نمبر 8: جماعت کی نماز چاہے بچہ ہی ساتھ کیوں نہ ہو پسند کرتے ہیں۔ نمبر9:دورد ابراہیمی بہت پڑھتےہیں۔ نمبر 10: غیبت سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ کہتےہیں اللہ پردہ دے۔ نمبر11: مسواک کا اہتمام بہت کرتے ہیں حتیٰ کہ نماز کےدوران بھی۔ نمبر12: تسبیح کا اہتمام بہت کرتے ہیں ہاتھ میں ہروقت تسبیح رکھتے ہیں۔ نمبر13: بچہ ہو یا بڑا خاص طور پر بڑے ننگے سر نہیں رہتے۔ نمبر14:دوسروں کی خوشی میں شریک ہوتے ہیں اچھا نام سن کر خوش ہوتےہیں۔ نمبر15: بچوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔ والدین کو بچوں کے لقب اور کنیت سے پکارتےہیں۔ نمبر 16: علماء کا بہت ادب اور احترام کرتے ہیں ۔نمبر17: علماء کے فیصلوں کا اہتمام کرتےہیں۔نمبر18: اکثر باوضو رہتےہیں۔تیسرا کلمہ بہت پڑھتےہیں۔نمبر 19: غلط چیز کو دیکھتے ہوئے لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِپڑھتےہیں۔نمبر 20: اگر کہہ دیں کہ میرے لیے اللہ کافی ہے تو ڈر جاتے ہیں۔نمبر 21: فیملی کے ساتھ جاتے ہوئے پولیس اور چوکیاں احترام کرتی ہیں۔ نمبر22: بڑوں کے مزاج میں ہے غیرمحرم عورتوں سے نظریں بہت ہٹاتے ہیں۔ نمبر23: گاڑی میں تلاوت اکثر لگی ہوئی ہوتی ہے۔نمبر24: شکر بہت چاہتےہیں مصیبت بھی ہو تو ہر حال میں شکر ہے۔نمبر 25: جتنا غصہ ہو ختم کرنےکیلئے درود شریف پڑھتےہیں۔نمبر 26: نفلی روزے سوموار اور جمعرات کے بہت رکھتے ہیں۔ نمبر 27: رمضان میں صدقہ خیرات پانی کی طرح کرتے ہیں۔ نمبر28: افطار کرانے میں سب سے آگے ہیں۔ نمبر29: نفل تحت المسجد کا بہت اہتمام کرتےہیں۔ نمبر30: جمعہ کےدن گھنٹہ پہلے آکر انتظار جمعہ کرتےہیں۔ نمبر31: جمعہ کے دن سورۂ کہف ضرور پڑھتے ہیں۔نمبر 32:ہدیہ دیتےہیں اور توقع سے زیادہ دیتےہیں۔ نمبر33: اوپر سے غصہ کرتے ہیں اندر سے اتنےسخت نہیں ہوتے۔ نمبر34: صدقہ بہت کرتے ہیں۔نمبر 35: اگر چھوٹے سے چھوٹا کام بھی ہو تو اللہ کا واسطہ‘ اللہ رحم کرے‘ والدین کو دعا دیتے ہیں۔نمبر 36: بات بات پر اللہ کا نام لیتےہیں۔ نمبر37: آپس میں دعاؤں کا تبادلہ کرتےہیں۔نمبر 38: کسی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہو تو گاڑیاں رک جاتی ہیں اس کی مدد کرتی ہیں۔ نمبر39: مہمان نواز بہت ہیں۔ نمبر40: سلام کا اہتمام بہت کرتےہیں۔نمبر 41: غصے میں بچوں کو گالیاں نہیں دیتے شیطان کو گالیاں دیتےہیں۔ نمبر42: بچوں کو ہرگز نہیں مارتے چھوٹوں پر شفقت بڑوں کا ادب کرتے ہیں۔(باقی صفحہ نمبر48 پر)
(بقیہ: حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی مصروفیات)
نمبر43: صفائی کا اہتمام کرتےہیں۔ نمبر44: ہاتھ دھونےکا مزاج بہت ہے۔ نمبر45: بیویوں پر خرچ کرتےہیں۔ گھر والوں پر خرچ کرتےہیں۔ نمبر46:سوالی کو خالی نہیں بھیجتے مدد ضرور کرتےہیں۔ نمبر47: ڈاڑھی والے کی عزت کرتےہیں۔ نمبر48:عورتوں کے پردے کے بارے میں بہت حساس ہیں۔ نمبر49: توحید کا بہت خیال رکھتےہیں۔ نمبر50: عربی بولنے، لکھنے اور پڑھنے کو ترجیح دیتےہیں۔ اس کے علاوہ بھی اور بہت زیادہ عرب کے کمالات ہیں ہمیں اپنےمزاج میں خوبیوں پر نظر رکھنی ہے۔ورنہ کمی کوتاہی ہر جگہ اور ہر معاشرےمیں ہوتی ہی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں