اگر کسی گھریلو جانور کا سینگ ٹوٹ جائے یا سر زخمی ہوجائے تو ہلدی اور سرسوں کے تیل کی پیسٹ تیار کرکے صبح وشام لیپ کریں زخم چند دنوں میں ہی بھر جائے گا۔
بکرے کے پاؤں کی موچ کا آسان علاج:بکرے کے پاؤں پر موچ آجائے‘ ورم آجائے یا سوجن ہوجائے۔ اس کے پاؤں پر کوئی موٹا کپڑا باندھ دیں۔ مٹکے کا رات والا باسی پانی صبح کے وقت اس کے پاؤں پرپٹی کھول کر ڈال دیں۔ تین چار دن کرنے سے اس کے پاؤں کی سوجن‘ موچ‘ورم دور ہوجائے گا۔ (صوفی اجمل ‘جہلم)
جانور کے نئے بال آنا شروع خارش ختم:اگر بکرے‘ گائے ‘ بھینس یا کسی بھی گھریلو جانور کے سر کے بال یا جلد کے کہیں سے بال اڑ جائیں توایک چھٹانک کھوپڑے کا تیل اور تین کافور کی ٹکیاں آپس میں ملا کر مرہم تیار کرلیں۔ متاثرہ جگہ پر صبح و شام لگائیں۔ چند دنوں میں نئے بال آنا شروع ہوجائیں گے اور خارش بالکل ختم ہوجائے گی۔ آزمودہ ہے۔
جانور کا سینگ ٹوٹ جائے یا زخمی ہوجائے تو:اگر کسی گھریلو جانور کا سینگ ٹوٹ جائے یا سر زخمی ہوجائے تو ہلدی اور سرسوں کے تیل کی پیسٹ تیار کرکے صبح وشام لیپ کریں زخم چند دنوں میں ہی بھر جائے گا۔
بکرا، بیل‘ سانڈیا اونٹ اگر جفتی کیلئے تیار نہ ہوتا ہوتو: اگر کوئی پالتو جانور اگر جفتی کیلئےتیار نہ ہوتا ہو نابالغ بچہ لے کر اس کی پیٹھ پر پیشاب کروا دو‘ وہ جفتی کیلئے تیار ہوجائے گا۔مزید اگر جانورکو پیاز کھلایا جائے تو جفتی کیلئے جلد تیار ہوجاتا ہے یا لسی میں سرسوں کا تیل ملا کر پلانے سے بھی جانور تیار ہوجاتا ہے۔(سمیع اللہ)
جانور اچانک سست ہوجائے تو:بعض اوقات گھریلو جانور اچانک سست ہوجاتا ہے اگر اس کو ڈاکٹر کے پاس لے کر جائیں تو وہ کہتےہیں کہ اس کا بلڈپریشر لو ہوگیا ہے اس کا علاج نہایت ہی سستا اور آزمودہ ہے کہ ایک پیپسی یا فانٹا کی ڈیڑھ لیٹر کی بوتل لےکر گائے یا بھینس کو پلادی جائے تو اس کا بلڈپریشر فوراً درست ہوجاتا ہے۔(محمدعمر‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں