ان کا سامان باہر سڑک پر پھینک دیا گیا۔ گاڑی چھین لی گئی‘ مجبور ہوکر انہیں شہر چھوڑنا پڑا۔ اب وہ دوبارہ گاؤں کی مسجد میں امام بن کر زندگی گزار رہے ہیں
ایک شخص کا قول ہے کہ بیشتر حالات میں آدمی کیلئے سیکنڈ بیسٹ ممکن ہوتا ہے مگر وہ فرسٹ بیسٹ کو حاصل کرنے کی طرف دوڑتا ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ ناممکن کو حاصل کرنے کی حرص میں ممکن کو بھی کھودیتا ہے۔ ایک صاحب ایک عربی مدرسہ میں تعلیم حاصل کی، مدرسہ سے فراغت کے بعد وہ گاؤں کی ایک مسجد میں بالکل معمولی تنخواہ پر امام ہوگئے۔ اس کے بعد ان کی ملاقات ایک بڑے ادارہ کے پرنسپل سے ہوئی، پرنسپل صاحب نے محسوس کیا کہ ان کے اندر صلاحیت ہے، چنانچہ انہوں نے ’’امام صاحب‘‘ کو اپنے ہاں بلالیا۔ جلد ہی انہیں مزید ترقی ہوئی اور پرنسپل صاحب کے اسسٹنٹ مقرر ہوگئے۔ اب ادارہ کے وسیع احاطہ میں ان کو رہائشی کیلئے ایک صاف ستھرا مکان مل گیا‘ ایک گاڑی ان کے استعمال میں رہنے لگی۔ معقول تنخواہ اور دوسری سہولتیں اس کے علاوہ تھیں۔ امام صاحب کو چاہیے تھا کہ وہ اللہ کا شکر کرکے اس پرقانع رہتے مگر اسسٹنٹ کا عہدہ انہیں سیکنڈ بیسٹ نظر آیا انہوں نے چاہا کہ میں فرسٹ بیسٹ حاصل کروں یعنی خود پرنسپل کی سیٹ پر قبضہ کرلوں۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے پرنسپل کے خلاف مختلف قسم کے تخریبی منصوبے بنائے جس کی تفصیل کا یہاں موقع نہیں۔ خلاصہ یہ کہ جب پرنسپل صاحب کو ان کے تخریبی منصوبوں کا علم ہوا تو انہوں نے اپنے تعلقات سے کام لے کر انہیں ادارہ سے نکلوا دیا۔ ان کا سامان باہر سڑک پر پھینک دیا گیا۔ گاڑی چھین لی گئی‘ مجبور ہوکر انہیں شہر چھوڑنا پڑا۔ اب وہ دوبارہ گاؤں کی مسجد میں امام بن کر زندگی گزار رہے ہیں۔ مزید یہ کہ مذکورہ معاملہ کی وجہ سے ان کی جو بدنامی ہوئی اس کے بعد کوئی ادارہ انہیں قبول کرنے کیلئےتیار نہیں۔ اس دنیا میں کامیابی کا راز قناعت اور شکرگزاری ہے۔ یہی وہ حقیقت ہے جس کو مذکورہ قول میں ’’سیکنڈ بیسٹ‘‘ سے تعبیر کیا گیا ہے۔ سیکنڈ بیسٹ پر قناعت کرنا اپنے کو پیچھے ڈالنا نہیں ہے۔ یہ دراصل قابل عمل سے آغاز کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جو آدمی پہلے مرحلہ میں سیکنڈ بیسٹ پر راضی ہوجائے وہ بعد کے مرحلہ میں فرسٹ بیسٹ تک پہنچ جاتا ہے اور جو شخص اس طرح راضی نہ ہو وہ سیکنڈ بیسٹ بھی کھودیتا ہے اور فرسٹ بیسٹ بھی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں