میری امی کو خوب مارتے ایک مرتبہ تو میری امی کا بازو تک توڑ دیا۔ پھر ہمیں عبقری ملا‘ ہمیں امید کی نئی کرن نظر آئی۔
نظر بد سے نجات :محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے دو سال سے عبقری پڑھ رہی ہوں‘ میرا گھرانہ نظربد کا شروع سے شکار رہا ہے‘ جب سے عبقری پڑھ رہی ہوں اس میں نظر بد کے متعلق جو بھی وظائف لکھے ہوتے ہیں میں سب پڑھ کر دم کرکے اپنے بیٹے اور گھر کے دیگر احباب پر دم کرتی ہوں الحمدللہ تب سے ہمیں بہت سی بیماریوں اور پریشانیوں سے چھٹکارا مل گیا ہے۔ اس کے علاوہ دو انمول خزانہ مصری پر دم کرکے سب گھروالے کھاتے ہیں تو بہت فرق پڑتا ہے۔(ش،ر)
عبقری نے صحت دلادی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ آپ کے ماہنامہ عبقری کا مستقل قاری ہے۔ میری بیوی ہیپاٹائٹس کی شکار تھی‘ جب عبقری ملا تو اس میں سے ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے ہیپاٹائٹس نجات سیرپ کا تعارف پڑھا تو ہم نے دفتر ماہنامہ عبقری سے وہ سیرپ منگوالیا‘ کچھ عرصہ متواتر استعمال کروایا تو آج میری بیوی بالکل صحت مند ہے۔ میں خود معدہ کے امراض کیلئے ہاضم خاص استعمال کررہا ہوں بہت آرام ہے۔ (محمودالحسن)
عبقری آیا دکھ گئے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہماری زندگی دکھوں سے بھری ہوئی تھی‘ ہمارے ابونے ہمیں چھوڑ کر دوسری شادی کرلی تھی‘ ابو نے ساری زندگی ہم پر صرف ظلم کیے‘ حتیٰ کہ اپنی دوسری بیوی کے ساتھ مل کر ہمیں اور میری امی کو خوب مارتے ایک مرتبہ تو میری امی کا بازو تک توڑ دیا۔ پھر ہمیں عبقری ملا‘ ہمیں امید کی نئی کرن نظر آئی۔ ہم نےاس میں سے دیکھ کر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ والا وظیفہ کیا۔ وظیفہ یہ تھا کہ روزانہ 786 دفعہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِپڑھ کر اللہ کے حضور گڑگڑا کر اپنے ابو کیلئے دعا کرتی تو حالات بہتر ہونا شروع ہوگئے اور میرے ابو کا رویہ ہمارے ساتھ بہت زیادہ درست ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ میں نے عبقری میں سے دیکھ کر امتحان کی کامیابی اور انٹری ٹیسٹ کیلئے ہروقت درود شریف صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدْ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھتی رہی۔ اور شکر خدا کا جہاں میں چاہتی تھی اسی یونیورسٹی میں ایڈمیشن ہوگیا۔(ع۔ک۔م)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں