جو لوگ اس عظیم مہینے میں عبادت الٰہی میںاپنا وقت گزاریں گے، اللہ پاک اس کے گناہوں کو معاف فرمائے گا۔
نفل نماز: ماہ صفر کا چاند دیکھ کر نماز مغرب اور نماز عشاءکے درمیان چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلاص گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھنی ہے۔ پھر سلام پھیرنے کے بعد ایک ہزار مرتبہ اس درود پاک کو پڑھے۔اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَ رَحمَۃُ اللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہ اللہ تعالیٰ اس نماز اور درود پاک پڑھنے والے کے تمام گناہ معاف فرما کر ان شاءاللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے گا۔
اوّل شب بعد نماز عشاءچار رکعت نماز پڑھے۔ پہلی رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ الکافرون پندرہ بار، دوسری میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ اخلاص پندرہ بار تیسری میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ الفلق پندرہ بار، چوتھی رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ الناس پندرہ بار پڑھے۔ یہ نماز بعد نماز عشاءپڑھنی چاہیے۔ پھر سلام کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھے اِیَّاکَ نَعبُدُ وَ اِیَّاکَ نَستَعِینُ پھر ستر مرتبہ کوئی سابھی درود پاک پڑھنا ہے۔ نماز عشاءکے وتر اور نفل اس نماز کے بعد پڑھنے چاہئیں۔ اس نماز کے پڑھنے والے کو اللہ پاک تمام بلاﺅں آفتوں سے محفوظ رکھے گا، انشاءاللہ تعالیٰ۔
صفر المظفر کے نوافل
ماہِ صفر کے کسی بھی دن بوقت چاشت غسل کرکے دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ سورئہ اخلاص پڑھے۔ پھر بعد سلام کے ستر مرتبہ یہ درود پاک پڑھے۔
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَ عَلیٰ ٰالِہ وَ اَصحَابِہ وَ َبارِک وَسَلِّمo پھر ایک مرتبہ یہ دعا پڑھنی ہے: اَللّٰہُمَّ صَرِّف عَنِّی سُوئَ ہٰذَا ا لیَومِ واَعصِمنِی مِن سُوئہ وَنَجِّنِی عَمَّا اَصَابَ فِیہِ بِفَضلِکَ یَادَافِعَ الشُّرُورِ یَامَالِکَ النُّشُورِ یَا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہِ الاَمجَادِ وَ بَارِک وَسَلِّمo
ان شاءاللہ تعالیٰ اس نماز اور دعا کی برکت سے اللہ پاک اسے تمام بلائوں اور صعوبتوں سے محفوظ رکھے گا۔
کسی بھی دن بعد نماز ظہر دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے سورئہ الم نشرح اسی بار سورئہ والتین اسی مرتبہ۔ سورئہ النصر اسی مرتبہ اور سورئہ اخلاص اسی مرتبہ پڑھے۔ یہ نماز ترقی رزق کیلئے بہت افضل ہے۔کسی بھی دن قبل نماز عصر چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے اور ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ الکوثر ستر ستر مرتبہ سورئہ اخلاص پانچ پانچ دفعہ پڑھے۔ بعد سلام کے یہ دعائے مکرمہ ایک مرتبہ پڑھنی ہے۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ یَاشَدِیدَ القَوِیِّ یَاشَدِیدَ المِحَالِ یَا مُفَضَّلُ یَامُکَرَّمُ لَآاِلٰہَ اِلَّا اَنتَ بِرَحمَتِکَ یَا اَرحَمَ الرّٰحِمِینَ oاس نماز اور دعا کے پڑھنے والے کو اللہ پاک تمام آفات وبلیات سے محفوظ رکھے گا۔
دعا
کسی بھی ایک دن کو نماز فجر تا عشاءہر نماز کے بعد یہ آیاتِ قرآنی ایک مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے خود بھی پئے اوردوسروں کو بھی پلائے۔
سَلَام قَولًا مِّن رَّبٍّ رَّحِیمٍ(یٰسین آیت نمبر58) سَلَام عَلٰی نُوحٍ فِی العٰلَمِینَo سَلَام عَلٰی اِبرَاہِیمَo سَلَام عَلٰی مُوسٰی وَ ہَارُونَo سَلَام عَلٰی اِلیَاسِینَo(الصفت آیت نمبر79، 109، 120، 130) سَلَام عَلَیکُم طِبتُ م فَادخُلُو ہَا خَالِدِینَ(الزمر آیت نمبر73) سَلَام ہِیَ حَتّٰی مَطلَعِ الفَجرِ(القدر آیت نمبر 5)
یہ سات آیاتِ قرآنی درازی عمر، حفاظت جان و مال کیلئے بہت افضل ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 672
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں