکھے اور جو چھوٹ گئے تھے وہ شوال میں رکھے۔ الحمدللہ۔ (سویرا الیاس‘ جھنگ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں