Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کچن سے شفاء پانے کے راز

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

بال لمبے کرنے کا نسخہ: ایک پاؤ آملہ‘ آدھ پاؤ سکاکائی آدھ پاؤ میتھی دانہ پیس کر شیشی میں رکھ لیں‘ دو چمچ تھوڑے سے پانی میں رات کو بھگودیں‘ صبح پُن چھان کر سر دھولیں‘ ہفتہ میں ایک دفعہ عمل کریں‘ بالوں کا گرنا بند ہوگا اور بال لمبے ہونا شروع ہوجائیں گے۔دمہ اور زکام: آدھ چمچ میتھی دانہ ڈیڑھ کپ پانی میں ابال لیں‘ جب ایک کپ رہ جائے تو اتارلیں‘ ایک چمچ شہد ملا کر نیم گرم پی لیں۔ نزلہ و زکام اور دمہ کو فائدہ بخشتا ہے۔کھانسی‘ نمونیا: انفلوئنزا اور نزلہ و ناک کی سوزش وغیرہ کے ابتدائی مراحل میں سانسوں کی نالیوں میں سوزش جنم لیتی ہے اس کا مؤثر علاج میتھی کی چائے ہے۔ اس سے پسینے کا اخراج اور زہریلے مادوں کاخاتمہ ہوجاتا ہے۔تیز بخار کا دورانیہ کم ہوجاتا ہے‘ روزانہ چار بار پئیں۔
پسینے کا علاج:جس کے ہاتھ پائوں سے پسینہ آتا ہو اسے چاہیے کہ بینگن سے نکلا ہوا پانی ہاتھوں پر لگائے اس سے پسینہ رک جاتا ہے، مجرب ہے۔کریلے کے پانی سے شفاء یابی:معدہ خراب رہتا ہو ، بھو ک کھل کر نہ لگتی ہو ، گیس بہت زیادہ ہو ، ہر وقت جسم میں ناتوانی کا احساس رہے یا ذرا سا کام کرنے سے تھکن ہوجائے اور ہا تھ پا ئوں گرمی سے جلتے رہیں ۔صبح اٹھیں تو پنڈلیا ں پتھر کی طر ح بھا ری او ربوجھل لگیں ، شوگر کی ابتدا ہو تو کر یلے کا پانی پینے سے شفا مل جا تی ہے۔پیاز سے شفاء:ہیضہ میں آب ِ پیا ز 50گرام ، پو دینہ 4 گرام ، کا فو ر 12 گرام ، ملا کر محلو ل تیا ر کرلیں اور مریض کو آدھے گھنٹے کے وقفہ سے 2,2 چمچ پلا ئیں ۔ پیا ز گھوٹ کر دس گرام ہمرا ہ دہی ایک پائو کھلا نے سے خونی پیچش ختم ہو جاتے ہیں ۔ پیا ز دھو کر نمک لگا کر کھا نے سے ہچکی ختم ہو جا تی ہے ۔ بواسیر: مولی کا جوس اور تازہ جڑ، بواسیر کا مؤثر علاج قرار دیا جاتا ہے۔ 60سے 90ملی لیٹر تک کی مقدار میں اس کا جوس صبح و شام پینا چاہیے۔
مزید حیرت انگیز و لاجواب ٹوٹکے پانے کیلئے آج ہی دفتر ماہنامہ عبقری سے کتاب’’کچن سے شفاء پانے کے راز‘‘ لائیے‘ گھر بیٹھے‘ آسان ٹوٹکوں سے شفاء پائیے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 701 reviews.