Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مظلوم آوازیں ‘ سلگتےگھر‘اجڑی زندگی(حال دل قسط نمبر 2 ایڈیٹر کے قلم سے)

ماہنامہ عبقری - جون 2016

قارئین! میرا غم طویل‘ میرا قصہ ناقابل بیان لیکن کیا کروں اب میرا دل مجھے مزید اجازت نہیں دےرہا کہ اس طویل غم کو دل ہی دل میں چھپا کر رکھوں میں کچھ ماہ آپ سے لوں گا‘ موبائل‘ انٹرنیٹ اور کھلے عام میل ملاپ کابہت زیادہ دخل ہے۔ اس غم میں آپ بھی میرے شریک بنیں ۔ میرا ساتھ دیجئے گا میرے ساتھ رہیے گا اور اس کا حل ضرور بتائیے گا۔ خط نمبر4: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری پہلی شادی گیارہ سال پہلے ہوئی تھی‘ وہ ایک عیاش شخص تھا اس سے میں نے خلع لے لیا۔ میرا ایک دس سال کا بیٹا ہے۔ میری دوسری شادی میرے چچا کے بیٹے کے ساتھ ہوئی لیکن انہوں نے بچے کی وجہ سے دو سال پہلے طلاق دے دی۔اب میں تیسری شادی کرنا چاہتی ہوں مگر ڈر رہی ہوں کہ وہ بھی کامیاب ہوگی یا نہیں؟ میں اپنے تین شادی شدہ بھائیوں میں رہ رہی ہوں اور ان کے معاشی حالات بھی ٹھیک نہیں۔ والدین بھی اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں۔ میری بھی کوئی آمدنی نہیں ہے۔ کچھ سمجھ نہیں آتا کہ کیا کروں؟ بڑی پریشانی ہے۔ خط نمبر 5:۔24 سال کی عمر میں 60 سال کے امراض:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری کچھ جسمانی کیفیات: چہرے کا رنگ پھیکا، چہرے پر پیپ والے اور سوکھے دانے‘ چہرےپر نشان اور گڑھے، دانت کمزور، کندھوں میں ہروقت تناؤ اور شدید درد، کمر کا نچلا حصہ ہروقت درد کرتا ہے۔ خاص طور پر کوہلوں والی جگہ جب زیادہ چلوں تو درد کرتا ہے۔ بیٹھتے ہوئے ٹانگوں کا اوپر والا حصہ دکھتا ہے۔ نظام ہضم سست ہے۔ موٹاپا، لیکوریا، مالیخولیا کی شکایت، ٹانگوں اور گھٹنوں میں درد۔ سر میں بال کم ہیں اور نہ زیادؓبڑھتے ہیں۔ ناک، کان، گلا خراب، شخصیت میں توڑ پھوڑ۔ منہ میں بہت تھوک آتی ہے۔ زبان کا آخری حصہ دکھتا ہے۔ حلق سے آواز نکالتے ہوئے مسئلہ ہوتا ہے۔ موڈ میں غیرمتوقع بدلاؤ، غصہ، ڈیپریشن، چڑچڑاہٹ، لاتعلقی، اکیلے بیٹھ کر اپنے آپ سے باتیں کرنا۔ زندگی کا کوئی مقصد نہیں۔ ہروقت پچھتاوؤں میں گھرے رہنا۔ والدین اور چھوٹے بھائیوں سے بددل رہنا، غصے سے بات کرنا، زیادہ بات نہ کرنا، دور دور رہنا۔ والدین کی چپقلش کی وجہ سے کچھ حاصل کرنے کا شوق نہیں۔ دنیا سے لاتعلقی اختیار کرنا، گھر سے دور نکل جانے کو دل کرنا، چہرہ اکثر بگڑا ہوا رہتا ہے‘ بدشکل‘ اعصابی کمزوری۔ نماز نہ پڑھنا‘ کبھی زیادہ موسیقی سننا‘ کبھی بالکل بھی نہ سننا۔ میرا دماغ میرے قابو میں نہیں رہتا۔ ہروقت کوئی نہ کوئی سوچ رہتی ہے۔ بے یقینی کی کیفیت، یقین کی کمی، اعتماد نہیں کرپاتی‘ اچھا سوچتی ہوں لیکن عمل نہیں ہوتا۔ بُرے اثرات‘ عجیب خواب آتے ہیں۔ براہ مہربانی میرے لیے دعا کریں۔خط نمبر 6:بے راہ روی کا شکار شوہر: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پچھلے رمضان کی بات ہے کہ میرے شوہر پہلے روزے سے لے کر بیس روزے تک روزانہ پانچ چھ دوست شام افطاری کے بعد گھر لےآتے‘ ساری رات تاش کھیلتے ہیں‘ میوزک سنتے ہیں‘ شیشہ پیتے اور گپیں مارتے رہتے اور سحری کے وقت کھانا کھاکر اپنے اپنے گھروں کو چلے جاتے جب میں نے اسے خدا کا خوف دلایا تو اونچا اونچا بولنا شروع ہوگئے کہ تمہیں اس میں کیا مسئلہ ہے‘ میں سحری افطاری کا انتظام خود دوستوں کیلئے کرتا ہوں۔ جب میں نے اپنی ساس سے بات کی کہ خدارا اس کو منع کریں رمضان کا کچھ تو احترام کریں۔ ماں نے اس سے بات کی تو اس نے میرے اوپر چڑھائی کردی اور میرے لیے انتہائی غلیظ زبان استعمال کی اور پھر میرے اوپر کھڑے ہوکر دونوں ہاتھوں سے سر کو پیٹنے لگا اور انتہائی غلیظ گالیاں مجھے نکالتا رہا اور رونا شروع ہوگیا۔ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ ایسا کرچکا ہے۔ اس کی جو حرکات مجھے پسند نہیں ہوتیں منع کرتی ہوں تو ایسا ڈرامہ شروع ہوجاتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کوئی جن یا شیطان اس پرغالب آجاتا ہے اور مجھے پورے محلے کے سامنے انتہائی بے عزت کرتا ہے۔ میں نے تو اپنی ساس سے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اس کی دوسری شادی کروادیں مگر اس کی حرکتیں دیکھ کر کوئی مانتا ہی نہیں۔ خرچے شاہانہ ہیں‘ نئی گاڑی بیچ کر کاروبار میں لگائے اور ڈبودئیے‘ اسی دن اپنی دوسری گاڑی بھی بیچ دی اور کسی سے پوچھا تک نہیں۔ مجھے کہتا ہے کہ اپنی پراپرٹی بیچو اور مجھے کاروبار کیلئے دو‘ پہلے بھی دو دفعہ کاروبار کیا جتنا پیسہ کمایا عیاشی میں ضائع کیا‘ دوستوں کو کھلایا اور فارغ ہوگیا۔ باہر عورتوں کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات ہیں۔ براہ مہربانی اس کیلئے دعا کریں۔ خط نمبر 7:انٹرنیٹ کی تباہی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کی آپ پر ہزاروں کروڑوں رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں۔ میں اپنے بیٹے کی طرف سے بہت پریشان ہوں۔ پڑھائی میں دل نہیں لگاتا۔ ہروقت موبائل پر ایس ایم ایس اور کالز میں مصروف رہتا ہے‘ پہلے نماز پڑھتا تھا مگر جب سے تھری جی موبائل لیا ہے اب نماز قرآن کی طرف بھی توجہ نہیں دیتا۔ چھ سات لڑکیاں ہیں جن کے ساتھ اس کے’’چکر‘‘ ہیں۔ یہ ان کو اور وہ اس کو گندے گندے ایس ایم ایس اور تصویریں بھیجتی ہیں۔ فیس بک پر غلط قسم کی تصویریں لگاتا ہے جو میں نے اکثر جب یہ سورہا ہوتا ہے دیکھی ہیں۔ اس نے میری پورے خاندان میں ناک کٹوا دی ہے۔ خدا کیلئے میرے بیٹے کو راہ راست پر لانے کیلئے دعا کریں۔ قارئین! غمزدہ تحریریں، آپ کی
خدمت میں پیش کردی ہیں‘ اس کا ازالہ کیا ہے اور تدبیر کیا ہے؟ میں آپ کے جواب کا منتظر رہوں گا۔(جاری ہے)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 799 reviews.