محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے تین سال سے عبقری پڑھ رہی ہوں ۔مجھے مراقبہ کا بچپن سے ہی شوق تھا اور میں کم از کم پچھلے پانچ سال سے مسلسل مراقبہ کررہی ہوں مگر جب سے عبقری پڑھنا شروع کیا تب سے مراقبہ کا اصل مقصد معلوم ہوا۔میں نے جب پہلی مرتبہ عبقری میں موجود مراقبہ کیا تو اتوار کا دن تھا مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میرے اندر کوئی کانٹوں بھری چیز پھر رہی ہے اور میرے اندر کی صفائی ہورہی ہے آپ یقین کریں حکیم صاحب مجھے خود محسوس ہوا اور میری بیماری ساری باہر نکل گئی‘ میرے حلق سے کچھ آوازیں بھی نکلیں اور مجھے ایسا لگا کہ کسی نے میرے منہ پر ہاتھ رکھا اور خاموش کرایا اور اس کے بعد میں نے اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کیا۔اس کے بعد سے میں نے عبقری میں آنا والا مراقبہ ہر ماہ باقاعدگی سے کرنا شروع کردیا۔ مجھے کوئی بھی مشکل ‘ پریشانی ہوتی ہے میں مراقبہ کرتی ہوں اللہ رب العزت کوئی نہ کوئی حل نکال دیتے ہیں۔ مراقبہ نے تو میری زندگی سکون سے بھر دی ہے۔(ع۔ ط۔ س)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں