Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - اگست 2007ء

(پہلے ان ہدایات کوغور سے پڑھیں: ان صفحات میں امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹےپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علےحدہ خط لکھیں۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔ نوٹ: وہی غذا کھائیں جو آپ کے لئے تجویز کی گئی ہے۔ ) نظر دن بدن کمزور ہوتی چلی گئی (خالد جا وید) میں اپنی آنکھوں کے مسئلے کے سلسلے میں آپ کو خط لکھ رہا ہوں 1992ءمیں میں نے نوشہرہ میں CMH میں آنکھوں کا چیک اپ کروایا کیونکہ مجھے اشیاءواضح طور پر نظر نہیں آتیں ڈاکٹروں نے نظر چیک کی اور کہا کہ نظر کمزور ہے لہٰذا نمبر لکھ کر دے دیا۔ کہ میں عینک استعمال کروں لیکن عینک کے باوجود نظر دن بدن کمزور ہو تی چلی گئی اور نمبر چینچ ہوتے گئے پانچ سال تک ایسا ہی ہوتا رہا پھر یہاں آکر دوبارہ چیک اپ ہوا تو ڈاکڑوں نے کہا کہ تمہیں Keratoconasبیماری ہے جو کہ لا علاج ہے۔ الشفاءہسپتال راولپنڈی، ملٹری ہسپتال، مشن ہسپتال ٹیکسلا ہر جگہ چیک اپ کروایا اور ہر جگہ ڈاکٹروں نے یہی بیماری تشخیص کی اور اسے لا علاج قرار دیا اور کہا کہ ایک ہی حل ہے کہ آنکھ تبدیل کروالو جب کبھی عطیہ آئے یا اپنے خرچے پر۔ میں نے آپ کے متعلق پڑھا اور آپ کو خط لکھ رہا ہوںکہ اس سلسلے میں روحانی علاج بھی بتادیں۔ نوٹ اس بیماری میں آنکھ کا کارپنا کون کی طرح ہو جاتا ہے۔ جواب:۔ بھائی یہ مرض ہر گز لا علاج نہیں۔ بلکہ قابل علاج ہے کچھ ماہ کم ازکم چھ ماہ توجہ سے مندرج ذیل دوائی استعمال کریں بہت افاقہ ہو گا۔ بے شمار مریضوں کی عینک اتر چکی ہے۔ اطریفل اسطخدوش ۔ اطریفل کشینز ،خمیرہ گاﺅزبان طریقہ ڈبیوں کے اوپر لکھی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ کسی اچھے دواخانے کی دوائی لے لیں۔ مزید۔ سونف 250گرام،مصری250گرام کالی مرچ 50گرام کوٹ کر سفوف تیار کریں ایک چمچہ دن میں تین بار دودھ یا پانی کے ساتھ اور چارٹ سے غذا نمبر3-4 استعمال کریں۔ چہرے پر سیاہ اور بھورے تل بہت زیادہ ہیں (شازیہ،کراچی) محترم حکیم صاحب! میں ماہنامہ عبقری میں آپ کا کالم نہایت باقاعدگی سے پڑھتی ہوں اور چند نسخہ جات سے فائدہ بھی حاصل کر چکی ہوں۔ آج میں ایک نہایت پیچیدہ سا مسئلہ لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی ہوں۔ وہ یہ کہ میرے چہرے پر سیاہ اور بھورے تل بہت زیادہ ہیں اور بال بھی کافی ہیں جو کہ دیکھنے میں بھی اچھے نہیں لگتے۔ میں نے بہت ہومیوپیتھک ادویات استعمال کی ہیں۔ مگر کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا بہت امید کے ساتھ آپ کو یہ خط لکھ رہی ہوں۔ پلیز آپ کوئی بہترین سا نسخہ تجویز فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین اجر سے نوازے آمین جواب:۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ جن نسخہ جات سے آ پ نے نفع حاصل کیا وہ ضرور لکھیں تا کہ دیگر قارئین بھی اعتماد کے ساتھ انہیں استعمال کریں اور آپ کا صدقہ جاریہ شروع ہو جائے ۔ دوسرا آپکے تلوں کے مسئلے میں اگر آ پ پہلے اپنے ایام کے مسئلے کی طرف توجہ کریں اور ان کا علاج کریں تو اس سے آپ کے علاج میں بہت مدد ملے گی۔ کھٹی ٹھنڈی بادی چیزوں سے پرہیز کریں بطور دوامعجون عشبہ جوارش جالینوس کسی اچھے دواخانے کی لے کر اوپر لکھی ترکیب کے مطابق تین ماہ اور ساتھ چارٹ سے غذا نمبر2مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ ابھی سے بوڑھی بوڑھی لگنے لگی ہوں (نفیسہ اشرف،بہاولپور) حکیم صاحب! میں اپنا مسئلہ لے کر حاضر ہو رہی ہوں۔ مجھے جواب جلدی چاہئے۔ حکیم صاحب!مجھے الرجی کی شکایت ہے۔ بڑے بڑے دھپڑ بن جاتے ہیں۔ اور بہت خارش ہوتی ہے۔ اس کے بعد زخم بن جاتے ہیں۔ حکیم صاحب!الرجی مجھے تقریباچھ سال سے ہے۔ پہلے سال تو ان میں زخم بن کر پیپ پڑ جاتی تھی۔ پہلے گرمیوں میں ہوتی تھی۔ اب اس ٹھنڈے میٹھے موسم میں ہوتی ہے علاج کر ا کرا کے تنگ آگئی ہوں۔ لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا حتیٰ کہ پاﺅں کے تلوے اور ہاتھوں کی ہتھلیاں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ حکیم صاحب! میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے منہ پر ابھی سے جھریاں پڑنی شروع ہو گئی ہیں۔ جبکہ ابھی میری عمر صرف تیس سال ہے۔ صرف چہرے پر ہے ۔ ابھی سے بوڑھی بوڑھی لگنے لگی ہوں۔ پلیز اس کا بھی کوئی حل بتا دیں۔ مہربانی ہو گی۔ جواب:۔ بہن آپ مہربانی کر کے کھٹی زیادہ ٹھنڈی اور بادی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔ مزید بطور دوا سونف پودینہ خشک ملٹھی اجوائن ہر ایک پچاس گرام کوٹ پیس کر سفوف تیار کریں اور آدھ چمچہ دن میں تین بار کھانے سے قبل پانی کے ہمراہ ایک ماہ استعمال کریں۔ الرجی کے لئے بیشمار دفعہ کا آزمودہ نسخہ ہے چار ٹ سے غذا نمبر 7-8 استعمال کریں ۔ دائیں ٹانگ، بازو اور کندھے میں بہت درد رہتا ہے (ا۔ ز فیصل آباد) میں ایک گھریلو خاتون ہوں۔ میرے جسم کے مہرے بڑھ گئے ہیں۔ ڈاکٹر نے ایکسرے لئے تو کمر کندھے اور گھٹنوں کے مہرے بڑھے ہوئے تھے۔ میری دائیں ٹانگ بازو اور کندھے میں بہت درد رہتا ہے۔ میں اوپر کی منزل میں رہتی ہوں۔ ڈاکٹر نے سیڑھیاں اترنے سے بھی منع کیاہے۔ درد کی گولیاں کھالیتی ہوں تو کچھ آرام آ جاتاہے ورنہ ویسے ہی درد شروع ہو جاتاہے۔ برائے مہربانی کوئی دوائی تجویز فرما دیں۔ میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا قد چار فٹ گیا رہ انچ ہے۔ عمر 42سال ہے وزن 69کلو ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ گھٹنوں کیلئے وزن کم کریں اگر سیر کرتی ہوں تو ٹانگوں میں درد شروع ہو جاتاہے۔ جواب:۔ آپ معجون فلاسفہ ایک چمچہ کلونجی آدھ چمچہ صبح دوپہر شام دو ماہ مستقل استعمال کریں۔ نہایت اعلیٰ نسخہ ہے۔ انشاءاللہ تعالیٰ آپ کے جملہ امراض کا علاج ہے۔ چار ٹ سے غذا نمبر 1-2 کو ضرور استعمال کر یں ۔ لیکوریا کی مرض میں مبتلا ہوں (نسرین،کمالیہ) محترم حکیم صاحب! میں نے آپ کی کئی کتابیں پڑھیں اور خاص طور پر شافی دوائیں اور شافی علاج کتاب تو عبقری میگزین والوں نے کمال کی شائع کی ہے۔ اس کے پڑھنے سے ایسی معلومات ہوئیں کہ عقل دنگ رہ گئی۔ کئی ایسی ادویات اور گھریلو چیزیں جنہیں ہم عام سمجھ کر ضائع کر دیتی ہیں جب کتاب شافی دوائیں علاج میں پڑھیںتو عالم حیرت تھا کہ آج تک اس طرف توجہ ہی نہیں دی۔ ہماری تو خاندان بھر کی کئی بیماریاں اس کتاب کی برکت سے درست ہو گئی ہیں۔ ایک بار پھر آپ کو اور ادارہ عبقری میگزین والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ کہ انہوں نے ایسی کم قیمت لیکن باکمال کتاب شائع کر کے احسان کیاہے۔ اسی ضمن میں حکیم صاحب!ایک مسئلہ لائی ہوں کہ مجھے بہت پرانی لیکوریا کی تکلیف ہے یہ تکلیف شادی سے قبل بھی تھی۔ میری شادی کو آٹھ سال ہو گئے ہیں۔ لیکن مرض بڑھا ہے کم نہیں ہوا اس ضمن میں ادویات بہت استعمال کی ہیں لیکن وقتی افاقہ ہوا ہے مگر مستقل فائدہ نہیں ہواہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس ضمن میں میری مدد فرمائیں اور تکلیف دہ مرض سے نجات مل جائے۔ جواب:۔ بہن کتاب کی پسند کا مشکور ہوں ۔ دراصل یہ کتاب ہر گھر کی واقعی ضرورت ہے اور اس میں آسان اور مختصر چٹکلے جو کہ باربار دفعہ کے آزمودہ ہیں لکھے گئے ہیں۔ اس سے قبل بھی بے شمار قارئین نے خطوط میں اس کتاب کی بہت تعریف کی ہے میں ان کا مشکور ہوں۔ جہاں تک آپ کے مرض کا مسئلہ ہے۔ اس سلسلہ میں ایک نہایت مفید نسخہ عرض کرتا ہوں۔ بے شمار بہنوں نے اس سے فائدہ حاصل کیا ہے۔ انشاءاللہ آپ کو بھی اس سے بہت فائدہ ہوگا لیکن کچھ عرصہ مستقل استعمال کریں۔ ھوالشافی: ماجو ،رال سفید،پھٹکڑی بریاںہموزن کوٹ پیس کر1/4چمچ چھوٹا دودھ کے ہمراہ صبح و شام مستقل کچھ عرصہ استعمال کریں۔ مصالحہ دار،گرم اور تلی ہوئی چیزوں سے مستقل پرہیز کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 67 reviews.