Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایک روپے کے خرچ سے چھینکیں‘ زکام‘ نزلہ ختم

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی زیرسرپرستی ماہنامہ عبقری ہر ماہ نوید مسرت اور پیغام صحت لے کرجلوہ افروز ہوتا ہے تو بلاشبہ لاکھوں کے دل کھل جاتے ہیں۔ دو عدد ٹوٹکے ارسال خدمت ہیں۔ ایک روپے کے خرچ سے چھینکیں نزلہ زکام ختم: اس خاکسار کو تقریباً چالیس برس سے چھینکیں‘ زکام‘ نزلہ کی بیماری تھی‘ سخت گرمیوں میں بھی فریج کھولتے ہی یہ تکلیف شروع ہوجاتی‘ کچھ ادویات‘ ٹوٹکے آزماتا رہا صرف وقتی افاقہ ہوتا۔ ایک جگہ پڑھا کہ سبز الائچی بلغم کو چھانٹ دیتی ہے‘ چنانچہ آزمایا تو نتائج حیرت انگیز تھے۔ طریقہ یہ اختیار کیا کہ رات کو سوتے وقت دانت صاف کرکے ایک دانہ سبز الائچی چبا کر، نگل کر سوگیا۔ صبح خاصا فرق محسوس ہورہا تھا۔ پھر صبح تہجد کے بعد ایک دانہ سبز الائچی چباتے چباتے مسجد میں چلا گیا۔ہمارے شہر کا ان دنوں درجہ حرارت چار ڈگری تھا‘ شاید ہفتہ بھر یہ طریقہ اختیار کیا‘ اب صرف رات کو زیراستعمال ہے‘ اب چھینکیں‘ زکام‘ نزلہ اور ناک سے پانی کےقطرے گرنا بند ہوگئے‘ یہ نہایت سستا اور بے ضرر ٹوٹکہ ہے۔ اب گرمی ہو یا سردی مجھے یہ تکلیف نہیں ہوتی۔ ایک دس روپے کے پیکٹ میں تقریباً دس دانے ہوتےہیں اور ایک دانہ ایک روپے کا پڑتا ہے اور نتائج فوری اور انمول۔
پاؤں کی انگلیوں میں فنگس کا خاتمہ: اکثر لوگوں کے انگلیاں فنگس کی وجہ سے سفید ہوجاتی ہیں‘ بعض کو زخم اور خارش بھی لگ جاتی ہے۔مجھے بھی 1996ء سے یہ شکایت تھی‘ چارسدہ کے ایک پٹھان بھائی نے بتایا کہ خالص مہندی لگاؤ‘ میں نے مہندی کے پتے خرید کر صاف کرکے پسوا کر رکھ لیے۔ پہلے پہل صبح اور رات کو چٹکی بھر ڈال کر جرابیں پہن لیں۔ گزشتہ سال گرمیوں اور سردیوں میں بھی انگلیاں تندرست رہیں۔صرف رات کو استعمال کررہا ہوں‘ مہندی پسوا کر رکھ لیں‘ کئی سال خراب نہیں ہوتی۔ احتیاط کریں کہ جب بھی پاؤں گیلے ہوں تو کسی نرم صاف کپڑے سے خشک کرلیں۔(شیخ ضیغم، راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 698 reviews.