عربی سابودانہ
سندھی سابودانہ
انگریزی Sago
یہ بہت مشہور چیز ہے۔ دراصل یہ دانے ہوتے ہیں جو درخت کے تنے سے حاصل ہوتے ہیں۔ان کا رنگ سفید ہوتا ہے اور ذائقہ پھیکا ہوتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک دو تولے تک ہوتی ہے۔ اس کا مزاج گرم تر ہے۔
اس کے درج ذیل فوائد ہیں۔
(1) ساگودانہ سے جسم کو توانائی حاصل ہوتی ہے۔(2)یہ کاربوہائیڈریٹ فراہم کرنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔(3) ساگودانہ میں پروٹین کی کچھ مقدار ہوتی ہے۔ جب اسے دودھ میں پکایا جاتا ہے تو اس کی غذائیت میں اضافہ ہوتا ہے۔(4) ساگودانہ ایک زود ہضم اور مقوی غذا ہے۔(5) اسہال، پیچش اور بخار کے مریضوں کیلئے بہترین غذا ہے۔(6) بدن کوفربہ کرتا ہے۔(7) طبیعت کو نرم کرتا ہے۔(8) باہ زیادہ کرتا ہے اور تحریک باہ بھی اس کے استعمال سے خوب ہوتی ہے۔(9) مقوی معدہ اور مقوی امعاءبھی ہے۔ اس کیلئے ساگودانہ ایک تولہ دودھ میں پکا کر کھانا چاہیے۔
نوٹ: اس کو استعمال کرنے سے پہلے اچھی طرح دھولینا چاہیے تاکہ اس کے اندر مٹی وغیرہ دور ہو جائے۔ اس کے علا و ہ اس کو پہلے پانی میں پکا کر پھر دودھ ڈالنا زیادہ مناسب ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 677
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں