محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے کچھ عرصہ سے مستقل مزاجی سے پڑھ رہا ہوں‘ اس میں موجود روحانی و طبی ٹوٹکوں سے میرے بہت سے مسائل حل ہورہے ہیں۔میرے والد صاحب لاہور کے مشہور ڈینٹسٹ تھے‘ انہوں نے یہ نسخہ 35 سال آزمایا اور نہایت ہی کامیاب پایا ہے۔ میرے پاس یہ ایک امانت تھی جو میں عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں‘ یقیناً اس نسخے کے استعمال سے قارئین کو لاجواب فائدہ حاصل ہوگا۔ نسخہ یہ ہے: ھوالشافی: پھٹکڑی پچاس گرام‘ گیرو پچاس گرام‘ نمک پچاس گرام کوٹ پیس کر گلیسرین سفید اتنی ملائیں کہ پیسٹ بن جائے‘ دانتوں پر ایک دن میں تین مرتبہ لگائیں۔ دانتوں کا پیلا پن دور کرتا ہے‘ درد ختم اور دانتوں کو مضبوط کرتا ہے۔ (ج۔ش)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں